Government agencies finally release Dr Abdul Qayyum from their torture cell after nine months
Government agencies finally release Dr Abdul Qayyum from their torture cell after nine months
Kayani and Zardari cannot stop Hizb ut Tahrir and its Shabaab from struggling for for Khilafah
Following the footsteps of thieves and kidnappers, government agencies have released Dr Abdul Qayyum, a renowned Dental Surgeon from Rahim Yar Khan and member of Hizb ut Tahrir, in the dead of night. He was abducted by government thugs nine months ago, from his car, at gunpoint, in front of his young daughter. In these nine months, he was subjected to severe physical torture as well as mental torture, in spite of his age. To torture him further, he was not even allowed to read the Quran, so that he would not gain tranquility from reading it. During this time, MI and ISI submitted affidavits in High Court and lied, after taking Oath in the name of Allah (swt), that Dr Abdul Qayyum was not in their custody. These rulers and their agencies do not feel an ounce of shame when lying in the name of Allah and His sacred Book. By descending to such depths of subservience to America, these government thugs have made a mockery of taking oath in the name of Allah.
We want to tell these people that you have sold your Dunya and Akhira as well. Even today, Habeebullah, a member of Hizb ut Tahrir is facing torture by these same government agencies, in their torture cells in Malir cantt, Karachi. May Allah SWT grant him steadfastness and grant the severest of punishment to his abductors. A member of Hizb ut Tahrir from Peshawar, Professor Irfanullah is also in jail. We want to make it clear to Kayani and Zardari, that in the last nine months, abductions, arrests, torture and raids have not slowed down the struggle of Hizb ut Tahrir even in the slightest. Instead this harshness has strengthened the resolve and accelerated the work. It is now clear to the Ummah that who these traitors really fear. All those so called friendly opposition parties who want to maintain democracy and present system, are working in line with the agenda of colonialists.
Whilst Hizb ut Tahrir is the only party which is capable of uprooting this system and establishing an Islamic system. And it is sincere in this cause as well. Indeed, the hate and opposition of Abu Jahal and Abu Lahab, gave popularity to the dawah of Prophet Muhammad (SAW). And even today, the blunders of Kayani and Zardari are doing the same. The day is not far, when today’s Abu Jahal and Abu Lahabs would be tried for justice. And on that day, the Believers would rejoice
Naveed Butt The Official Spokesman of Hizb ut Tahrir in Pakistan |
بسم الله الرحمن الرحيم
منگل، 3 جمادی ثانی، 1433 ھ 24/04/2012 نمبر:PR12015
حکومتی ایجنسیوں نے ڈاکٹر عبد القیوم کو نو مہینے بعد اپنے عقوبت خانے سے رہا کر دیا
کیانی اور زرداری حزب التحریر اور اس کے شباب کو خلافت کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے
ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حکومتی ایجنسیوں نے بھی رات کی تاریکی میں رحیم یارخان کے مشہور ڈینٹل سرجن اور حزب التحریر کے رکن ڈاکٹر عبد القیوم کو رہا کر دیا۔ انہیں نو ماہ قبل حکومتی غنڈوں نے ان کی گاڑی روک کر ان کی بیٹی کی موجودگی میں اغوا کیا تھا۔ نو ماہ کے دوران ان کی بزرگی کا لحاظ کئی بغیر انہیں جسمانی تشدد کے علاوہ ذہنی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ انہیں مزید اذیت دینے کی خاطر انہیں قرآن تک مہیا کرنے سے انکار کر دیا گیا تاکہ وہ اس سے اطمینان حاصل نہ کر سکیں۔ اس دوران آئی ایس آئی اور ایم آئی نے ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کرائے اور اللہ کو حاضر ناظر جان کر یہ جھوٹ بولا کہ ڈاکٹر عبدالقیوم ان کی حراست میں نہیں۔
یہ حکمران اور ان کی ایجنسیاں اللہ اور اس کی کتاب کی حرمت کو بالائے طاق رکھ کر جھوٹ بولنے میں ذرہ برابر بھی تأمل نہیں کرتیں۔ امریکی چاکری میں ان حکومتی کارندوں نے اللہ کے نام پر حلف اٹھانے کو مذاق سمجھ لیا ہے۔ ہم ان کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ تم لوگوں نے امریکہ کی خاطر دنیا بھی بیچ دی ہے اور آخرت بھی۔ آج بھی حزب التحریر کے رکن حبیب اللہ ملیر کینٹ کے علاقے میں انہی حکومتی ایجنسیوں کے زندان خانے میں ٹارچر برداشت کر رہے ہیں۔ اللہ انہیں استقامت دے اور ان کے اغوا کاروں کو اس ظلم کا بدترین بدلہ دے۔ اسی طرح پشاور سے حزب کے رکن عرفان اللہ بھی جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ہم زرداری اور کیانی کو بھی بتا دینا چاہتے ہیں کہ گزشتہ نو ماہ کے دوران اغوا، گرفتاریاں، ٹارچر، ریڈ ز وغیرہ حزب التحریر کی جدوجہد کو بال برابر بھی کمزور نہ کر سکیں بلکہ ان کاروائیوں نے اسے مزید تیز کیا ہے۔ امت کو معلوم ہو گیا ہے کہ یہ غدار حقیقت میں کس سے ڈرتے ہیں۔ وہ تمام فرینڈلی اپوزیشن پارٹیاں جو جمہوریت اور اس نظام کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہیں استعمار کے ایجنڈے کے عین مطابق کام کر رہی ہیں اور حزب التحریر ہی وہ جماعت ہے جو اس نظام کو اکھاڑ کر اسلامی نظام نافذ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اور اس کام میں مخلص بھی ہے۔
بے شک رسول اللہ ﷺ کی دعوت کو ابو لہب اور ابو جہل کے عناد اور مخالفت نے مقبولیت دی تھی اور آج بھی زرداری اور کیانی کی بیوقوفیاں یہی کردار ادا کر رہی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب انشاء اللہ آج کے ابو لہب اور ابو جہل انصاف کے کٹہرے میں کھڑے کئے جائیں گے، اور وہ دن مؤمنین کے لئے نہایت خوشی کا دن ہوگا!
نوید بٹ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان |