Hizb ut-Tahrir/ Wilayah Pakistan Protests against American Raj:
Tuesday, 4th Safar 1439 AH | 24/10/2017 CE | No: PR17073 |
Press Release
Hizb ut-Tahrir/ Wilayah Pakistan Protests against American Raj:
Tillerson’s Pakistan Visit is a Rescue Mission for US Crusaders in Afghanistan
Hizb ut-Tahrir/ Wilayah Pakistan protested against Pakistan’s rulers accepting the US Secretary of State to visit Pakistan, extending him diplomatic protocol and entertaining his new requests of Pakistan. Mr. Rex Tillerson’s visit to Pakistan comes at a critical juncture for Trump, as Trump struggles for a face saving solution from the Afghan quagmire, in which an agreement with the Taleban would allow a continued US presence.
As always the key to securing US interests in the region is Pakistan and so Trump today depends on the collaboration of Pakistan’s current military and political leadership, just as Obama and Bush did before him. Indeed, how could America from an ocean away, with a crippled economy, low political prestige and demoralized military, secure its interests in a region, where the formidably powerful Pakistan could challenge and oppose her? Left to its own devices, without any help whatsoever from Pakistan, the US could never secure a permanent presence for itself in Afghanistan, in another sixteen years or even sixteen decades. Its certain fate would be that of the British Empire and Soviet Russia before it, battered, bloodied and bruised, withdrawing in humiliation, never daring to return and regretting the day it decided to ever confront the hardy, defiant Muslims of Afghanistan.
Hizb ut-Tahrir/ Wilayah Pakistan urges the sincere men within Pakistan’s armed forces, intelligence and ulema to firmly reject the rulers’ pleading to herd the Afghan Taleban onto the negotiation table. On the contrary, they should send a message to their brothers in the Taleban that they must remain firm in their covenant to Allah (swt) and His Messenger (saaw), conforming fully to the speech of Allah (swt), Al-Qawwi, Al-Azeez:
فَلاَ تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنْتُمْ الأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَنْ يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُم
“Do not be faint hearted, begging for peace when you are uppermost and Allah is with you and will not waste your efforts.” [Surah Aali- Imran 47:35]
O Muslims of Pakistan’s Armed Forces!
Pakistan, the Pure, the Good, has the resources that rival and even exceed that of the world’s major powers today. It is blessed with a people who have been firm with Islam since the time of the Khilafah Rashida, irrigating its lands with their blood, in the pursuit of victory or martyrdom. It is the gravest of injustices that the resources of such a land and such a people are used in any way to further the ambitions of Trump, by a single word or deed. Come forward now and grant the Nussrah to Hizb ut-Tahrir for the re-establishment of the Khilafah on the Method of the Prophethood, so that Pakistan rises to its true potential, a power that can rip apart the plots and plans of the malignant United States.
((هَذَا بَلَاغٌ لِلنَّاسِ وَلِيُنْذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَهٌ وَاحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ))
“Here is a Message for mankind: that they may take warning there from, and let them know that He is (no other than) One Allah. Let men of understanding take heed.” [Ibrahim: 52]
Media Office of Hizb ut-Tahrir in the Wilayah of Pakistan
بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے امریکی راج کے خلاف مظاہرے کیے
