Blind to the Suffering of the Uighur Muslims,…
Monday, 23rd Sha’aban 1440 AH | 29/04/2019 CE | No: 1440/53 |
Press Release
Blind to the Suffering of the Uighur Muslims, the Bajwa-Imran Regime Strengthens Chinese Economic Domination of Pakistan
Addressing the Pakistan and China Investment Forum in Beijing on 28 April 2019, Imran Khan stated, “Pakistan is looking towards relocation of Chinese industry in Pakistan. Pakistan is blessed with a youth bulge and its future is very bright.” Indeed, Pakistan has great potential, however, the visionless Bajwa-Imran regime is destroying that potential, by forging economic alliance with a colonialist Chinese state that is in open war with our great Deen.
O Muslims of Pakistan!
With whom exactly is the regime making alliance? China confines hundreds of thousands of Uighur Muslims in concentration camps, shackles and tortures them, pours cement in their mouths until suffocation, prevents the chaste Muslim women from conceiving and giving birth, castrates Muslim men and places Chinese spies in Muslim homes in flagrant disregard to Islamic laws of privacy and separation of genders. Yet, the Bajwa-Imran regime makes alliance with a clear enemy to Islam, even though Allah (swt) said,
﴿إِنَّمَا يَنْهَاكُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ﴾
“Allah forbids your alliance with those who fight you because of your Deen, and drive you from your homelands, or aid others to do so: and as for those who turn to them in alliance, they are truly oppressors.” [Surah al-Mumtahina 60:9].
And for what exactly is the regime abandoning the Uighur Muslims for? China’s CPEC is nothing but a one way deal, where China exploits Pakistan’s resources for Chinese industry, establishes Pakistan’s dependence on Chinese capital, imports and labor, crushing Pakistan’s local agriculture and industry, whilst enriching China’s banking system and industrialists through drowning Pakistan in floods of interest based loans and contracts biased in favor of Chinese investors. Yet, the sinful regime promises rivers of milk and honey through alliance with the Chinese, even though Allah (swt) said,
﴿مَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَلاَ الْمُشْرِكِينَ أَنْ يُنَزَّلَ عَلَيْكُمْ مِنْ خَيْرٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَاللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ﴾
“Neither those who followed earlier revelation who deny the truth, nor the Mushrikeen like to see good bestowed upon you from your Sustainer; but Allah bestows grace upon whom He chooses- for Allah is limitless in His great bounty.” [Surah al-Baqara 2:105].
Certainly, we will only know of security and prosperity through the re-establishment of the Khilafah (Caliphate) on the Method of the Prophethood, which will rain blessings upon us through ruling us by all that Allah (swt) has revealed.
Media Office of Hizb ut Tahrir in Pakistan
بسم الله الرحمن الرحيم
پریس ریلیز
باجوہ ۔عمران حکومت ایغور مسلمانوں سے منہ پھیر کر پاکستان پر چین کی معاشی بالادستی کو مستحکم کررہی ہے
28 اپریل 2019 کو بیجنگ میں پاکستان اور چین سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا “پاکستان چین کی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کی جانب دیکھ رہا ہے ۔ پاکستان کو قدرت نے نوجوانوں کی قوت سے نواز رکھا ہے اور ان کا مستقبل بہت روشن ہے”۔ یقیناً پاکستان میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے لیکن بصیرت سے عاری باجوہ-عمران حکومت استعماری چین کے ساتھ معاشی اتحاد بنا کر پاکستان کی صلاحیت کو تباہ کرنے پر تلی بیٹھی ہے وہ چین جو ہمارے عظیم دین کے ساتھ کھلی جنگ میں ملوث ہے۔
اے پاکستان کے مسلمانو!
حکومت کس کے ساتھ اتحاد بنا رہی ہے؟ چین کے ساتھ؟جس نے لاکھوں ایغور مسلمانوں کو کیمپوں میں قید کررکھا ہے،جہاں ان پر تشدد کیا جاتا ہے، ان کے منہ میں سیمنٹ بھر ا جاتا ہے، پاک دامن مسلمان خواتین کو بچے پیدا کرنے سے روکا جاتا ہے، مسلمان مردوں کو خصی کیا جاتا ہے اور نجی زندگی اور مرد و خواتین کے اختلاط کو روکنے سے متعلق اسلامی قوانین کی نفی کرتے ہوئے چین اپنے جاسوسوں کو مسلم گھرانوں میں رکھتا ہے۔ لیکن ان تمام مظالم کے باوجود باجوہ-عمران حکومت اسلام کے کھلے دشمن کے ساتھ اتحاد بنا رہی ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
إِنَّمَا يَنْهَاكُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ
“اللہ ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں“(الممتحنہ:9)۔
اور یہ حکومت کیوں ایغور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے نظریں چرا رہی ہے؟ سی پیک کی وجہ سے؟ چین کا سی پیک یکطرفہ فائدے کا معاہدہ ہے جس کے تحت چین پاکستان کے وسائل کو چینی صنعتوں کے فروغ کے لیے استعمال کرے گا، پاکستان کی معیشت کا انحصار چینی سرمایہ، درآمدات اور مزدوروں پر ہوجائے گا، پاکستان کی مقامی زراعت اور صنعت تباہ ہوجائے گی جبکہ چین کا بینکنگ کا نظام اور چینی سرمایہ کار پاکستان کو سودی قرضوں کی دلدل میں ڈبو کر اور من پسند سرمایہ کاری کے معاہدات کے ذریعے ترقی کریں گے۔ لیکن ان باتوں کوجاننے کے باوجود اللہ کی نافرمان یہ حکومت، چینی ملحدوں کے ساتھ اتحاد کے بدلے دودھ اور شہد کی نہروں کے جھوٹے خواب عوام کودیکھا رہی ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
مَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَلاَ الْمُشْرِكِينَ أَنْ يُنَزَّلَ عَلَيْكُمْ مِنْ خَيْرٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَاللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
“جو لوگ کافر ہیں، اہل کتاب یا مشرک، وہ اس بات کو پسند نہیں کرتے کہ تم پر تمہارے پروردگار کی طرف سے خیر (وبرکت) نازل ہو۔ اور اللہ تو جس کو چاہتا ہے، اپنی رحمت کے ساتھ خاص کر لیتا ہے اور اللہ بڑے فضل کا مالک ہے“(البقرۃ:105)۔
یقیناً ہمیں ترقی، خوشحالی اور تحفظ صرف اور صرف نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے ذریعے ہی ملے گی کیونکہ خلافت اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکومت کرے گی اور اس کے انعام کی صورت میں ہم پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں گی۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس