Home / Press Releases  / Local PRs  / Reject Liar Rulers who Play Double Games with Us for the Sake of Foreign Masters

Reject Liar Rulers who Play Double Games with Us for the Sake of Foreign Masters

Monday, 3rd Rabi ul Thaanee 1440 AH 10/12/2018 CE No: 1440/17

Press Release

Reject Liar Rulers who Play Double Games with Us for the Sake of Foreign Masters

The Bajwa-Imran regime is now striving to secure the US military presence on the doorstep of the world’s only Muslim nuclear power, whilst lying to us about its treacherous intent. The regime’s Foreign Minister’s visit to Kabul on 15th December 2018 is exclusively to work towards deal with the US puppet regime so that the disruptive US military is given a political cover to stay permanently. The announcement of the visit came within a week of US President Trump’s letter to Imran Khan demanding Pakistan’s facilitation in Afghanistan. The announcement comes only one day after General Joseph Dunford, the US Chairman of the Joint Chiefs of Staff, said on 7th December, “I have not recommended we leave,” adding that “the presence that we have in Afghanistan has, in fact, disrupted the enemy’s ability to reconstitute and pose a threat to us.” There is no New (Naya) Pakistan because the American Raj in Pakistan is very much alive. The Bajwa-Imran regime is just like the previous regimes that have betrayed us by willingly serving foreign masters at the cost of our interests. Such slave rulers fully own the American policy, whist playing a double game with our armed forces to counter deeply rooted anti-American, anti-Indian and pro-Islamic sentiments within our finest institution. So when America wanted war, such liar rulers said that it is our war in order to ensure the US had a continuous supply of hired guns in the region. However, now when a financially and militarily exhausted America is desperate to secure a deal to ensure its undisturbed permanent presence, they spring to life as hired facilitators of “peace.”

RasulAllah (saaw) severely condemned the one in authority who lies to his own people, when he (saaw) said:

ثلاثة لا يكلمهم الله يوم القيامة، ولا يزكيهم، ولا ينظر إليهم ، ولهم عذاب أليم: شيخ زان، وملك كذاب، وعائل مستكبر
“There are three (types of) people whom Allah will neither speak to on the Day of Resurrection nor will He purify them (i.e., from their sins), nor will look upon them; and they will have a painful chastisement. These are: An old man who commits fornication; a king who is a great liar and a poor man who is proud.” [Muslim].

The continued US military presence in Afghanistan represents a grave threat to the Muslims of the region. It is an essential part of the US plan to counter China and the Muslims of the region, as well as supervise the growth of Indian regional hegemony. It is essential for India to maintain its presence within Afghanistan with US military presence as a support, so that the Khulbashan Yadev network continues to light the fires of chaos in Baluchistan and beyond. Yet, the liar rulers strive deceive us to achieve for ailing America that which it could never achieve for itself on the battlefield in the “graveyard of empires.”

Enough, O Muslims of Pakistan!

End the era of liar rulers who play double games with their own people for the sake of foreign masters. Strive now to re-establish the Khilafah (Caliphate) on the Method of Prophethood so that we finally have rulers that are truthful to Allah (swt), RasulAllah (saaw) and the Believers.

Media Office of Hizb ut Tahrir in Pakistan

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ان جھوٹے حکمرانوں کو مسترد کرو
جو اپنے بیرونی آقاوں کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے ہم سے ڈبل گیم کھیل رہے ہیں