ٹیلرسن کے دورہ پاکستان کا مقصد افغانستان میں امریکی صلیبیوں کو مصیبت سے نکالنا ہے
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے پاکستان کے حکمرانوں کی جانب سے امریکی سیکریٹری خارجہ کے دورہ پاکستان کو قبول کرنے، اس کو سفارتی پروٹوکول دینے اور اس کے نئے مطالبات کو قبول کرنے کے خلاف مظاہرے کیے۔ ٹیلرسن کا دورہ پاکستان ٹرمپ کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ وہ افغان مسئلے کے ایسے حل کے تلاش میں ہے جس میں اس کی کوئی عزت اور بھرم رہ جائے اور اس حل کا حصہ طالبان کے ساتھ معاہدے کی کوشش ہے جس میں امریکہ کی موجودگی کو برقرار رکھنے کی اجازت ہو۔
ہمیشہ کی طرح ہمارے خطے میں امریکہ کے مفادات کو یقینی بنانے کی چابی پاکستان ہے، لہٰذا ٹرمپ پاکستان کی موجودہ فوجی و سیاسی قیادت کے تعاون پر انحصار کر رہا ہے بالکل ویسے ہی جیسے کہ اس سے قبل اوباما اور بش نے انحصار کیا تھا۔ امریکہ سات سمندر پار بیٹھ کر ہمارے خطے میں اپنے مفادات کے حصول کو کیسے یقینی بنا سکتا ہے جبکہ اس کی اپنی معیشت مفلوج، عالمی سطح پر اس کی عزت میں کمی اور اس کی فوج دل شکستہ اور تھک چکی ہے اور یہاں پاکستان جیسی طاقت موجود ہو جو اس کو چیلنج اور اس کی مخالفت بھی کر سکتی ہے؟ اگر امریکہ کو اس کے حال پر چھوڑ دیا جائے اور پاکستان کی جانب سے اسے کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہ کی جائے تو امریکہ اپنے زور بازو پر افغانستان میں اپنی موجودگی کو 16 سال کیا 16 دہائیوں تک بھی کسی صورت مستقل نہیں کر سکتا۔ اس کا مقدر بھی برطانوی راج اور سوویت روس جیسا ہی ہو، مار کھایا ہوا، خونم خون اور زخموں سے چور، بے عزت ہو کر نکلے اور پھر کبھی واپس آنے کی ہمت نہ کرے بلکہ اس دن کو یاد کر کے افسوس کرے جب اس نے افغانستان کے پہاڑوں جیسے مضبوط مسلمانوں کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حزب التحریر ولایہ پاکستان افواج پاکستان، انٹیلی جنس اور علماء میں موجود مخلص افراد سے یہ کہتی ہے کہ وہ حکمرانوں کی جانب سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں کو مکمل طور پر مسترد کر دیں۔ بلکہ اس کی جگہ ہونا یہ چاہیے کہ انہیں طالبان میں موجود اپنے بھائیوں کو یہ پیغام بھیجنا چاہیے کہ وہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے ساتھ کیے ہوئے اپنے عہد پر مضبوطی سے کھڑے رہیں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ، القوی اور العزیز کے اس فرمان پر عمل کریں:
فَلاَ تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنْتُمْ الأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَنْ يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُم
“پس تم بودے بن کر صلح کی درخواست پر نہ اتر آؤ جبکہ تم ہی بلند و غالب رہو گے، اور اللہ تمہارے ساتھ ہے، ناممکن ہے کہ وہ تمہارے اعمال ضائع کر دے” (محمد:35)
اے افواج پاکستان کے مسلمانو!
پاکستان کے پاس اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے کرم سے وہ وسائل موجود ہیں جو دنیا کی کئی بڑی طاقتوں کے برابر اور بعض معاملات میں تو ان سے بھی زیادہ ہیں۔ اس کے پاس وہ لوگ ہیں جو خلافت راشدہ کے وقت سے اسلام سے مخلص ہیں، جنہوں نے کامیابی یا شہادت کے حصول کے لیے اس سرزمین کو اپنے خون سے سیراب کیا ہے۔ اتنے عظیم وسائل رکھنے والی سرزمین اور اتنے زبردست لوگوں کے ساتھ یہ انتہائی ناانصافی ہو گی کہ انہیں کسی بھی صورت میں ٹرمپ کی خواہشات اور مقاصد کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ آگے بڑھیے اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں تاکہ اس سرزمین اور اس کے لوگوں کی حقیقی صلاحیت کے مطابق طاقت حاصل کر سکیں، وہ طاقت جو سازشی امریکہ کے شیطانی منصوبوں کو ریزہ ریزہ کر دے گی۔
هَذَا بَلَاغٌ لِلنَّاسِ وَلِيُنْذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَهٌ وَاحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ
“یہ قرآن تمام لوگوں کے لیے اطلاع نامہ ہے کہ اس کے ذریعے ہوشیار کر دیے جائیں اور بخوبی معلوم کر لیں کہ اللہ ایک ہی معبود ہے اور تاکہ عقلمند لوگ سوچ سمجھ لیں” (ابراہیم:52)
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس