Open Letter to Pakistan’s New Military Command
بسم الله الرحمن الرحيم
Open Letter to Pakistan’s New Military Command
Asalaamo Alaykum wa Rahmatullah!
After the recent round of promotions to the levels of Brigadier, Major-General, Lieutenant-General and General, we address you all as the new military command of Pakistan’s armed forces, one of the world’s most capable fighting forces. No doubt military command is a great duty in our Deen and a source of great reward. Indeed, the Final Messenger to all humankind, RasulAllah (saaw), himself was a military commander, after he (saaw) made Hijrah to Madinah on 12th Rabiul-Awwal, having previously secured Nussrah (Material Support) from your noble predecessors, the military command of the Ansaar (ra). Thus, RasulAllah (saaw) set the glorious example of military command for you, securing the Muslims from their enemies and raising the word of Allah (swt) as the highest before all of humankind.
We put to you that the greatest challenge you face is to end Pakistan’s alliance with the United States. Far from being a source of strength by which to counter India’s regional mischief, this alliance is the cause of our being progressively and perilously weakened before India.
Through its alliance in the era of General Musharraf, the US exploited the intelligence, bases and air corridors of our armed forces to make possible its invasion and subsequent occupation of Afghanistan in the first place. Then, the US promptly opened the doors of Afghanistan to India to grant it an unprecedented presence there, which the Hindu State began using as a base to destabilize Pakistan, igniting the fires of chaos and Fitna throughout our soil. Firmly allied to the United States, General Musharraf then declared Jihad in Kashmir as “terrorism,” an American demand that granted great relief to India, whose cowardly troops were shaken by small groups of poorly armed, yet highly motivated Muslims.
Then, through its alliance in the era of General Kayani, Washington ensured our armed forces were massively deployed on the Western border. It is this American demand which not only granted India on the Eastern border even greater relief, further bolstering its regional ambitions, it reduced Pakistan’s armed forces role to that of a security detail for the American and Indian presence in Afghanistan.
Then, through its alliance in the era of General Raheel, Washington brought further relief for India, through ensuring the forceful suppression of Islam under the banner of “fighting extremism,” stabbing the Muslim resistance in Kashmir in the back under the banner of “ending cross border terrorism” and restricting us to frustrating, token, tit-for-tat responses in the face of ever increasing Indian aggression on our eastern borders, under the banner of “restraint.”
And now if alliance with the United States is allowed to continue under General Bajwa, Pakistan will be herded towards US sponsored talks with India, to bury forever any hope of a fully liberated Kashmir being unified with Pakistan. This American ploy is to grant India a victory through the maze of diplomatic talks that it could never secure for itself on the battlefield. As for the “normalization” of relations, it is an American demand to permanently remove Pakistan as an obstacle to India as the dominant regional power, through a whole host of security concessions, including our falling on the sword of self-inflicted nuclear disarmament.
Respected military commanders!
America is an open, hostile, kafir enemy of Muslims. Its enmity is apparent from its support of the Hindu State in the east and the Jewish State in the west. Its enmity is evident from its aggression in Afghanistan, Iraq and Syria. Its enmity is clear from its relentless bringing Pakistan to heel before India. Islam forbids alliance with the enemy forces who fight Muslims, occupies our lands and desires only our ruin, for Allah (swt) said,
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُمْ مِنَ الْحَقِّ
“O you who believe do not take My enemy and your enemy as allies, meeting them with softness. Indeed, they disbelieve in that which has come to you of truth.” [Surah Mutahina 60:1]
And we assure you that you are not only fully capable of ending alliance with Washington, the situation is ripe for it.
Consider, respected commanders, the weaknesses of the United States itself. Militarily, its own forces, whose lack of bravery cripples their possession of sophisticated weaponry, have been shaken by small, poorly armed tribal men in Afghanistan, forcing them to come to rely upon our armed forces. Economically, the consuming greed of its elite has led to an immense and unsustainable concentration of wealth within a few, causing the collapsing of its economy. Politically, its standing and reputation is in tatters through its naked, violent pursuit of material resources abroad, inciting great hatred against it, not just within the Muslim World, but beyond it.
Consider that despite the immense oppression against the Ummah from the current tyrant rulers, our Ummah has not retreated rather it has grown in its commitment to Islam. The rejection of colonialism and Democracy is stronger than ever before within her, as is her demand for ruling of Islam and establishing its Khilafah (Caliphate) on the Method of the Prophethood. Thus, the Islamic Ummah would rejoice, applaud and fully support your brave and bold step to deliver that which she desires most.
Consider also that Hizb ut-Tahrir under its Ameer, Sheikh Ata ibn Khalil Abu Ar-Rashta, is fully prepared for ruling by Islam, commanding legions of capable politicians whose influence extends from Indonesia in the East to Morocco in the West. Today they work tirelessly day and night, despite immense persecution against them by the current tyrants, which includes arrests, abduction and the severest of torture. And soon, when the Khilafah is established at your hands, they will work with the same commitment to Allah (swt) and His Messenger (saaw) to ensure the unification of the current Muslim states as the single most resourceful state in the world.
And consider above all else, that when you move in support of Islam and its Deen, in humble and complete submission to the commands of our Lord (swt), you will earn the help of Allah (swt). Indeed, history has been made by the Muslim military commanders who wielded this help as their most powerful weapon, succeeding against their enemies despite overwhelming odds, from Khalid bin Waleed (ra), to Salahuddin and Muhammad bin Qasim. Walk now in the footsteps of the righteous military commanders, grant Nussrah for the establishment of the Khilafah and you will need no helper other than Allah (swt), as you march towards dignity and victory. Allah (swt) said,
إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
“If Allah helps you, none can overcome you; and if He forsakes you, who is there after Him that can help you? And in Allah (Alone) let believers put their trust.” [Surah Aali-i-Imran 3:160]
Hizb ut-Tahrir Wilayah Pakistan
17 Rabiul Awwal 1438 AH 16 December 2016 CE
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پاکستان کی نئی فوجی قیادت کے نام کھلا خط
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ
حالیہ دنوں میں بریگیڈئر، میجر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل اور جنرل کے عہدوں پر ہونے والی ترقیوں کے بعد ہم آپ سے یعنی افواج پاکستان کی نئی فوجی قیادت سے مخاطب ہیں جو دنیا کی سب سے قابل اور باصلاحیت لڑاکا افواج میں سے ایک ہے۔ اس بات میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ فوج کی قیادت کرنا ہمارے دین میں ایک انتہائی اہم ذمہ داری ہے اور اس کا بہت بڑا اجر و ثواب ہے۔ یقیناً پوری انسانیت کے لیے آخری نبی ، رسول اللہ ﷺ کو آپ کے آباؤ اجداد انصار کی فوجی قیادت نے ہی نصرۃ فراہم کی تھی جس کے نتیجے میں 12 ربیع الاول کو مدینہ ہجرت کر کےرسول اللہ ﷺ خود ایک فوجی کمانڈر بن گئے تھے۔ لہٰذا رسول اللہ ﷺ نے ایک فوجی کمانڈر کی انتہائی شاندار مثال آپ کے لیے چھوڑی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ دشمنوں سے مسلمانوں کی حفاظت کریں اورپوری انسانیت کے سامنے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا نام بلندکریں۔
ہم آپ کے سامنے یہ بات رکھنا چاہتے ہیں کہ اِس وقت آپ کو درپیش سب سے بڑا چیلنج امریکہ کے ساتھ پاکستان کے اتحاد کو ختم کرنا ہے۔یہ تو بہت دور کی بات ہے کہ امریکہ کے ساتھ اتحاد خطے میں بھارت کی ریشہ دوانیوں کو روکنے کا باعث بنے ، اس کے برعکس اس اتحاد نے ہمیں بھارت کے سامنے، تسلسل کے ساتھ، خطرناک حد تک کمزور کیا ہے۔
مشرف کے دور میں اس اتحاد کے ذریعےپہلے تو امریکہ نے ہماری افواج کی انٹیلی جنس ، فوجی اڈوں اور فضائی راستوں کو افغانستان پر حملے اور پھر اس پر قبضہ کرنے کے لیے استعمال کیا۔ اِس کے فوراً بعد امریکہ نے افغانستان کے دروازے بھارت کے لیے کھول دیے اور اُسے وہاں پرغیر معمولی طور پر اپنے قدم جمانے ، اثرو رسوخ پیدا کرنے اوراِس اثر و رسوخ کو پھیلانے کا بھر پور موقع فراہم کیا۔ اس سہولت کو بھارت نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کیا اور ہماری سرزمین پر فتنے کی آگ بھڑکانا شروع کردی۔ جنرل مشرف نے ، امریکہ کے اتحادی کے طور پر ، جہاد کشمیر کو “دہشت گردی” قرار دے دیا جو امریکہ کا اہم مطالبہ تھا اور اس طرح بھارت کو زبردست تقویت فراہم کی جس کی بزدل افواج جذبہ ایمانی سے بھر پور مسلمانوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کے ہاتھوں ذلیل ورسوا ہورہی تھیں حالانکہ یہ گروہ غیر معیاری اسلحہ سے لیس تھے۔
پھر جنرل کیانی کے دور میں اس اتحاد کے ذریعے امریکہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہماری افواج کو بڑی تعداد میں پاکستان کی مغربی سرحدوں پر تعینات کیا جائے۔ امریکہ کے اس مطالبے نے بھارت کو نہ صرف پاکستان کی مشرقی سرحد پر بہت بڑی سہولت فراہم کی بلکہ اس کے علاقائی عزائم کو پورا کرنے کے لیے اس کے حوصلوں کو بلند کیا اور پاکستان کی افواج کے کردار کو افغانستان میں امریکہ اور بھارت کی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ضروریات کو پورا کرنے تک محدودو کردیا گیا۔
اس کے بعد جنرل راحیل کے دور میں اس اتحاد کے ذریعے امریکہ نے بھارت کے لیے مزید آسانیاں پیدا کیں جب “انتہاء پسندی سے لڑنے “کے نام پر اسلام کی آواز کو پوری قوت سے کچلنے کی کوشش کی گئی، جب “سرحد پار دہشت گردی کے خاتمے” کے نام پر کشمیر کے مسلمانوں کی پیٹھ میں چھراگھونپا گیا اور جب ہمیں مشرقی سرحدوں پر “تحمل”(Restraint) کے نام پر بھارت کی روز بروز بڑھتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے سے روکا گیااور محض علامتی اقدامات تک محدود کر دیا گیا۔
اور اب اگر جنرل باجوہ کی قیادت میں بھی امریکہ کے ساتھ اتحاد کو چلنے دیا گیا تو پاکستان کو امریکہ کی حمایت سے بھارت سے بات چیت کی جانب دھکیل دیا جائے گا تا کہ ہمیشہ کے لیے اِس امید کو دفن کردیا جائے کہ کبھی پورا کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ الحاق کر لے گا ۔ اس امریکی منصوبے کا مقصد سفارتی بات چیت کے جال میں پھنسا کر بھارت کو مکمل کامیابی دلانا ہے جو وہ کسی صورت میدان جنگ میں حاصل نہیں کرسکتا۔ جہاں تک بھارت کے ساتھ “تعلقات کی بحالی”(Normalization) کی بات ہے تو یہ امریکہ کا مطالبہ ہے تا کہ پاکستان کو ہمیشہ کے لیے بھارت کے راستے سے ہٹا دیا جائے جو خطے میں اُس کے بالادست قوت بننے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارت کو مزید آسانیاں فراہم کی جائیں جس میں ہمارے اپنے ہی ہاتھوں ایٹمی اسلحے کا آہستہ آہستہ خاتمہ بھی شامل ہے۔
محترم فوجی کمانڈرز!
امریکہ مسلمانوں کا کھلا ،جارح اور کافر دشمن ہے۔ اس کی دشمنی مشرق میں ہندو ریاست اور مغرب میں یہودی ریاست کی کھلی حمایت سے واضح ہے۔ اس کی دشمنی افغانستان، عراق اور شام میں جارحیت کی صورت میں نظر آرہی ہے۔ اوراُس کی یہ دشمنی، پاکستان کو بھارت کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کی صورت میں بھی واضح نظر آ رہی ہے۔ اسلام ان دشمن قوتوں کے ساتھ اتحاد کرنے سے منع فرماتا ہے جو مسلمانوں سے لڑتے ہیں، ان کی زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں اور صرف ہماری تباہی و بربادی کی خواہش رکھتے ہیں ، اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ وَقَدْ كَفَرُوا بِمَا جَاءَكُمْ مِنَ الْحَقِّ
“اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! میرے اور (خود) اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بناؤ، تم دوستی سے ان کی طرف پیغام بھیجتے ہو اور وہ اس حق کے ساتھ جو تمہارے پاس آچکا ہے کفر کرتے ہیں”(الممتحنہ:1)۔
اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ آپ نہ صرف امریکہ کے ساتھ اتحاد ختم کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ حالات بھی اس کے لیے مکمل طور پر سازگار ہیں۔
معزز کمانڈرز، خود امریکہ کی کمزوریوں کو دیکھیے۔ فوجی لحاظ سے اِس کی افواج ،جدید ترین اور مہلک ترین اسلحہ رکھنے کے باوجود اپنی بزدلی کی وجہ سے افغانستان کے قبائلی افراد کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کی بہادری کے سامنے مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں، جن گروہوں کے پاس اسلحہ بھی معیاری نہیں ہے۔ اور اسی وجہ سے امریکہ ہماری افواج کی صلاحیتوں پر انحصار کرنے پر مجبور ہے۔ معاشی لحاظ سے ، اس کی اشرافیہ مال کی انتہائی شدید ہوس میں مبتلا ہے جس نے بہت بڑے پیمانے پر دولت کو چند ہاتھوں میں محدود کردیا ہے جو اس کی معیشت کو کمزور سے کمزور تر کررہا ہے۔ سیاسی لحاظ سے، اس کا قد کاٹھ کم سے کم تر ہوتا جارہا ہے اور نہ صرف مسلم دنیا بلکہ غیر مسلم دنیا بھی اس سے شدید نفرت کرتی ہے کیونکہ وسائل پر قبضہ کرنے کے لیے وہ کھلی اور پرتشدد جارحیت اختیار کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا۔
اس بات پر غور کریں کہ موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں بدترین مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود ہماری امت نے اسلام کو نہیں چھوڑا بلکہ اسلام کے لیے ان کا عزم مزید بڑھ گیا ہے۔ امت جمہوریت اور استعماریت کو مسترد کررہی ہے اور اسلام کی حکمرانی اور نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کا مطالبہ جتنی شدت سے وہ آج کررہی ہے وہ اس سے پہلے کبھی نہ تھا۔ لہٰذا اسلامی امت آپ کی بھر پور حمایت کرے گی اگر آپ اُس کی اِس شدید خواہش کو پورا کرنے کے لیے بہادرانہ قدم اٹھائیں گے۔
اس بات کو بھی دیکھیے کہ حزب التحریر اپنے امیر، شیخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ کی قیادت میں اسلام کے مطابق حکمرانی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے جس کے پاس مشرق میں انڈونیشیا سے لے کر مغرب میں مراکش تک قابل سیاست دانوں کی ایک فوج موجود ہے۔ آج یہ سیاست دان بھر پور جبر کے باوجود جس میں گرفتاریاں، اغوا اور بدترین تشدد تک شامل ہے، دن رات کا م کررہے ہیں۔ اور جلد جب آپ کے ہاتھوں خلافت قائم ہو گی تو وہ ،اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق، موجودہ مسلم ریاستوں کو یکجا کر کےایک ریاست میں ڈھال دیں گے جو دنیا کی سب سے طاقتور اور وسائل سے مالامال ریاست ہو گی۔
اور ان تمام باتوں سے بڑھ کر اس بات پر غور کریں کہ جب آپ انکساری سے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مکمل اطاعت کرتے ہوئے ،اسلام اوراس کے دین کی حمایت میں حرکت میں آئیں گے تو آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد کے حقدار بن جائیں گے۔ یقیناً اُن مسلم فوجی کمانڈروں نے تاریخ رقم کی ہے جنہوں نے اللہ کی مدد کو اپنا سب سے بڑا ہتھیار تصور کیا اور بدترین حالات کے باوجود دشمنوں پر کامیابی حاصل کی چاہے وہ خالد بن ولید ہو ں یا صلاحی الدین ایوبی یا محمد بن قاسم۔ متقی اور پرہیزگار فوجی کمانڈروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں ، آپ کو سوائے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہو گی اور آپ کامیابی و کامرانی کی منزلیں طے کرتے چلے جائیں گے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں،
إِنْ يَنْصُرْكُمُ اللَّهُ فَلَا غَالِبَ لَكُمْ وَإِنْ يَخْذُلْكُمْ فَمَنْ ذَا الَّذِي يَنْصُرُكُمْ مِنْ بَعْدِهِ وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ
“اگر اللہ تعالیٰ تمہاری مدد کرے تو کوئی تم پر غالب نہیں آسکتا اور اگر وہ تمہیں چھوڑ دے تو اس کے بعد کون ہے جو تمہاری مدد کرے؟ ایمان والوں کو صرف اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے”(آل عمران:160)۔
حزب التحریر ولایہ پاکستان
17 ربیع الاول 1438 ہجری – 16 دسمبر 2016 عیسوی