Unity is an obligation from Allah (swt) and Division is a Grave Sin
بسم الله الرحمن الرحيم
21 Ramadhan
Unity is an obligation from Allah (swt) and Division is a Grave Sin
Alhamdulillah this Ummah possesses the strongest basis for unity in the world, the Deen of Haqq, Islam. Thus, all over the world, its east and west, its north and south, we fasted Ramadhan, in response to the order of Allah (swt)
يأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ
“O you who believe! Fasting is prescribed for you as it was prescribed for those before you, that you may acquire Taqwa.”[Surah Al Baqarah 2:183]
And we all faced the same Qibla, the Masjid Al-Haraam, Al-Kaaba, towards which we all face during Salah, whether it is the Salah of Eid, or Jumma, or the Tarawih, or Tahajjud or our five daily prayers. Islam further stipulated the practical method to unify all Muslims as one Ummah and the world’s most resourceful state, with one armed forces, one state treasury and one citizenship, without borders between us to divide us, which is the Khilafah state. In the Book of Allah (swt), the Noble Quran which was sent down on the Night of Power, Allah (swt) calls upon the Muslims as one people, ordering us to unify as one,
يأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ اتَّقُواْ اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ – وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعاً وَلاَ تَفَرَّقُواْ
“And hold fast, all of you together, to the Rope of Allah, and be not divided among yourselves.”
[Surah Aali-Imran 3:102-103].
اتحاد ویکجہتی اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی جانب سے فرض ہے اورتفرقہ و تقسیم ایک بڑا گناہ ہے
الحمد للہ اس امت میں اتحا د و یکجہتی کی دنیا میں سب سے زیادہ مضبوط بنیاد موجود ہے، یعنی دین حق، اسلام۔لہٰذا پوری دنیا میں ، مشرق ہو یا مغرب، شمال ہو یا جنوب، ہم رمضان کے روزے اللہ کے اس حکم کی اطاعت میں رکھتے ہیں کہ
(يأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ)
“اے ایمان والو! تم پر روزے رکھنا فرض کیا گیا جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے تا کہ تم تقویٰ اختیار کرو”(البقرۃ:183)۔
اور ہم سب ایک ہی قبلہ کی جانب رخ کرتے ہیں، مسجد الحرام، کعبہ، جس کی جانب منہ کرکے ہم نماز پڑھتے ہیں، چاہے وہ عید کی نماز ہو یا جمعہ کی یا تراویح۔اس کے علاوہ اسلام تمام مسلمانوں کو ایک امت کے طور پر متحد اور اس کی عملی شکل ریاست خلافت کے قیام کے لئے اقدامات سے بھی آگاہ کرتا ہےجو دنیا کی سب سے طاقتور ریاست اور امت ہو، جس کی ایک ہی عظیم فوج ہوتی ہے، ایک ہی ریاستی خزانہ ہوتا ہے ، جس میں ہمیں تقسیم کرنے کے لئے کوئی سرحدیں نہیں ہوتیں اور سب مسلمانوں کی ایک ہی شہریت ہوتی ہے۔ اللہ کی کتاب قرآن عظیم جو لیلۃالقدر کی رات نازل کی گئی ، میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ایک قوم قرار دیتے ہیں اور ہمیں یکجا ہو کر ایک قوم بننے کا حکم دیتے ہیں،
(يأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُواْ اتَّقُواْ اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ – وَاعْتَصِمُواْ بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعاً وَلاَ تَفَرَّقُواْ)
“اے ایمان والو! اللہ تعالٰی سے اتنا ڈرو جتنا اس سے ڈرنا چاہیے اور دیکھو مرتے دم تک مسلمان رہنا۔ اللہ تعالٰی کی رسی کو سب مل کر مضبوطی سے تھام لو اور پھوٹ نہ ڈالو”(آل عمران:103-102)۔
حزب التحریر ولایہ پاکستان