باجوہ-عمران حکومت دنیا کی واحد مسلم ایٹمی قوت کی دہلیز پر امریکا کی فوجی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے جبکہ اپنے غدارانہ عمل پر پردہ ڈالنے کے لیے یہ حکومت ہم سے جھوٹ بول رہی ہے۔ حکومت کے وزیر خارجہ کے 15 دسمبر 2018 کے دورہ افغانستان کا مقصد کابل میں امریکا کی کٹھ پتلی حکومت کے ساتھ معاہد ہ کرنا ہے تاکہ امریکا کی فوجی موجودگی کو خطے میں برقرار رکھنے کے لیے سیاسی عمل کو کامیاب بنایا جا سکے۔ اس دورے کا اعلان اُس وقت کیا گیا جب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط کو ایک ہفتہ بھی نہیں ہوا۔ اِس خط میں امریکی صدر نے افغانستان کے معاملات میں پاکستان سے مدد طلب کی تھی۔ یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکی چیرمین آف جوائنٹس چیف آف اسٹاف، جنرل جوزف ڈنفرڈ کے 7 دسمبر کو جاری ہونے والے بیان کے ٹھیک ایک دن بعد اِس دورے کا اعلان کیا گیا جس بیان میں جنرل جوزف نے کہا، “میں نے اس بات کا مشورہ نہیں دیا کہ ہم انخلاء کریں” اور اس کے بعد مزید کہا کہ، “افغانستان میں ہماری موجودگی نے درحقیقت دشمن کی اِس اہلیت کو تباہ کر دیا ہے کہ وہ پھر سے متحرک ہو کر ہمارے لیے خطرے کا باعث بنے”۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی “نیا پاکستان” نہیں بنا بلکہ آج بھی پاکستان میں امریکی راج پہلے کی طرح ہی برقرار ہے۔ باجوہ-عمران حکومت پچھلی حکومتوں کی طرز پر ہی غداری کر رہی ہے جنہوں نے جانتے بوجھتے ہوئے ہمارے مفادات کی قیمت پر اپنے بیرونی آقاوں کے مفادات کو پورا کیا۔ اس قسم کے غلام حکمران امریکی پالیسی کو اپنی پالیسی قرار دے کر ہماری افواج کے ساتھ ڈبل گیم کھیلتے ہیں۔ وہ بہادر افواج جن میں امریکا سے دشمنی، بھارت سے دشمنی اور اسلامی جذبات کوٹ کوٹ کر بھرے ہوئے ہیں۔ تو جب امریکا جنگ چاہتا تھا تو ان جھوٹے حکمرانوں نے یہ دعوی کیا کہ یہ جنگ ہماری جنگ ہے تاکہ اس خطے میں امریکا کو مسلسل کرائے کی بندوقیں میسر رہیں۔ لیکن اب، جب امریکا معاشی اور فوجی لحاظ سے تھک چکا ہے اور کسی نہ کسی طرح خطے میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھنا چاہتا ہے تو یہ جھوٹے حکمران اس کے مفاد کو پورا کرنے کے لیے “امن” کے نام پر کرائے کے سہولت کار بننے کے لیے تیار ہیں۔

رسول اللہ ﷺ نے اُس حکمران کی شدید مذمت کی ہے جو اپنے لوگوں سے جھوٹ بولتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا:

ثَلاثَةٌ لاَ يُكَلِّمُهُمْ اللَّه يوْمَ الْقِيَامةِ، وَلاَ يُزَكِّيهِمْ، وَلا ينْظُرُ إلَيْهِمْ، ولَهُمْ عذَابٌ أليمٌ: شَيْخٌ زَانٍ، ومَلِكٌ كَذَّابٌ، وَعَائِل مُسْتَكْبِرٌ
“قیامت کے روز تین آدمیوں سے اللہ بات نہ کرے گا، نہ ان کو پاک کرے گا، نہ ان کی طرف دیکھے گا، اور ان کو دکھ کا عذاب ہے۔ ایک تو بوڑھا زانی، دوسرا جھوٹا حکمران، تیسرا محتاج مغرور”۔ (مسلم)۔


امریکا کی افغانستان میں مستقل موجودگی خطے کے مسلمانوں کے لیے شدید خطرہ ہے۔ یہ موجودگی چین اور خطے کے مسلمانوں کے خلاف امریکی مقاصد کے حصول کے لیے اہم ہے اور اس کا مقصد بھارت کے اثرورسوخ کو بڑھانا ہے۔ بھارت کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ وہ افغانستان میں امریکی افواج کی مدد سے اپنی موجودگی برقرار رکھے تاکہ اس کا کلبھوشن یادیو نیٹ ورک بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں تباہی و بربادی پھیلانے کے لیے کام کرتا رہے۔ لیکن یہ حقیقت جاننے کے باوجود یہ جھوٹے حکمران کمزور ہوتے ہوئے امریکا کے لیے ہمیں دھوکہ دینے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں تاکہ امریکہ وہ مقاصد حاصل کر سکے جو “ریاستوں کے قبرستان”، افغانستان کےمیدان جنگ میں وہ حاصل نہیں کرسکا۔

بہت ہو گیا اے پاکستان کے مسلمانو!

ان جھوٹے حکمرانوں کے دور کا خاتمہ کر دو جو بیرونی آقاوں کے لیے اپنے ہی لوگوں سے ڈبل گیم کھیلتے ہیں۔ اب نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی بھر پور جدوجہد کرو تاکہ ہمیں ایسے حکمران مل سکیں جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ، رسول اللہ ﷺ اور ایمان والوں کے ساتھ سچے ہوں۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس