Home / Press Releases  / Local PRs  / Kayani’s agencies lie in court, denying that they have abducted Naveed Butt

Kayani’s agencies lie in court, denying that they have abducted Naveed Butt

Kayani’s agencies lie in court, denying that they have abducted Naveed Butt

O traitors in the military and civilian leadership, you can not stop the establishment of the Khilafah

Today Kayani’s agencies lied barefacedly in court by denying their abduction and imprisonment of Naveed Butt. Kayani and the other civilian and military traitors are surpassing themselves in lying, as a worship to their false gods the Americans. Previously too Kayani’s thugs lied under oath in court about their abduction of other members of Hizb ut-Tahrir. But after their release these members of Hizb ut-Tahrir, despite severe threats from the thugs, recorded judicial testimonies about their abduction and torture by military agencies, including names of the military officers involved in this heinous crime. And this is asides from the families of the missing persons accusing such agencies in the supreme court these days.

Is the whole country lying and Kayani and his thugs the only truthful ones left? Indeed, Kayani and his coterie of traitors within the civilian and political leaderships have no shame or dignity whatsoever. They have not just oppressed the general masses, they oppress the armed forces by meeting American generals whose hands are soaked with the blood of the Muslim soldiers of Salala, smiling as if it is a source of great pride and honour, reassuring them of the imminent re-opening of the NATO supply line. Of such people, RasulAllah SAW said,

إِنَّ اللَّهَ لَيُمْلِي لِلظَّالِمِ حَتَّى إِذَا أَخَذَهُ لَمْ يُفْلِتْهُ

“Allah grants respite to the unjust, until He gets hold of him, then He will not leave him.”

On the one hand these oppressors allow American terrorists to roam freely throughout the country, raising anarchy through bombings and target killings from Karachi to Peshawar and Islamabad to Quetta, whilst on the other hand they abduct sincere politicians like Naveed Butt who wish to end the slavery to America and restore the dignity and honor to this Ummah through the re-establishment of the Khilafah. America and her agents in the Muslim Lands are saying their nightmare arise as a growing movement for the Khilafah. Now America can see that the Khilafah is about to arise in Syria or elsewhere soon, in desperation they have increased their oppression and atrocities. Kayani, his comrades and his American masters, must know that the Khilafah is on its way, inshaaAllah and on that day their faces will be bleached white by fear.

 

Shahzad Shaikh

Deputy to the Spokesman of Hizb ut-Tahrir in Pakistan

URDU INP DOWNLOAD

URDU PDF DOWNLOAD

 

بسم الله الرحمن الرحيم

جمعرات، 24، رجب، 1433 ھ 14/06/2012 نمبر:PR12033

ایجنسیوں نے نوید بٹ کے اغوا اور گرفتاری سے لاتعلقی کا جھوٹا بیان دے دیا

سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں تم خلافت کے قیام کو روک نہیں سکتے

آج حکومتی ایجنسیوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے روبرو سفید جھوٹ بولتے ہوئے نوید بٹ کے اغوا اور گرفتاری سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔ کیانی اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غدار اپنے آقا امریکہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جھوٹ بولنے کا ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی فوجی ایجنسیوں نے حزب التحریر کے اراکین کو اغوا کرنے کے بعد عدالتوں میں جھوٹے بیان حلفی جمع کرائے تھے کہ حزب کے اراکین ان کے قبضے میں نہیں۔ لیکن رہائی کے بعد ان اراکین نے عدالتوں کے سامنے یہ بیان ریکارڈ کروائے کہ انھیں فوجی ایجنسیوں نے اغوا کیا اور ان افسران کے نام بھی بتائے جنھوں نے ان پر تشدد کیا۔ اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں ملک بھر سے غائب کیے جانے والوں کے لواحقین کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھی انھی فوجی ایجنسیوں کا نام لیا جا رہا ہے۔ کیا پورا ملک جھوٹا ہے یا کیانی اور اس کے غنڈے سچے ہیں۔ دراصل کیانی اور سیاسی و فوجی قیادت میں موجود اس کے ساتھیوں سے کسی شرم کی توقع کی بھی نہیں جا سکتی کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے نہ صرف اس ملک کے عوام سے غداری کی ہے بلکہ اپنے ہی فوجی ساتھیوں کے خون سے آلودہ امریکی جنرلوں کے ساتھ ملنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور انھیں نیٹو سپلائی لائن کھولنے کی یقین دہانیاں کرواتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے لیے نبی کا فرمانہ ہے:

إِنَّ اللَّهَ لَيُمْلِي لِلظَّالِمِ حَتَّى إِذَا أَخَذَهُ لَمْ يُفْلِتْهُ

اللہ ظالم کو مہلت دیتا ہے یہاں تک کہ وہ اسے پکڑ لیتا ہے اور پھر وہ اسے نہیں چھوڑتا (بخاری)

ایک طرف ملک میں کراچی سے لے کر پشاور اور اسلام آباد سے لے کر کوئٹہ تک امریکی دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے ملک کو انارکی میں مبتلا کر رہے ہیں لیکن دوسری جانب نوید بٹ جیسے مخلص سیاست دانوں کو اغوا کیا جارہا ہے جو اس ملک کو امریکی غلامی سے نکالنے اور خلافت کے قیام کے ذریعے امت کی کھوئی ہوئی عظمت رفتہ کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ دراصل امریکہ اور اس کے یہ ایجنٹ حکمران اس تنکے سے بھی ڈرتے ہیں جو خلافت کے قیام کی تحریک کو تقویت پہنچا سکتا ہو اور اب جبکہ امریکہ خلافت کے قیام کو شام اور دوسرے اسلامی ممالک میں آتا دیکھ رہا ہو ان کے ظلم و ستم مین مزید اضافہ کر دیا ہے۔ کیانی اور اس کے ساتھیوں جان رکھو کہ خلافت کا قیام عنقریب ہے پھر نہ صرف اس دن امریکہ بلکہ تمھارے چہرے بھی خوف سے فق ہو رہے ہوں گے۔

شہزاد شیخ

پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

14/06/2012
Thursday, 24th of Rajab , 1433H
N0: PR12033
Friday, 7th of Jamdi ul-Awwal