Participation in Obama’s Colonial Alliance is a Major Crime and Overwhelming Deceit
بسم الله الرحمن الرحيم
Participation in Obama’s Colonial Alliance is a Major Crime and Overwhelming Deceit
(سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارٌ عِنْدَ اللَّهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ)
“There will afflict those who committed crimes debasement before Allah and severe punishment for what they used to conspire”. [Al-An’am: 124]
Obama announced his plan Wednesday 10/09/2014 to lead a lethal colonial alliance, for the region, under the pretext of fighting terrorism and ISIS organization … as he said. Earlier Kerry stated that forty countries will participate in this alliance, and its strategy could take years rather than months, and that America will be training and arming the Iraqi army, the Peshmerga and the moderate opposition! Pursuant to the Obama’s alliance, a meeting was held today Thursday, 11/09/2014 in Jeddah headed by US Secretary State Kerry, and included countries in the Islamic region: Saudi Arabia, Jordan, Egypt, Lebanon, Turkey, Iraq and the six Gulf states … As for Iran, the present absentee, it is the touchstone in the tragedies of Iraq and Syria and even in Lebanon. It does not need to attend publically in the alliance, but the coordination between it and America, since the occupation of Afghanistan and Iraq, and until today was existent, at times from behind a curtain and others without a guise. Furthermore, Khamenei’s statement yesterday was to approve the coordination with America in the fight against the ISIS organization! as published in some of the agencies on 05/09/2014 … Thus, Kerry is leading tools for Obama’s alliance in the Islamic region; incapable rulers (Ruwaibidah), openly, without shame or modesty, and even insisting on America in the establishment of the alliance, and that they became its tools! The Messenger of Allah (saw) said the truth when he said: «إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ» “When you have no shame, do whatever you feel like” (Narrated by Bukhari from Abu Masoud).
O Muslims: The argument put forward by the United States for that alliance is a rebuttal argument … For whoever fights terrorism his hand must be clean of it, and not to be the origin of the tree of terrorism and its feeder and its maker under his eye! So, who is behind the terrible killings and the heinous torture in Afghanistan, Iraq, Bagram, Abu Ghraib and Guantanamo? Is not it America? Then is not the brutally killing of Muslims in Burma and Central Africa, that the beasts of the jungle distancing themselves of, is that not terrorism that America sees and hears and even supports it? Thus, the economic cooperation between Burma and America has escalated with the escalation of attacks by the authority of Burma against Muslims in it… Then, why turn away? Who is behind the massacres of the tyrant of Ash-Sham? Is it not America who is driving Bashar’s crimes with or without a guise? Who does not know that Bashar and his father prior are American production? It gives him scope for committing the crimes which exceeded humans to trees and stones, until America concludes its preparation for an alternative agent with a less blackened face than its current agent Bashar, whose role is nearing exhaustion … Then, is there any sane person with insight and vision can see something of any credibility of America’s establishment of alliance of forty countries to fight an armed organization unless that there is behind the hills what behind them, rather it is also in front of them? Things are no longer hidden rather they are hatched in broad daylight…!
O Muslims: The Obama’s lethal colonial alliance for the region is the entry of the American influence from a wide gate, opened to it by the hands of the tyrant rulers who are not ashamed from Allah, His Messenger and the believers. The American influence used to climb to enter through the slots, guided by the rulers in secret, but now it enters through a door that the rulers open it by their hands without shame…! Obama’s alliance is not to combat terrorism but to dominate the region for two goals: to ensure the looting of the region’s black gold, and facilitating its flow to the American stores. And the second is to intervene between Muslims countries and the return of the Khilafah on the method of the Prophethood; assuming America and its agents, that they are capable of so by their deceit and cunning ﴿وَمَكْرُ أُولَئِكَ هُوَ يَبُورُ﴾ “And the plotting of those – it will perish.” [Fatir: 10]. These are the two goals which are sought by America, and the fight against terrorism is but a cover that America has not mastered weaving it to hide what is beneath it!
O Muslims: The political vacuum that exists in Muslim countries is what makes these countries vulnerable to be invaded by the Kaffir colonizer with armies, alliances, delusions and conspiracies, without fearing a battle or defeat. Thus, the political vacuum kills the area that it colonizes. The political vacuum is not only the absence of ruling systems in Muslim countries, but the deeper in impact and the most dangerous is the political vacuum caused by the Ummah not ruling by a system that is derived from its Aqeedah. This causes a split in its entity, so its matter becomes disordered and it becomes a land ripe for unrest, weakness and humiliation. And that is a loophole, rather loopholes, so it is easy to be invaded by the colonists and then ruled by the tyrants. Since the elimination of the Khilafah a century ago, and the political vacuum surrounds the land and its people. Thus, the Kaffir colonists and those smitten by their culture have resorted to the extreme resistance, with weapons and plots, to any attempt of Muslims to re-establish the rule of Islam. And then they resorted to the establishment of regimes in secular, capitalist, socialist, dictatorial or democratic colors, and sometimes mixed systems without any color! And so it spread throughout Muslim countries oppression, injustice and repression, and the lowest of the rulers became lions on the Ummah, and became “ostriches” in front of America and the Kaffir West until the situation reached that America is begged by those rulers to establish an alliance that kills their countries and then the rulers consider it a great victory! ((قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ)). “May Allah destroy them; how are they deluded?” [Al-Munafiqun: 4].
Dear Muslims: The issue is serious and substantial, and it is not smooth, but it is grave before Allah, His Messenger and the believers, and Hizb ut Tahrir, the guide that does not lie to its people, warns you and indicates:
The establishment of this alliance and its survival in Muslim countries is a major issue and an overwhelming evil. It is a major crime forbidden in Islam for the saying of the Prophet (saw): «لا تَسْتَضِيئُوا بِنَارِ الْمُشْرِكِينَ» “Do not take light from the fire of the polytheists (the Mushrikin)”, directed by Bayhaqi in As-Sunan Al-Kubra by Anas bin Malik. And the fire of a people is metaphor for their entity in the war. And for his (saw) saying: «فَلَنْ أَسْتَعِينَ بِمُشْرِكٍ» “I will not seek help from a Mushrik”, narrated by Muslim from Aisha (ra). Also Abu Dawood and Ibn Majah from Aisha (ra): «إِنَّا لا نَسْتَعِينُ بِمُشْرِكٍ» “We do not seek help from a Mushrik”.
The persistence of Ruwaibidah rulers in their tyranny and oppression of the Muslims, and their loyalty and subservience to the disbelievers, is sedition (Fitnah), calamity and catastrophe that will not only strike the rulers of darkness but also those who are silent to their injustice. Allah (swt) says: ((وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّةً)) “And fear the Fitnah (affliction and trial) which affects not in particular (only) those of you who oppress (but it will afflict everyone).” [Al-Anfaal: 25]. Also the Prophet (saw) said: «إِنَّ النَّاسَ إِذَا عُمِلَ فِيهِمْ بِالْمَعَاصِي فَلَمْ يُغَيِّرُوا أَوْشَكَ اللَّهُ أَنْ يَعُمَّهُمْ بِعِقَابٍ» “It is not a people who worked in their midst disobedience and they do not prevent it, then Allah will surely bring down punishment to them all.” (Extracted by Othman Abu Amr Ad-Dani in Al-Fitan on the authority of Abu Bakr (ra)).
It is an obligation (Wajib) to cut the rope of this alliance, which Obama wants to extend it to the Muslims countries, and is aided by the rulers who sold their Deen for the goods of worldly life, rather for the world of others! Cutting these ropes in the beginning is easier than to wait until these ropes strengthen and extend to the plains and the mountains…
We turn to the Muslim Armies: Is there not among you a man of reason to deny the rulers their betrayal to Allah, His Messenger and the believers…? …? Is there not among you a man of reason who has protectiveness for his Deen and honor to stand in the face of the enemies of Allah cutting their ropes and their staffs…? Is there not among you a man of reason who will eliminate those Ruwaibidah, and restore the legacies of the supporters (Al-Ansar), and give victory to us to establish the rule of Islam, Khilafah on the method of the Prophethood…?
Hizb ut Tahrir awaken your resolve, and prompt your determination to stand the stance that Allah and His Messenger love, and eliminate this alliance before you find the country and the people been surrounded by their enemies then you will regret but it will not be a time for regret….
(هَذَا بَلَاغٌ لِلنَّاسِ وَلِيُنْذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَهٌ وَاحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ)
“This [Qur’an] is notification for the people that they may be warned thereby and that they may know that He is but one God and that those of understanding will be reminded.” [Ibrahim: 52].
O Allah we had delivered the message…. O Allah be our witness
16 Dhu al-Qi’dah 1435 Hizb ut-Tahrir
2014/09/11
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اوباما کے استعماری اتحاد میں شامل ہونا جرم ِعظیم اور عظیم ترین غداری ہے
﴿سَيُصِيبُ الَّذِينَ أَجْرَمُوا صَغَارٌ عِنْدَ اللَّهِ وَعَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا كَانُوا يَمْكُرُونَ﴾
“عنقریب مجرموں کو اپنی سازشوں کی وجہ سے اللہ کی طرف سے ذلت اورشدید عذاب سے دوچار ہو نا پڑے گا” (الانعام:124)
بدھ 10 ستمبر 2014 کو اوباما نے آئی ایس آئی ایس تنظیم (داعش) اور دہشت گردی کا بہانہ بنا کر خطے کے لیے قاتل استعماری اتحاد کی قیادت کے اپنے منصوبے کا اعلان کر دیا…..اس سے پہلے امریکی سیکریٹری خارجہ جان کیری کہہ چکا ہے کہ اس اتحاد میں چالیس ممالک شامل ہوں گے اوریہ منصوبہ مہینوں نہیں بلکہ سالوں پر محیط ہو گا، امریکہ عراقی فوج کو تربیت دے گا اور اسے مسلح کرے گا اور معتدل اپوزیشن کی مدد کرے گا ! اوباما اتحاد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جمعرات 11 ستمبر 2014 کو امریکی وزیر خارجہ کیری کی سربراہی میں خطے کے اسلامی ممالک کا اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوا۔ اس اجلاس میں سعودی عرب، اردن، مصر، لبنان، ترکی، عراق اور خلیج کے چھ ممالک شامل تھے…..جہاں تک ایران کا تعلق ہے جو اس اجلاس میں نہ ہونے کے باوجود موجود تھا اور وہی عراق، شام حتی کہ لبنان کی تباہی کا اصل ذمہ دار ہے، اُس کو اِس اتحاد میں اعلانیہ شامل ہونے کی ضرورت نہیں بلکہ اُس کے اور امریکہ کے درمیان گٹھ جوڑ افغانستان اور عراق پر قبضے کے وقت سے ہی قائم ہے جو کبھی پسِ پردہ ہو تا ہے اور کبھی کھلے عام۔ اس کے علاوہ کل ہی خامنائی نے آئی ایس آئی ایس تنظیم (داعش) کے خلاف لڑنے میں امریکہ کے ساتھ ساز باز کی حمایت کا اعلان کر دیا ! اور اس اعلان کی خبر کچھ نیوز ایجنسیوں نے 5 ستمبر 2014 کو ہی نشر کردی تھی …..اس طرح جان کیری اسلامی خطے میں اوباماکے اتحادی آلہ کاروں کی قیادت کر رہا ہے جو کہ نکمّے حکمران ہیں اور شرم و حیا سے عاری ہیں بلکہ اس اتحاد کی تشکیل اور اس کے آلہ کار بننے کے لیے امریکہ سے التجا کر رہے ہیں! رسول اللہﷺ نے سچ فرمایا ہے : ((إِذَا لَمْ تَسْتَحْيِ فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ)) “جب تم میں شرم نہ رہے تو جو چاہو کرو” (بخاری نے ابو مسعود سے روایت کیا ہے)۔
اے مسلمانو! اس اتحاد کے لیے امریکہ نے جو بہانہ تراشا ہے وہ عذر لنگ اور ایک جھوٹ ہے…..جو کوئی دہشت گردی کے خلاف لڑے اس کے لیے ضروری ہے کہ خود اس کے ہاتھ صاف ہوں نہ کہ وہ خود دہشت گردی کے درخت کی جڑ ہو، اس کی آبیاری کرنے والا اور اس کی پرورش کرنے والا ہو! افغانستان، عراق میں شرمناک قتل و غارت اور بگرام، ابوغریب اور گونتاناموبے میں رسوائے زمانہ تشدد کی پشت پناہی کرنے والا کون ہے؟ کیا یہی امریکہ نہیں ؟ پھر برما اور وسطی افریقا میں مسلمانوں کا وحشیانہ قتل عام جس سے جنگل کے درندے بھی کانپ اٹھیں، کیا یہ دہشت گردی نہیں جو امریکہ سن اور دیکھ رہا ہے بلکہ اس کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ برمی حکومت کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ امریکہ اور برما کے درمیان اقتصادی تعاون میں بھی روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے …..اس کو ہم کیسے نظر انداز کریں ؟ شام کے سرکش بشار الاسد کی جانب سے کی جانے والی قتل و غارتگری کی مہم کا پشت پناہ کون ہے ؟! جس کے جرائم نے انسانیت سے بڑھ کر شجر اور حجر کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ اس لیے کہ امریکہ اس کا متبادل ایک ایسا ایجنٹ تیار کر رہا ہے جس کا منہ اس کے موجودہ ایجنٹ بشار سے کم کالا ہو جبکہ بشارکا کردار اب ختم ہو نے والا ہے …..پھر کوئی عقل والا صاحب بصیرت و بصارت شخص ایسا ہو سکتا ہے جو امریکہ کی طرف سے ایک مسلح تنظیم سے لڑنے کے لیے چالیس ممالک کے اتحاد کی سچائی کو ذرہ برابر تسلیم کر لے بلکہ صرف وہ شخص اس کی تائید کر سکتا ہے جس کی آنکھوں پر پردہ پڑا ہو بلکہ وہ مکمل اندھا ہو ؟ اب معاملات خفیہ اورچھپے ہوئے نہیں ہیں بلکہ سازشیں دن دھاڑے ترتیب دی جارہی ہیں…..!
اے مسلمانو ! یقیناً خطے کے لیے اوباما کا قاتل استعماری منصوبہ امریکی اثر ونفوذ کو ایک ایسے کھلے دروازے سے داخل کر نے کے لیے ہے جس کو غدّار مسلم حکمرانوں کے ہاتھوں کھولا جارہا ہے جو اللہ، اس کے رسولﷺ اور مؤمنوں سے حیا نہیں کرتے۔ پہلے امریکی اثرونفوذ ایسے چور دروازوں سے داخل ہوا کر تاتھا جن دروازوں کی نشان دہی امریکہ کے لیے یہ غدار مسلم حکمران خفیہ طور پر کیا کرتے تھے لیکن اب تو یہ ایسے دروازوں سے داخل ہو رہا ہے جس کو یہ حکمران، کسی شرم و حیا کے بغیر، اس کے لیے اپنے ہاتھوں سے کھول رہے ہیں…..! اوباما کا اتحا د دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے نہیں بلکہ دو مقاصد کی خاطر خطے پر کنٹرول حاصل کر نے کے لیے ہے: پہلا مقصد، خطے کے کالے سونے (یعنی تیل) کی یقینی اور مسلسل فراہمی اور اس کو امریکی اسٹوروں میں بھر نے کے سلسلے کو جاری رکھنا ہے جبکہ دوسرا مقصد اسلامی ممالک میں مداخلت کر کے خلافت راشدہ علٰی منہاج النبوۃ کی واپسی کو روکنا ہے۔ امریکہ اور اس کے آلہ کار یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی سازش اور چال سے ایسا کر سکیں گے، (وَمَكْرُ أُولَئِكَ هُوَ يَبُورُ) “اور انہی لوگوں کا مکر ہی تباہی سے دوچار ہو گا” (فاطر:10)۔ یہی وہ دو مقاصد ہیں جن کے لیے امریکہ کوشش کر رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ تو وہ پردہ ہے جس کو امریکہ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کررہا ہے!
اے مسلمانو! مسلمانوں کے علاقوں میں موجود سیاسی خلاء اس خطے میں موجود ممالک کو غیر محفوظ کررہا ہے اور استعماری کفار کو لشکر کشی اور اتحاد قائم کرنے، بلاخوف و خطر گمراہ کن پروپیگنڈا اور سازشیں کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ سیاسی خلاء ہی اس خطے کے لیے زہر قاتل ہے اوریہ سیاسی خلاء اس وجہ سے نہیں ہے کہ مسلمانوں کے علاقوں میں حکومتیں موجود نہیں بلکہ یہ خطرناک سیاسی خلاء اس وجہ سے پیدا ہورہا ہےکہ امت پر ایسا نظام حکمرانی مسلط کیا گیا ہے جس کا اُس کے عقیدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور یہ صورتحال امت کے وجود کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا سبب ہے جس سے اس امت کے معاملات خراب ہورہے ہیں اور یہ امت افراتفری، کمزوری اور ذلت کی آماجگاہ بن گئی ہے۔ اوریہی سرحدیں اور اِن پر غدّاروں کی حکمرانی وہ وجوہات ہیں جن کی بنا پر استعماریوں کو مسلم ممالک پر یلغار کرنے میں آسانی ہورہی ہے…..تقریباً ایک صدی پہلے خلافت کے خاتمے کے وقت سے اس سیاسی خلاء نے زمین اور اس پر بسنے والوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ لہٰذااستعماری کفار اور ان کی تہذیب کے رنگ میں رنگے ہوئے لوگ سازشوں اور اسلحہ کے ذریعے مسلمانوں کی جانب سے اسلام کی حکمرانی کی واپسی کی کسی بھی کوشش کے خلاف شدید مزاحمت کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے کفار، جن کی سربراہی امریکہ کررہا ہے، نے لبرل، سرمایہ دارانہ یا اشتراکی آمرانہ یا جمہوری حکومتوں کو دوام بخشنے اور ان کی حمائت جاری رکھنےکا تہیہ کر رکھا ہے اورکبھی بے رنگ مخلوط حکومتیں قائم کر لیتے ہیں جس میں مخالف نظریات کے لوگ شامل ہوتے ہیں! تو اس طرح امریکہ اور اس کے اتحادی مسلمانوں کے علاقوں میں ظلم و نا انصافی اور نسل کشی کے دور کو جاری و ساری رکھتے ہیں اور امت پر ذلیل ترین اورگرے ہوئے حکمرانوں کو سرکس کے شیروں کے طور پر مسلط کرتے ہیں جو امریکہ اور کافر مغرب کے سامنے “ہاتھ جوڑے” کھڑےرہتے ہیں حتی کہ حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ امریکہ انہی کے علاقوں میں خون کی ہولی کھیلنے کے لیے انہی کو لے کر اتحاد قائم کر رہا ہے…..پھر بھی یہ حکمران اس کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہیں! (قَاتَلَهُمُ اللَّهُ أَنَّى يُؤْفَكُونَ) “اللہ ان کو ہلاک کرے کہ یہ کہا ں بھٹکے جارہے ہیں” (المنافقون:4)۔
اے مسلمانو! یہ معاملہ مذاق نہیں بلکہ بڑا سنجیدہ ہے، اور یہ کوئی معمولی معاملہ بھی نہیں بلکہ اللہ، اس کے رسولﷺ اور مؤمنوں کے نزدیک یہ بہت بڑا معاملہ ہے اور حزب التحریر وہ جماعت ہے جو اپنے لوگوں سے جھوٹ نہیں بولتی بلکہ ان کی رہنمائی کرتی ہے، تمہیں خبردار کرتی ہے اور تمہارے سامنے یہ وضاحت کر تی ہے :
اس اتحاد کا قیام اور مسلمانوں کے علاقوں میں اس کی بقاء بہت بڑا اور انتہائی شر انگیزمعاملہ ہے۔ یہ بہت بڑا جرم اور اسلام میں حر ام ہے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا : ((لا تَسْتَضِيئُوا بِنَارِ الْمُشْرِكِينَ)) “مشرکوں کی آگ سے روشنی مت لو” اس حدیث کو البیھقی نے السنن الکبریٰ میں انس بن مالک سے روایت کیا ہے۔ اور کسی قوم کی آگ سے مراد جنگ میں ان کی موجودگی ہے کیونکہ رسول اللہﷺ کا یہ بھی فرمان ہے: ((فَلَنْ أَسْتَعِينَ بِمُشْرِكٍ)) “میں ہر گز کسی مشرک سے مدد نہیں لوں گا” اس حدیث کو مسلم نے عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت کیا ہے۔ ابن داؤد اور ابن ماجہ نے عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت کیا ہے کہ : ((إِنَّا لا نَسْتَعِينُ بِمُشْرِكٍ)) “ہم کسی مشرک سے مدد نہیں لیتے”۔
اگر احمق حکمرانوں نے مسلمانوں پر ظلم و بربریت اور کافروں کے سامنے جھکنے اور ان کی وفاداری کو جاری رکھا جو کہ فتنہ ، مصیبت اور تباہی ہے تو صرف یہ ظالم حکمران ہی نہیں بلکہ ان کے ظلم پر خاموش رہنے والے بھی اللہ کے عذاب سے نہیں بچیں گے، (وَاتَّقُوا فِتْنَةً لَا تُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنْكُمْ خَاصَّة) “اس فتنے سے بچو جو تم میں سے صرف ظالموں کو ہی اپنی لپیٹ میں نہیں لے گا” (الانفال:25)۔ اور رسول اللہﷺ نے فرمایا : ((إِنَّ النَّاسَ إِذَا عُمِلَ فِيهِمْ بِالْمَعَاصِي فَلَمْ يُغَيِّرُوا أَوْشَكَ اللَّهُ أَنْ يَعُمَّهُمْ بِعِقَابٍ)) “اگر لوگوں کے درمیان گناہ کا ارتکاب کیا جارہا ہو اور وہ اس کو روک نہ دیں تو قریب ہے کہ اللہ ان سب پر عذاب نازل کر دے” اس حدیث کو عثمان ابو الدانی نے الفتن میں ابو بکر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
کفار کے اس جال کو کاٹ دینا فرض ہے جس کو اوباما مسلمانوں کے علاقوں میں پھیلانا چاہتا ہے اور اس میں وہ حکمران اس کی مدد کر رہے ہیں جنہوں نے تھوڑی سی دنیا بلکہ کسی اور کی دنیا کی خاطر اپنا دین بیچ دیا ہے! اس جال کے مضبوط ہو نے اور کھیتوں اور پہاڑوں تک اس کے پھیلنے کے انتظار سے پہلے ہی اس کو کاٹ دینا زیادہ آسان ہے…
ہم مسلمانوں کی افواج سے مخاطب ہیں! کیا تم میں کوئی ذہین آدمی نہیں جو اللہ، اس کے رسولﷺ اور مؤمنوں سے حکمرانوں کی اس خیانت کو مسترد کر دے …؟…؟کیا تم میں کوئی ایسا ہدایت یافتہ آدمی نہیں جو اپنے دین اور اپنی عزت و آبرو پر غیرت مند ہو اور اللہ کے دشمنوں کے سامنے ڈٹ کر ان کے جال اور رسّی کو کاٹ دے …؟کیا تم میں کوئی ایسا سمجھدار آدمی نہیں جو ان احمقوں کا قصہ تمام کر کے انصار کی سیرت کو دہرا دے، اسلام کی حکمرانی کے قیام کے لیے ہمیں نصرت دے جو نبوت کے طرز پر خلافت راشدہ ہو گی…؟
یقیناً حزب التحریر تمہاری ہمتوں کو جگا رہی ہے اور تمہارے عزائم کو بلند کر رہی ہے کہ تم ایسا قدم اٹھاؤ جو اللہ اور اس کے رسولﷺ کو محبوب ہو تاکہ اس اتحاد کی کمر توڑ کر رکھ دو اس سے پہلے کہ زمین اور انسان دشمنوں کے اس جال میں جکڑ دئیے جائیں تب تم ندامت کا احساس کرو گے لیکن اس وقت ندامت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا…
(هَذَا بَلَاغٌ لِلنَّاسِ وَلِيُنْذَرُوا بِهِ وَلِيَعْلَمُوا أَنَّمَا هُوَ إِلَهٌ وَاحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُولُو الْأَلْبَابِ)
“یہ لوگوں کے لیے اعلان ہے اس سے ان کو ڈرنا چاہیے اور یہ جان لینا چاہیے کہ وہی ایک ہی معبود ہے اور عقل والوں کو نصیحت حاصل کرنی چاہیے ” (ابراھیم:52)
اے اللہ ہم نے پہنچا دیا …..اے اللہ تو گواہ رہنا
16 ذی القعدہ 1435 ھ حزب التحریر
11 ستمبر 2014 م