Home / Press Releases  / Local PRs  / Free Naveed Butt Campaign

Free Naveed Butt Campaign

alt

Friday 18th Rabi ul Awwal                     1436 AH 9/01/2015                CE N0: PN15002

Press Release

Free Naveed Butt Campaign

Hizb ut Tahrir Wilayah Pakistan Issues Article of Naveed Butt – “How America Succeeded in Igniting Fires in Different Corners of Pakistan”

Hizb ut Tahrir wilayah Pakistan has issued an article authored by its spokesman in Pakistan, Naveed Butt, entitled, “How America succeeded in igniting fires in different corners of Pakistan”. The Raheel-Nawaz regime is using the Peshawar carnage to eliminate the concept of Jihad from Pakistan, to prove the this US war is our war, to declare those men as terrorists who are fighting in Afghanistan against US occupying forces, and to strengthen the American Raj in Pakistan. From the time the traitors in the political and military leadership started to establish that this US war is Pakistan’s war, our sensitive defence and civilian installations have been the target of bombs and attacks. In this article, Naveed Butt establishes with detailed evidences that in fact the core reason of Pakistan’s destabilization and insecurity is the US presence and C.I.A and BlackWater operatives, who mastermind the bomb blasts and attacks. These US agencies have been allowed by the traitors in the political and military leadership to freely roam all over the country in order to spy, get accommodation, plan for deadly attacks and hire men to execute these attacks.

This article clears the confusion in the minds of the people and answers satisfactorily the question of whether this war is America’s or ours? It exposes the US plans against Pakistan and the American agents present in the political and military leadership. This article sheds light on why the US, after completing occupation of Afghanistan, started demanding military action in the tribal areas of Pakistan. It also challenges the coward and lame excuse by the ruling elite that they entered in this US war because without US assistance our economy cannot sustain it and we are unable to expel the US from the region. It ends by calling the tribal Muslims and the armed forces to expel traitors from their ranks and to unite to expel the US from the region, a task that is not difficult, given that they have already done the like with the USSR, a superpower of its time.

Note: Naveed Butt wrote this article before his abduction. On 11 May 2012, he was abducted by government agencies on just arriving home with his children from their school. Till today, he has neither been released nor produced in front of any court. His only crime is that he carried a diligent intellectual and political struggle against the American Raj and for the establishment of Khilafah in Pakistan.

This article can be viewed and downloaded from this link: http://pk.tl/1i3z

Media Office of Hizb ut Tahrir in the Wilayah of Pakistan

 

نوید بٹ کو رہا کرو مہم

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے نوید بٹ کا مضمون ” امریکہ پاکستان میں جگہ جگہ آگ لگانے میں کیسے کامیاب ہوا؟” جاری کردیا

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے، حزب التحریر کے پاکستان میں ترجمان نوید بٹ، کا مضمون “امریکہ پاکستان میں جگہ جگہ آگ لگانے میں کیسے کامیاب ہوا؟” جاری کردیا ہے۔ سانحہ پشاور کوراحیل-نواز حکومت نے پاکستان میں جہاد کے تصور کو ختم کرنے، امریکی جنگ کو پاکستان کی جنگ ثابت کرنے،افغانستان میں امریکی افواج کے خلاف جہاد کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دینے اور پاکستان میں امریکی راج کو مستحکم کرنے کے لئے استعمال کررہی ہے۔جب سے پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے امریکی جنگ کو پاکستان کی جنگ ثابت کرنے کی کوشش شروع کی ہے پاکستان کی اہم ترین دفاعی تنصیبات اور شہری علاقے بم دھماکوں اور حملوں کی زد میں رہنے لگے ہیں۔ اس مضمون میں نوید بٹ نے تفصیلی دلائل کے ساتھ یہ ثابت کیا ہے کہ درحقیقیت پاکستان میں بدامنی اور عدم استحکام کے وجہ امریکہ کی موجودگی اور بم دھماکوں اور حملوں کے ماسٹر مائینڈ امریکی سی۔ آئی۔آے، اوربلیک واٹر ہیں جنہیں پاکستان بھر میں آزادانہ جاسوسی کرنے، رہائش اختیار کرنے، حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور ان حملوں کو عملی شکل دینے کے لئے لوگوں کو بھرتی کرنے کی اجازت سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے دے رکھی ہے۔

یہ مضمون عوام میں موجود اس کنفیوژن اورسوال کا تسلی بخش جواب دیتا ہے کہ آیا یہ جنگ امریکہ کی ہے یا ہماری ؟ یہ مضمون پاکستان کے خلاف امریکی منصوبوں اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود امریکی ایجنٹوں کی غداری کو بے نقاب کرتا ہے۔ یہ مضمون اس بات پر بھی روشنی ڈالتا ہے کہ کیوں افغانستان پر قبضے کے بعد امریکہ پاکستان سے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشنز کا مطالبہ کرنا شروع کردیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس مضمون میں امریکی جنگ میں شمولیت کی حکمرانوں کے بزدلانہ اور غلامانہ جواز کو بھی چیلنج کیا گیا ہے کہ امریکی امداد کے بغیر ہم اپنی معیشت نہیں چلا سکتے اور نہ ہی پاکستان امریکہ کو خطے سے نکال سکتا ہے۔ مضمون کے اختتام میں پاکستان کے قبائلی مسلمانوں اور افواج پاکستان سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ اپنی صفوں میں موجود غداروں کو نکال دیں اور اس خطے سے امریکہ کو نکال باہر کرنے کے لئے ایک ہو جائیں اور ایسا کرنا کچھ مشکل نہیں کیونکہ اس سے قبل بھی یہ دونوں مل کر روس کو افغانستان سے نکال چکے ہیں۔

نوٹ: نوید بٹ نے یہ مضمون اپنے اغواسے قبل لکھا تھا۔ 11 مئی 2012 کو حکومتی ایجنسیوں نے انہیں ان کے گھر کے دروازے سے اس وقت اغوا کرلیا تھا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لے کر گھر پہنچے ہی تھے۔ آج کے دن تک نہ تو نوید بٹ کو رہا کیا گیا ہے اور نہ ہی انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ ان کا واحد جرم پاکستان سے امریکی راج کے خاتمے اور خلافت کے قیام کی سیاسی و فکری جدوجہد کرنا ہے۔

اس مضمون کو اس لنک پر دیکھا اور ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے: http://pk.tl/1i3z

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس