Home / Press Releases  / Local PRs  /  Free Engineer Junaid and Nabeel Akhtar:

 Free Engineer Junaid and Nabeel Akhtar:

Thursday, 13 Jumadul-Ukhra 1439 AH 01/03/2018 CE No: PR18016

Press Release

 Free Engineer Junaid and Nabeel Akhtar:

Are there no Rights for the Muslim who Stands Before Tyrants,

Calling for Islam as a Way of Life?!

It has been five months since two fine young Muslim men were abducted by the regime’s thugs in Karachi, whilst accounting the rulers for their destructive alliance with the United States. Nabeel Akhtar is a Chartered Accountancy finalist and Junaid Iqbal is a textile engineer. Both are intelligent and pious men, good sons that Muslim parents pray for. The regime’s thugs seized them for distributing a leaflet entitled, “Enough of a Spineless Leadership that Allies and Seeks Honor with the United States” which asked, “How can we expect honor and trust from an alliance with such a hostile enemy, when Allah (swt) warned,

الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا

“Those who take disbelievers for allies instead of believers, do they seek honor, power and glory with them? Verily, then to Allah belongs all honor, power and glory.” [Surah an-Nisa’a 4:139]?”

Indeed, questions are being raised about alliance with the United States throughout Pakistan, including within its armed forces, yet, the regime chooses force to suppress anyone who accounts them, whether by speech or written word.

It is clear to Muslims that they are living in a state where the rulers have sided with the enemies in their war on Islam. So, the rulers will plea freedom of expression for anyone who defames Islam, but will use an iron fist upon those who call to the speech of Allah (swt) and His Messenger (saaw). Islam did not merely grant Muslims the right to account the unjust ruler, it ordered it as a Fard ( فرضObligation), whose neglect angers Allah (swt) and invites His Punishment. RasulAllah (saaw) said,

«أَفْضَلَ الْجِهَادِ كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ»

“The best Jihad is the word of truth before the unjust ruler” [an-Nisai].

Instead of paying heed to truthful accounting, the rulers act like the Quraysh, persisting in their disobedience of Allah (swt) and His Messenger (saaw), slandering, seizing and beating those who call for Islam as a way of life. They do so even though Allah (swt) said,

  إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

“Those who persecute the Believers, men and women, and do not turn in repentance, will have the Penalty of Hell: They will have the Penalty of the Burning Fire.” [Surah Al-Buruj 85:10].

Enough of injustice in a state that was created in the name of Islam and whose soil is irrigated with the blood of countless martyrs. Let us all, particularly those in the media and human rights organizations, raise our voices in all forums, at all levels, demanding the immediate release of our brave and righteous sons.

Media Office of Hizb ut-Tahrir in the Wilayah of Pakistan 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انجینئر جنید اور نبیل اختر کو رہا کرو:

کیا اُن مسلمانوں کے کوئی حقوق نہیں جو جابر حکمرانوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں

اور اسلام کے نظام زندگی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں؟!

کراچی میں دو نوجوانوں کو  حکمرانوں کے غنڈوں کے ہاتھوں اغوا ہوئے پانچ مہینے ہو چکے ہیں ۔ ان کا قصور یہ تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ حکمرانوں کے تباہ کُن اتحاد پر اُن کا محاسبہ کررہے تھے۔ نبیل اختر  چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے آخری  سال کے طالب علم  جبکہ جنید اقبال ٹیکسٹائل انجینئر ہیں۔ دونوں نوجوان ذہین اور  نیک ہیں جن کے والدین اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے اپنے بچوں کی واپسی کےلیے دعا گو ہیں۔ ان دونوں کو حکومتی غنڈوں نےاس الزام پر گرفتار کیا کہ وہ ایک پمفلٹ بانٹ رہے تھے  جس کا عنوان تھا :” اِس کمزور قیادت سے جان چھڑاؤ جو امریکہ سے اتحاد اور اُس کی غلامی میں عزت تلاش کرتی ہے!”۔  اس پمفلٹ میں یہ کہا گیا تھا کہ، “اس قسم کے جارح دشمن (امریکہ) سے اتحاد کر کے ہم کیسے عزت اور اعتماد کی امید رکھ سکتے ہیں جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہمیں خبردار کیا ہے کہ،

الَّذِينَ يَتَّخِذُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِن دُونِ الْمُؤْمِنِينَ أَيَبْتَغُونَ عِندَهُمُ الْعِزَّةَ فَإِنَّ الْعِزَّةَ لِلَّهِ جَمِيعًا

‘جن کی حالت یہ ہے کہ مسلمانوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست بناتے پھرتے ہیں، تو کیا اُن کے پاس عزت کی تلاش میں جاتے ہیں؟ (تو یاد رکھیں کہ) عزت تو ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کے قبضے میں ہے'(النساء:139)۔

تو اے مسلمانو ہمیں امریکہ سے کیسے عزت مل سکتی ہے؟!”۔

یقیناً پاکستان بھر میں امریکہ کے ساتھ اتحاد کے حوالےسے سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور سوالات اٹھانے والوں میں افواج پاکستان بھی شامل ہیں لیکن حکومت نے ہر اُس آواز کو دبانے کا فیصلہ کررکھا ہے جو اس کا احتساب کرتی ہے چاہے وہ تقریری صورت میں ہو یا تحریری  شکل میں۔

یہ بات مسلمانوں پر واضح ہے کہ وہ ایک ایسی صورتحال میں زندگی گزاررہے ہیں جہاں حکمران ان کے دشمنوں کے ساتھ کھڑے ہیں جنہوں نے اسلام کے خلاف جنگ شروع کررکھی ہے۔ لہٰذا حکمران ہر اس شخص کے لیے تو تقریر و تحریر کی آزادی کی بات کرتے ہیں  اور اسے یہ آزادی فراہم بھی کرتے ہیں جو اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کرے لیکن ہر اس شخص کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے پیش آتے ہیں جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے قول کی جانب بلاتا ہے۔ اسلام نےہمیں صرف ظالم حکمرانوں کا احتساب کرنے کا حق ہی نہیں دیا بلکہ احتساب کے اس عمل کو فرض قرار دیا ہے اور جو اس سے غفلت کا مرتکب ہوتا ہے  وہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی ناراضگی اور اس کی سزا کو دعوت دیتا ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا،

«أَفْضَلَ الْجِهَادِ كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ»

“بہترین جہاد ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق ادا کرنا ہے”(النسائی)۔

بجائے اس کے کہ احتساب اور نصیحت سے سبق لیا جاتا حکمرانوں  نے قریش کا رویہ اپنالیا ہے اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کی نافرمانی کرنے پر اصرار کیے جارہے ہیں اور جو لوگ اسلام کے نظام زندگی کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں ان پر یہ حکمران بہتان  لگاتے ہیں ، انہیں پکڑتے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ حکمران یہ ظلم اس کے باوجود کررہے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا ،

  إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ

“جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا عذاب ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا”

(البراج:10)۔

ایک ایسی مملکت جو اسلام کے نام پر وجودمیں آئی اور جس کے قیام کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے خون دیا وہاں اب مزید ناانصافی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ ہم سب کو ، خصوصاً وہ لوگ جومیڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ ہیں چاہئے کہ، ہر جگہ اور ہر سطح پر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور اپنے بہادر اور نیک بیٹوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کریں۔

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس