Sunday, 11th Dhu al-Qi’dah 1440 AH | 14/07/2019 CE | No: 1440/69 |
Press Release
Deaf to the Cries of the Uighur Muslims,
the Bajwa-Imran Regime Blindly Crushes Pakistan under the Rock of Chinese Colonialism
Whilst China forces the Uighur Muslims to eat pork and drink alcohol in concentration camps, on 12 July 2019, the Bajwa Imran regime signed a letter with 36 other governments, praising China for its “remarkable achievements in the field of human rights.” The Bajwa-Imran regime supports and allies with China, deaf to the cries of the Muslims of Chinese occupied East Turkestan (Xinjaing) even though Allah (swt) said, Allah (swt) said,
﴿إِنَّمَا يَنْهَاكُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ﴾
“Allah forbids your alliance with those who fight you because of your Deen, and drive you from your homelands, or aid others to do so: and as for those who turn to them in alliance, they are truly oppressors.” [Surah al-Mumtahina 60:9].
The regime refuses to condemn the Chinese war on Islam for the sake of economic deals, even though these deals are digging Pakistan into a deep hole of debt and compromise of its sovereignty. At a time that the lion’s share of Pakistan’s budgetary expense is on interest (Riba), in May 2019, the Bajwa-Imran regime finally disclosed that of a total debt of $8.6 billion taken in the proceeding ten months, a staggering $6.5 billion is debt to the Chinese, including a high interest $2.24 billion commercial loan from the Chinese Development Bank. Thus, whilst strengthening the hand of the Chinese oppressor, it is granting the Chinese a way to undermine Pakistan’s sovereignty, following the humiliating path of Sri Lanka which was first drowned in debt and then forced to compromise on its sovereignty to the extent that China Merchant Ports Holding now owns 70% of its strategic Hambantota port.
O Muslims of Pakistan!
The Bajwa-Imran regime is deaf and blind to the needs of the Muslims and the requirements of their great Deen. Arrogant in defiance of the commands of Allah (swt) and His Messenger (saaw), the Bajwa-Imran regime seeks rivers of milk and honey from a Chinese disbelieving nation that is no less in its enmity to Islam and Muslims than the Western colonialists. Taking guidance from the nations of kuffar, over the Quran and Sunnah, the regime is crushing Pakistan under the rock of Chinese colonialism, as if its crushing Pakistan under the rock of Western colonialism were not enough. Indeed the Muslims are sorely feeling the loss of their shield, the Khilafah, ruling by all that Allah (swt) has revealed. It was the Khilafah that sent its lion, Qutaybah bin Muslim, who vowed that he would enter the land of China. Shaken by the might of the Khilafah, the Emperor of China sent Qutaybah Chinese soil so he could maintain his vow by standing upon it and gave Jizya to the Khilafah, in their state of humiliation. And it will be the Khilafah (Caliphate) on the Method of the Prophethood that will soon, inshaaAllah, avenge the oppressed Muslims wherever they are found, be it in East Turkistan, Myanmar, Kashmir, Palestine or other Muslim lands.
