Home / Leaflets  / Local Leaflets  / Open letter to the Ulema of Pakistan

Open letter to the Ulema of Pakistan

بسم الله الرحمن الرحيم

Open letter to the Ulema of Pakistan from Hizb ut-Tahrir Wilayah Pakistan

O respected and honoured Ulema of the Muslims in Pakistan! We greet you by the greeting of Islam, the greeting of the people ofParadise, السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

The government of Zardari, the American agent, has called you to issue a fatwa about the sanctity of the blood of Muslims and condemn those who violate it. It is with respect to this that we in Hizb ut-Tahrir Wilayah Pakistan, address you in this open letter, reminding and advising you according to the Hadith of RasulAllah صلى الله عليه وسلم,

الدين النصيحة، قالوا لمن، قال لله ولرسوله ولكتابه ولائمة المسلمين وعامتهم

“The deen is advice. Then he was asked: To whom? He replied: The advice is from Allah, His Messenger and His book to the leaders of the Muslims and their common folk” (Muslims)

O Ulema of the Muslims in Pakistan! You are the heirs of the Prophets and you have a great trust placed upon you, about which you will be asked about on the Day of Resurrection. This trust is to clarify the command of Allah in all matters for the Muslims, both in public and private life alike. And this trust is to be conveyed without the fear of anyone but Allah, and without a desire for anything but the pleasure of Allah سبحانه وتعالى and His reward.

O Ulema of the Muslims in Pakistan! You have seen with your own eyes and you continue to see what has happened and is still happening to the Muslims in Pakistan; heinous crimes, violation of the sanctity of Muslim blood in Peshawar, Islamabad, Rawalpindi, Lahore and Multan, killing of women and children, the elderly and young people without discrimination, killing in the markets, universities and mosques and relentless bombings by the drones of the kafir Americans against the Muslims in Waziristan, where houses are collapsed upon the heads of their residents, day and night. There is no doubt regarding the sanctity of Muslim blood to Allah, and the killing of a Muslim is the greatest of sins. Allah سبحانه وتعالى said,

وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا

“And whoever kills a believer intentionally, his recompense is Hell to abide therein; and the wrath and the  curse of Allah are upon him, and a great punishment is prepared for him.” [Surah An-Nisa’a 4:93]

And according to the Hadith of RasulAllah صلى الله عليه وسلم,

أن حرمة دم المسلم أعظم عند الله من حرمة الكعبة، ومن عرضه وماله، وان لا يظن فيه إلا خيرا

“The sanctity of Muslim blood is greater for Allah than the sanctity of the Kaaba, as is his honour and his property, and thinks only good of him.”

These heinous crimes are alien to the values and morals of the Muslims in Pakistan. The Muslims in Pakistan are known purely by their deen and for the purity of their souls and good hearts. They are as far from these evil acts as the earth is from the stars, and their Taqwa prevents them from committing such heinous crimes, and their noble history attests to this.

The reality of the demons and devils who commit these crimes has become clear to anyone who has eyes. It is no longer a secret from anyone. It is the kafir Americans, the murderers of Muslims in Iraq,Afghanistan, Palestine, Somalia and other Muslim countries, with their American mercenary killer companies, Xe Services LLC (formerly known as Blackwater) and others – that are perpetrators of these heinous crimes. It is no longer a secret to anyone that they organize and plan these crimes and are standing behind them. The people saw them with their own eyes, more than once, as they roam the streets of Islamabadand Lahore, sometimes in cars with blacked out windows, at other times with forged local license plates. They have been seen wearing local style clothes in a bid to conceal themselves. The police have arrested them, more than once, in some of these cars, but then the US Embassy intervened and its agent Zardari government ordered their immediate release.

These kafir criminals would never have been able to perpetrate their heinous crimes were it not for the treachery of Zardari  and his agent government for they brought them here and availed them every facility. It is because of their treachery that the Muslims in Pakistan will continue to be subjected to further crimes of murder and destruction, unless the Muslims in Pakistan eject the kuffar and their agents who conspired with them.

O Ulema in Pakistan! Indeed, the treachery of Zardari and the other American agents in government and their plotting against the blood of Muslims and their sanctities is exposed. Yet though they stand uncovered and disgraced, rather than returning to their senses and repenting to their Lord, stand alongside their Ummah and take the initiative to expel the kafir Americans, they instead want to pollute you with their crimes and make you responsible for the pure blood that has been shed and has yet to be shed. They wish to compel you by intimidation, persuasion, deception and cunning, so that you come out with Fatwa to justify their past and future crimes, thereby clearing their master America of those crimes and instead accuse the Muslims and Mujahideen, under the pretext of combating terrorism, a lame pretext that is exposed before everyone. Should you obey them they will make you responsible for all the sacred blood that they will spill and all the sanctities they will desecrate, so beware and rise against them, as the noble Ulema who proceeded you did, even if you pay for such a stand with your life, for death in obedience to Allah is better than living in disobedience to Him and the word of truth is the greatest Jihad. RasulAllah صلى الله عليه وسلم said,

إن من أعظم الجهاد كلمة حق تقال عند ذي سلطان جائر

—————————————————

بسم الله الرحمن الرحيم

پاکستان میں حزب التحریر کی طرف سے علمائے پاکستان کے نام کھلا خط

فاضل علمائے مسلمین پاکستان!

ہم آپ کو اسلام کے کلمہ تہنیت سے مخاطب کرتے ہیں، جو کہ اہلِ جنت کا سلام ہوگا- السلام علیکم و رحمة اللّٰہ و برکاتہ۔

امریکی ایجنٹ زرداری حکومت نے آپ سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ مسلمانوں کے خون کی حرمت اور اسے بہانے والے کی مذمت میں فتویٰ جاری کریں۔ پس ہم ”حزب التحریر ولایہ پاکستان “نے ضروری جاناکہ نصیحت اور یاد دہانی کے لیے آپ کو اِس کھلے خط میں مخاطب کریں، کیونکہ نصیحت دین کا اہم جزو ہے، جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

الدين النصيحة، قالوا لمن، قال لله ولرسوله ولكتابه ولائمة المسلمين و عامتهم

”دین نصیحت ہے“ پوچھا گیا کس کے لئے؟ فرمایا:”اﷲ،اس کی کتاب اور رسول ﷺ کی خاطر مسلمانوں کے لیڈروں اور عوام کو“

(مسلم)۔

اے علمائے پاکستان! آپ انبیاء کے وارث ہیں اوریہ وراثت آپ کی گردن پر ایک بھاری امانت ہے کہ جس کے متعلق عنقریب قیامت کے دن آپ سے سوال کیا جائے گا۔ اور یہ امانت تقاضا کرتی ہے کہ آپ مسلمانوں کے عام اور خاص ہر قسم کے امور کے متعلق اللہ کے حکم کو بیان کریں اور اس حکم کو برملا کہہ دیں اور اسے بیان کرنے میں اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں۔ اور اس کام میں اللہ کی رضا مندی کی امید اور اجر و ثواب کے حصول کے علاوہ آپ کی کوئی خواہش اور رغبت نہ ہو۔

اے علمائے پاکستان! آپ لگا تار اس بات کا مشاہدہ کر رہے ہیں کہ پاکستان کے مسلمانوں کے خلاف کس قدر قبیح جرائم سر انجام دیے جا رہے ہیں۔ مسلمانوں کی حرمتوں کو پامال کیا جا رہا ہے اورمسلمانوں کے خون کو بہایا جا رہا ہے ،جیسا کہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور ملتان میں ہوا، جہاں عورتوں، بچوں ، بوڑھوں کو بلا تمیز قتل کیا گیا۔ بازار، مساجد اور درسگاہیں مسلمانوں کا مقتل بن گئی ہیں، اور کافر امریکہ کے ڈرون طیارے وزیرستان کے مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں، اور وہاں رات دن مسلمان خاندانوں کے سروں پر انہی کی چھتیں گرائی جا رہی ہیں۔ اور آپ جانتے ہیں کہ اللہ کی نظر میں مسلمانوں کے خون کی کیا حرمت ہے، اور یہ بھی کہ کسی بھی مسلمان کا قتل ایک عظیم گناہ ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمًا

جو کو ئی کسی مومن کو قصدا قتل کر ڈالے، اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اس پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہے، اور اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے اور اللہ نے اسکے لیے عظیم عذاب تیار کر رکھا ہے“

(النسائ:93)۔

اورصحیح حدیث میں یہ الفاظ وارد ہوئے ہیں:

أن حرمة دم المسلم أعظم عند الله من حرمة الكعبة، ومن عرضه وماله، وان لا يظن فيه إلا خيرا

”…بے شک ایک مومن کی حرمت اللہ کی نظر میں کعبہ کی حرمت سے بڑھ کر ہے، اس کے مال اور خون کی، اور ہم اس کے متعلق صرف اچھا گمان ہی رکھتے ہیں“

(ابن ماجہ)

یہ قبیح جرائم پاکستان کے مسلمانوں کی اقدار اور اخلاق کے لیے اجنبی ہیں، کیونکہ پاکستان کے مسلمان تو اپنے ایمان کی صفائی، اپنے نفوس کی طہارت اور قلوب کی اچھائی کی وجہ سے معروف ہیں اور وہ ایسے اعمال کی انجام دہی سے کوسوں دور ہیں اوراللہ کا خوف انہیں ایسے بھیانک جرائم کی انجام دہی سے دور رکھتا ہے، اور پاکستان کے مسلمانوں کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے۔

بے شک یہ بات اہلِ نظر کے لیے روزِ روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے کہ وہ شیاطین اور درندہ صفت لوگ جو یہ جرائم سرانجام دے رہے ہیں ،وہ کافر امریکی ہیں، جنہوں نے اس سے قبل عراق، افغانستان، صومالیہ اور دیگر اسلامی علاقوں میں مسلمانوں کا قتلِ عام کیا اور ایسے ہی جرائم سرانجام دیے۔ Xe Services LLC جس کا سابقہ نام بلیک واٹر تھا، اور امریکہ کی دیگر کرائے کی قاتل تنظیمیں یہ تمام قبیح جرائم سرانجام دے رہی ہیں۔ اور یہ بات اب لوگوں کے لیے راز نہیں رہی کہ یہی امریکی تنظیمیں ان حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں، بم دھماکوں کے منصوبہ ساز ہیں اور شر انگیز کاروائیوں کے پسِ پردہ موجود ہیں۔ اور لوگ ایک سے زائد مرتبہ انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں، جب ان کے افراد اسلام آباد اور لاہور کی شاہراہوں پر دندناتے پِھر رہے تھے۔ بعض اوقات انہوں نے اپنی گاڑیوں کے شیشے کالے کیے ہوئے تھے اورکبھی وہ جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی میں نظر آئے اور انہوں نے مقامی باشندوں کا حلیہ بنا رکھا تھا۔ اور ایک سے زائد مرتبہ ایسا ہوا کہ پولیس نے جب انہیں روکا تو امریکی سفارت خانے نے مداخلت کر کے اپنی ایجنٹ زرداری حکومت کے ذریعے انہیں فوراً چھڑا لیا۔

اگر زرداری اور اس کی حکومت، پاکستان کے مسلمانوں سے خیانت نہ کرتی تویہ مجرم کفار اِن قبیح جرائم کو سرانجام دینے کے قابل نہ ہوتے۔ کیونکہ یہ زرداری حکومت ہی ہے جس نے انہیں پنجے گاڑھنے کا موقع فراہم کیا، ان کے رستے کو آسان بنایا اور شر انگیز منصوبوں کو پورا کرنے میں ان کی مدد کی۔ پاکستان اس وقت تک خونریزی اور تخریب کاری کے جرائم کا شکار رہے گا جب تک پاکستان کے مسلمان انہیں نکال باہر نہیں کرتے اور ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں کو بھی، جنہوں نے پاکستان کے دروازوں کو ان کے لیے کھولا ہے اور جو اِن کی سازشوں میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اے علمائے پاکستان! بے شک صدرزرداری اورپاکستانی حکومت میں موجود دیگر امریکی ایجنٹوں کی خیانت بے نقاب ہو چکی ہے اور مسلمانوں کے خون اور حرمات کے خلاف ان کی سازشیں عیاں ہو گئی ہیں۔ تو بجائے اس کے کہ یہ لوگ ہوش میں آتے اور توبہ کر کے ہدایت کی طرف لوٹتے اور امت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے اور کافر امریکیوں کو باہر نکالنے کے لیے اقدامات کرتے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ آپ بھی اِن کے جرائم میں شریک ہو جائیں اور مسلمانوں کے بہنے والے اِس خون کا ذمہ اپنی گردنوں پر لے لیں اور اُس خون کا بھی جو مستقبل میں بہایا جائے گا۔ پس زرداری حکومت مکر و فریب، ڈرانے دھمکانے اور بہلانے پھسلانے کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور اس بات کی خواہش مند ہے کہ آپ اس کی خاطر فتوی جاری کریں تاکہ وہ اپنے سابقہ اور آنے والے جرائم سے بَری ہو جائے، حتیٰ کہ امریکہ کو بھی ان جرائم سے بَری کر دیا جائے اور مسلمانوں اور مجاہدین پر تہمت لگائی جائے۔ اور یہ سب دہشت گردی کی روک تھام کے نام پر کیا جائے، ایک ایسا جواز کہ جس کا جھوٹ ہونا ہر کسی پر ظاہر ہو چکا ہے۔ پس اگر آپ نے زرداری حکومت کی اطاعت کی تو وہ مستقبل میں کی جانے والی تمام خونریزی اور حرمات کی پامالی کی ذمہ داری آپ کے کندھوں پر ڈال دے گی۔ لہٰذا آپ خبردار ہو جائیں اور ان کے خلاف اسی طرح کھڑے ہو جائیں جس طرح ماضی میں فاضل علماء کھڑے ہوئے تھے، خواہ اس کی قیمت جان کی قربانی ہی کیوں نہ ہو۔ کیونکہ اللہ کی اطاعت میں موت اللہ کی نافرمانی کی زندگی سے بہتر ہے۔ اور کلمہ حق کو اس کے مقام پر ادا کرناافضل جہاد ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

إن من أعظم الجهاد كلمة حق تقال عند ذي سلطان جائر

”بے شک بہترین جہاد جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے“

(ترمذی)۔

سيد الشهداء حمزة بن عبد المطلب ورجل قام لإمام جائر فأمره ونهاه فقتله

”شہداء کے سردار حمزہ بن عبدالمطلب ہیں اور وہ شخص بھی جو جابر حکمران کے سامنے کھڑا ہو اور اسے (نیکی کا) حکم دیا اور (برائی سے) منع کیا اور اس (حکمران) نے اُسے قتل کر دیا“

(حاکم)

اے علمائے کرام! اگر آپ نے وہ کیا جو یہ آپ سے چاہتے ہیں اور ان کی اطاعت کی (اور اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو) تو آپ اپنے فتوے کے ذریعے ان کے جرائم میں شریک ہو جائیں گے اور مسلمانوں کا خون بہانے اور ان کی حرمات کو پامال کرنے میں ان حکمرانوں کے اور کفار کے مددگار بن جائیں گے۔ اور بلاشبہ اس معصیت کا بوجھ نہایت بھاری ہے۔

اے علمائے کرام! جس طرح اس فتوی کو جاری کرنا عظیم منکر ہے اسی طرح حکمرانوں کی عظیم خیانت پر خاموش رہنا بھی معصیت ہے۔ پس علما پر واجب ہے کہ وہ حق بات کہیں اور حق بات کو واضح طور پر بیان کرنے میں کسی ملامت گر کی ملامت کی پرواہ نہ کریں۔ کیونکہ حق بات کو چھپانا عظیم گناہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن میں ارشاد فرمایا:

إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلْنَا مِنَ الْبَيِّنَاتِ وَالْهُدَى مِن بَعْدِ مَا بَيَّنَّاهُ لِلنَّاسِ فِي الْكِتَابِ أُولَـئِكَ يَلعَنُهُمُ اللّهُ وَيَلْعَنُهُمُ اللَّاعِنُونَ * إِلاَّ الَّذِينَ تَابُواْ وَأَصْلَحُواْ وَبَيَّنُواْ فَأُوْلَـئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ وَأَنَا التَّوَّابُ الرَّحِيمُ

﴿”بے شک جو لوگ ہماری نازل کردہ کھلی باتوں اور ہدایت کو اس کے بعد بھی چھپاتے ہیں کہ ہم نے انہیں لوگوں کے لیے کتاب میں کھول کر بیان کر دیا ہے، ان پر اللہ کی لعنت ہے اور لعنت کرنے والے بھی ان پر لعنت کرتے ہیں۔ ماسوائے ان لوگوں کے جو توبہ کرتے ہیں اور اپنی اصلاح کرتے ہیں اور صاف صاف بیان کر دیتے ہیں، پس میں ان کے قصور معاف کر دیتا ہوں اورمیں بڑا معاف کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہوں“

(البقرة: 159-160)۔

اور فرمایا:

ذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلَ اللَّهُ مِنْ الْكِتَابِ وَيَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا قَلِيلاً أُوْلَئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلاَّ النَّارَ وَلاَ يُكَلِّمُهُمْ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلاَ يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ

أُوْلَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوْا الضَّلاَلَةَ بِالْهُدَى وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ

”بے شک جو اللہ کی نازل کردہ کتاب میں سے (اس کی آیتوں اور احکامات کو) چھپاتے ہیں اور اس کے بدلے تھوڑا سے فائدہ حاصل کرتے ہیں، وہ اپنے پیٹ کومحض آگ سے بھر رہے ہیں۔ اللہ نہ تو ان سے قیامت کے دن بات کرے گا اور نہ ہی انہیں پاک کرے گا اور انہیں درد ناک عذاب دیا جائے گا۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ جنہوں نے ہدایت کے بدلے میں گمراہی کو اور مغفرت کے بدلے میں عذاب کو خرید لیا ہے۔ اوریہ آتشِ جہنم کو کیسے برداشت کرنے والے ہیں“

(البقرة: 173-174)

پس آپ میں سے ہر ایک پر یہ شرعی حکم عائد ہوتا ہے کہ آپ ایسے کسی بھی فتوے کوصادر کرنے سے انکار کریں اور آپ پر یہ حکمِ شرعی بھی عائد ہوتا ہے کہ اس اسلامی سرزمین سے کافر امریکیوں کو بے دخل کرنے اور اس ایجنٹ اور خائن زرداری حکومت کو بے دخل کرنے کا فتوی صادر کریں جو ان کفار کو یہاں قدم جمانے میں براہِ راست مدد فراہم کر رہی ہے۔

اور جو لوگ اِن ایجنٹ حکمرانوں کی مرضی کے فتوے صادر کرنے کے گناہ کا ارتکاب کر چکے ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ انہیں علیٰ الاعلان واپس لیں اور کفارہ کے طور پر حکمرانوں کے سامنے دوٹوک الفاظ میں کلمہ حق بلند کریں،امید ہے کہ اللہ ان کے گناہ کو معاف کرے گا اور ان کی عزت میں اضافہ کرے گا۔

اے علمائے پاکستان! کافر امریکہ مسلمانوں کا کھلا دشمن ہے۔ امریکی آپ کے خلاف دن رات منصوبے بنا رہے ہیں اور وہ مسلمانوں سے خوش نہیں ہوں گے، خواہ انہیں مسلمانوں کی حرمتوں سے متعلق کتنی ہی رعایتیں دے دی جائیں۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:

وَلَن تَرْضَى عَنكَ الْيَهُودُ وَلاَ النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ

”اور یہود و نصاریٰ ہرگز آپ سے راضی نہیں ہوں گے، یہاں تک کہ آپ ان کی ملت (دین) کی پیروی نہ کریں“

(البقرة:120)۔

وَلاَ يَزَالُونَ يُقَاتِلُونَكُمْ حَتَّىَ يَرُدُّوكُمْ عَن دِينِكُمْ إِنِ اسْتَطَاعُواْ ..

”اور یہ تم سے ہمیشہ لڑتے رہیں گے یہاں تک کہ تمہیں تمہارے دین سے پھیر دیں، اگر ان کا بس چلے“

(البقرة:217)

پس آپ پر یہ حکم شرعی عائد ہوتا ہے کہ آپ یکجا ہو کے امریکہ کو نہ صرف پاکستان بلکہ تمام مسلمان ممالک سے نکالنے کی آواز بلند کریں، اور تمام مسلمانوں بالخصوص افواجِ پاکستان کو اس بات کے لیے متحرک کریں کہ وہ افغانستان میں اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد و حمایت کریں، تاکہ کفار ذلیل و رسوا ہو کر ایڑھیوں کے بل پِھر جائیں۔

اے پاکستان کے علمائے مسلمین! پاکستان اور دیگر مسلم ممالک میں مسلمانوں کو درپیش مصائب و آلام، مسلمانوں کے علاقوں پر قبضہ، مسلمانوں کی عصمتوں اور حرمات کی پامالی، مسلمانوں کی دولت اور وسائل کا استحصال اور مسلمانوں کی معاشی تنگی؛ یہ سب اور اس کے علاوہ دیگر مصائب کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آج اسلامی ریاست یعنی ریاستِ خلافت اور مسلمانوں کا خلیفہ موجود نہیں۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

فالإمام جنة يقاتل من ورائه ويتقى به

”بے شک خلیفہ ہی ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر لڑا جاتاہے اور اسی کے ذریعے تحفظ حاصل ہوتا ہے“

(مسلم)۔

اور آپ پر لازم ہے کہ آپ اسلام کے مخلص داعیوں کا ساتھ دیں اور ریاستِ خلافتِ راشدہ الثانی قائم کریں، کہ جس کے قیام کی رسول اللہ ﷺ نے بشارت دی ہے اور جس کا قیام اللہ کے اذن سے اب بہت قریب ہے۔ اسی کے ذریعے اللہ کی حدود قائم ہوں گی، مسلمانوں کی سرحدوں کی حفاظت ہو گی اور مسلمانوں کو امن و سکون نصیب ہو گا اور کفار کے منصوبے خاک میں مل جائیں گے۔

15 دسمبر 2009ئ حزب التحریر

28 ذوالحج 1430ھ ولایہ پاکستان