Monday, 12th Rabi al-Tahni 1440 AH | 09/12/2019 CE | No: 1441/28 |
Press Release
Persecution the Advocates of the Khilafah Invites the Wrath of Allah (swt),
so will Pakistan’s Rulers not Desist?
It is nearing three weeks since the abduction of the advocate of Khilafah, Abdul Hadi, with his well-being and whereabouts remaining unknown to his worried family. Like thieves stealing in the night to avoid the glare of decent folk, the thugs of the regime, some uniformed and some without uniform, raided the Karachi home of Abdul Hadi just after midnight, on 20th November 2019, seizing him along with his elderly father, a heart patient. Thus, the regime is brutal in dealing with Muslims who demand the ruling by the Quran and the Sunnah, not caring for the sanctity of the home, respect to the elderly or mercy towards the ill and infirm. And this is whilst the regime invokes compassion in dealing with Abhinandan and Gulbashan and exercises restraint when faced with Modi’s rampage in Occupied Kashmir.
The Bajwa-Imran regime is trampling over its claim to establish the state that the Final of the Prophets (as), Muhammad (saaw) established, by abducting those who call for the Khilafah (Caliphate) on the Method of Prophethood. Far from following the example of the pious generation that ruled by all that Allah (swt) has revealed in Madinah, the regime is upon the method of the Qurayshi mushrikeen ruling elite of Makkah, who ruthlessly persecuted the Muslims, just because they called for worship to the Lord of the Worlds (swt) alone. Just like the Quraysh, the regime is soft, submissive and supportive towards the enemies of Muslims, but hard on the believers.
O Muslims of Pakistan!
The rulers of Pakistan hold Abdul Hadi in abduction even though the restoration of Islam in ruling is clearly the only way forwards for Pakistan after the monumental failure of New (Naya) Pakistan. They wage a relentless war of persecution against the advocates of the Khilafah all over a state that was established in the name of Islam, heedless of the warning of Allah (swt)
, ﴿إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ﴾
“Verily, those who put into trial the believing men and believing women, and then do not turn in repentance, then they will have the torment of Hell, and they will have the punishment of the burning Fire.” [Surah Al Buruj 85:10.]
The sinful rulers are merciless in their stance towards a sincere Muslims who called for ruling by all that Allah (swt) has revealed, even though in a Hadeeth Qudsi, RasulAllah (saaw) said,
«إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ»
“Allah said, whoever harms my Wali I will declare a war against him” [Bukhari].
And let the fair-minded Muslims, from the Ummah in general and her journalists and human rights activists in particular, distance themselves from this flagrant sin of the rulers, by raising their voices in demand for the end of the persecution of the advocates of the Khilafah.
Media Office of Hizb ut Tahrir in Wilayah Pakistan
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پریس ریلیز
خلافت کے داعیوں پر مظالم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے غضب کو دعوت دیتے ہیں ، تو کیا پاکستان کے حکمران باز آئیں گے؟
خلافت کے داعی عبدالھادی کو حکومتی اہلکاروں کے ہاتھوں اغوا ہوئے تقریباً تین ہفتے پورے ہونے والے ہیں ۔ عبدالھادی کو نہ تو رہا کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے پریشان گھر والے یہ بھی نہیں جانتے کہ وہ کہاں ہے اور کس حال میں ہے۔ حکومت کے غنڈے، جن میں سے کچھ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہن رکھی تھیں اور کچھ سادہ لباس میں تھے، 20 نومبر 2019 کی علی الصبح چوروں کے طرح عبدالھادی کے گھر پر پہنچے تا کہ علاقے کے معزز افراد کی نگاہوں سے بچ سکیں ۔ انہوں نے عبدالھادی کے ساتھ اس کے معمر والد کو بھی اغوا کیا جو کہ دل کے مریض بھی ہیں۔ اس طرح حکومت نے اپنا مکروہ چہرہ واضح کردیا کہ وہ اُن مسلمانوں کے خلاف جو اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں قرآن و سنت کی حکمرانی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں اس حد تک گرسکتی ہے کہ نہ تو وہ چادر اور چار دیواری کے تقدس کو مدنظر رکھے گی اور نہ ہی بوڑھوں اور بیماروں سے ہمدردی کا مظاہرہ کرے گی۔پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کا دعوی کرنے والی اس حکومت کی اس سے زیادہ بد بختی کیا ہوگی کہ جب معاملہ ابھینندن اور کلبھوشن کا ہو تو یہ پیار و محبت کے متوالے بن جاتے ہے، مقبوضہ کشمیر میں مودی کے بدترین مظالم کا معاملہ ہو تو یہ”تحمل و برداشت” کی معراج پر چڑھ جاتی ہے لیکن جب معاملہ قرآن و سنت کے نفاذ کا مطالبہ کرنے والوں کا ہو تو یہ حکومت کسی بھی قسم کی قانونی و اخلاقی رعایت تک دینے کی روادار نہیں ۔
باجوہ-عمران حکومت پاکستان کو اس ریاست کا نمونہ بنانے کا دعوی کرتی ہے جسے نبی آخرالزمان محمدﷺ نے قائم فرمایا تھا لیکن ان مخلص مسلمانوں کو اغوا کررہی ہے جو نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یہ حکومت ان مسلمانوں کے عمل سے کوسوں دور ہے جنہوں نےمدینہ میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کی تھی بلکہ یہ مکّہ کے حکمران قریشی مشرکین کی سنت پر عمل پیرا ہے جنہوں نے مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم صرف اس وجہ سے ڈھائے تھے کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا رب صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ ہے۔ قریشی مشرکین کی ہی طرح یہ حکومت مسلمانوں کے دشمنوں کے ساتھ انتہائی نرم، مسلمانوں کے دشمنوں کی تابعدار اور حمایتی ہے اور ایمان والوں کے ساتھ انتہائی درشت اور سخت ہے۔
اے پاکستان کے مسلمانو! پاکستان کے حکمرانوں نے اس وقت عبدالھادی کو اغوا کیا جب “نیا پاکستان “کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور اسلام کی حکمرانی کی بحالی ہی آگے بڑھنے کا واحد رستہ ہے۔ ان حکمرانوں نے پورے ملک میں خلافت کے داعیوں کے خلاف مظالم کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم کیا گیا تھا۔ یہ حکمران شیطان کی اطاعت میں اس قدر اندھے ہوچکے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے انتباہ کو بھی خاطر میں نہیں لاتے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
”إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ“
”جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کیلئے دوزخ کا عذاب ہے اور ان کیلئے جلائے جانے کا عذاب ہے“(البروج 85:10)۔
یہ گناہ گار حکمران ان مخلص مسلمانوں کے خلاف کسی رحم دلی کا مظاہرہ نہیں کرتے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ حدیث قدسی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا،
إِنَّ اللَّهَ قَالَ مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ
” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اسے میری طرف سے اعلان جنگ ہے “(بخاری)۔
مسلمانوں کو عمومی طور پر اور اس امت کے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کو ان گناہ گار حکمرانوں کے طرز عمل سے بے زاری ،لاتعلقی کا اظہار اور اس کی مذمت کرنی چاہیے اور خلافت کے داعیوں پر مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس