Home / Activism  / Local Activism  / Send Muslim Armies for Liberating Qibla Awwal

Send Muslim Armies for Liberating Qibla Awwal

Header Pakistan

Tuesday, 20 Rabi ul-Thani 1436 AH 09/04/2015 CE N0: PN15025

Press Release

Hizb ut Tahrir Wilayah Pakistan Demonstrates country-wide against sending troops to Yemen

Send Muslim Armies for Liberating Qibla Awwal

Hizb ut Tahrir in the Wilayah of Pakistan held demonstrations across Pakistan against sending troops to Yemen. Participants held banners and placards declaring “Send Muslims Armies for Liberating Qibla Awwal” and “Unity of Muslims – Only Possible through Khilafah”.

The people of Pakistan have always desired that whenever and wherever insult occurs against Islam, Muhammad (saaw) or the Muslims are persecuted, Muslims armies should move to fulfill their Islamic duty. But it is the traitor rulers who always look towards their masters sitting in Washington before doing anything and when they don’t get permission to act according to the wishes of the people they create excuses to get away from their Islamic obligations and start chanting “Pakistan First”.

Hizb asks why when the Jewish entity slaughters Palestinian Muslims these rulers never move, Qibla Awwal [Masjid al-Aqsa] has been calling for the last five decades to get liberated from occupation but they never move, The Muslims of Syria have been calling Muslims armies for the last four years to save them from Bashar’s persecution, but two hundred thousand Muslims have been killed and these rulers don’t move, The Muslims of Kashmir struggling against the persecution of India for the last three decades and have sacrificed hundreds of thousands of lives and thousands of women have lost their honour but these rulers never moved. Yet as soon these rulers received orders from America they get ready to dispatch Muslims armies to Yemen.

Protestors demanded from the sincere officers of the armed forces that they must extend support for the establishment of Khilafah, the shield which will defend Islam and Muslims. Only Khilafah can end wars and anarchy in the Muslim world and liberate all occupied lands including Al-Quds, the Qibal Awwal.

The Media Office of Hizb ut-Tahrir in the Wilayah of Pakistan

 

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ملک بھر میں یمن میں افواج کو بھیجنے کے خلاف مظاہرے کیے

مسلم افواج کو یمن نہیں بلکہ بیت المقدس آزاد کروانے بھیجو

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے یمن میں افواج کو بھیجنےکے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے۔مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا کہ :” مسلم افواج کو یمن نہیں بلکہ بیت المقدس آزاد کروانے بھیجو ” ، ” مسلمانوں کا اتحاد -صرف بذریعہ خلافت “۔

 

پاکستان کے عوام ہمیشہ یہ چاہتے ہیں کہ جب کبھی اور جہاں بھی اسلام ، رسول اللہﷺ کی شان میں گستاخی ہو یا مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہوں تو پاکستان کی مسلم افواج کو اپنی اسلامی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے حرکت میں آنا چاہیے۔ لیکن یہ غدار حکمران ہی ہیں جو ہمیشہ ایسی صورتحال میں اپنے آقا امریکہ کی جانب دیکھتے ہیں اور اس کی جانب سے اجازت نہ ملنے کی صورت میں اسلامی ذمہ داری کی ادائیگی سے بچنے کے لئے بہانے تلاش کرتے ہیں اور پہلے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں۔

 

حزب یہ سوال کرتی ہے کہ جب یہودی وجود فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کرتا ہے تو اس وقت یہ حکمران حرکت میں کیوں نہیں آتے، مسلمانوں کا قبلہ اول پانچ دہائیوں سے یہودی وجود کے قبضے میں ہے لیکن یہ حکمران حرکت میں نہیں آتے، شام کے مسلمان چار سال سے مسلم افواج کو پکار رہے ہیں کہ ہمیں بشار کے ظلم و ستم سے بچاؤ لیکن دو لاکھ مسلمانوں کے قتل ہو جانے کے باوجود یہ حکمران حرکت میں نہیں آتے، کشمیر کے مسلمان تقریباً تین دہائیوں سے ہندوستان کے ظلم و ستم کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں اور لاکھوں جانوں اور ہزاروں عصمتوں کو لٹا چکے ہیں لیکن یہ حکمران حرکت میں نہیں آتے۔ لیکن جب امریکہ کا حکم آتا ہے تو یہ حکمران یمن میں فوجیں بھیجنے کے لئے فوراًتیارہوجاتے ہیں۔

 

مظاہرین نے افواج پاکستان کے مخلص افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ اللہ سبحانہ و تعالٰی کے احکام کے مطابق نصرۃ فراہم کر کے خلافت کا قیام عمل میں لائیں تا کہ وہ ڈھال قائم ہوسکے جس کے ذریعے اسلام اور مسلمانوں کا دفاع ہوتا ہے اور صرف خلافت کے قیام کے ذریعے ہی سے مسلم علاقوں میں خانہ جنگی اور فتنہ و فساد کا خاتمہ اور قبلہ اول سمیت تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی ممکن ہے۔

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

PN15025-01

PN15025-02

PN15025-03