Media Office of Hizb ut Tahrir in Pakistan
بسم الله الرحمن الرحيم
پریس ریلیز
باجوہ ۔عمران حکومت نے ایغور مسلمانوں کی چیخوں کو سننے سے انکار کردیا ہے اور چینی استعماریت کی اندھی تقلید میں پاکستان کو تباہ کررہی ہے
ایک طرف تو چینی حکومت قید خانوں میں ایغور مسلمانوں کو سور کا گوشت کھانے اور شراب پینے پر مجبور کررہی ہے تو دوسری جانب 12 جولائی 2019 کو باجوہ۔عمران حکومت نے چھتیس (36)دیگر ممالک کے ساتھ ایک خط پر دستخط کیے جس میں ”انسانی حقوق کے میدان میں قابل ذکر کامیابیوں پر “ چین کی تعریف کی گئی ہے۔ باجوہ-عمران حکومت چین کی حمایت کر رہی ہے اور اس کی اتحادی بھی ہے اور یہ حکومت مقبوضہ مشرقی ترکستان (سنکیانگ) کے مسلمانوں کی چیخوں کو سننے سے انکار ی ہے جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا،
إِنَّمَا يَنْهَاكُمْ اللَّهُ عَنْ الَّذِينَ قَاتَلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَأَخْرَجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوا عَلَى إِخْرَاجِكُمْ أَنْ تَوَلَّوْهُمْ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ فَأُوْلَئِكَ هُمْ الظَّالِمُونَ
”اللہ ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنےمیں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں“(الممتحنہ 60:9) ۔
یہ حکومت معاشی معاہدوں کے لیے اسلام کے خلاف چین کی جنگ کی مذمت کرنے سے انکار ی ہے جبکہ یہ معاہدے پاکستان کو مزید قرض کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں اور اس کی خودمختاری داؤ پر لگتی جارہی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کے بجٹ کا بہت بڑا حصہ سود کی ادائیگی پر خرچ ہورہا ہے، باجوہ-عمران حکومت نے مئی 2019 میں اس بات پر سے آخرکار پردہ اٹھا دیا کہ پچھلے دس ماہ کے دوران پاکستان نے 8.6 ارب ڈالر کا جو قرض لیا اس میں سے 6.5ارب ڈالر کا قرض صرف چین سے لیا گیا جس میں 2.24ارب ڈالر کا چینی ڈیویلپمنٹ بینک سے زیادہ سود پر لیا جانے والا کمرشل قرض بھی شامل ہے۔ لہٰذا یہ حکومت چین کے ظلم میں اس کے ہاتھ مضبوط کررہی ہے ، پاکستان کی خودمختاری پر اثرانداز ہونے کے لیے اسے مواقع فراہم کررہی ہے اور سری لنکا جس تذلیل کا شکار ہوا اسی رستے پر چل رہی ہے جہاں چین نے پہلے سری لنکا کو قرض میں ڈبو دیا اور پھر اس کی خودمختاری پر اس قدر اثرانداز ہوا کہ چائینا مرچنٹ پورٹس اب سری لنکا کی انتہائی اہمیت کی حامل ہمبنٹوٹا بندرگاہ کی 70فیصد کی مالک ہے۔
اے پاکستان کے مسلمانو!
باجوہ-عمران حکومت اندھی اور بہری ہے جو مسلمانوں کی ضروریات اور دین ِاسلام کے احکامات سے بالکل لاتعلق ہوگئی ہے۔ یہ حکومت اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کو متکبرانہ انداز سے نظر انداز کرتے ہوئے اس بات کی امید رکھتی ہے کہ چین کی کافر حکومت کی مدد سے پاکستان میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگیں گی وہ چین جو اسلام سے دشمنی کے حوالے سے کسی بھی طرح مغربی استعماری طاقتوں سے کم نہیں ۔ قرآن و سنت کی ہدایت کو چھوڑ کر اور کافر اقوام سے رہنمائی لے کر یہ حکومت پاکستان کو چینی استعماریت کےبوجھ تلے کچل رہی ہے جیسا کہ مغربی استعماریت کے بوجھ تلے پاکستان کو کچلنا کافی نہیں تھا۔ یقیناً مسلمان اپنی ڈھال خلافت کی غیر موجودگی کو بہت شدت سے محسوس کررہے ہیں جو صرف اور صرف اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کرتی ہے۔ یہ خلافت ہی تھی جس نے اپنے شیر قتیبہ بن مسلم کو بھیجا تھا جس نے یہ قسم کھائی تھی کہ وہ چین کی سرزمین پر ضرور قدم رکھے گا۔ اور خلافت کی طاقت اور شان و شوکت سے ڈر کر چین کے شہنشاہ نے قتیبہ کے پاس چین کی مٹی بھیجی تا کہ وہ اس پر قدم رکھ کر اپنی قسم پوری کرلیں اورذلت کے ساتھ خلافت کو جزیہ دینا قبول کیا۔ ان شاء اللہ بہت جلد نبوت کے طریقے پر قائم ہونے والی خلافت کشمیر، فسلطین، میانمار اور مشرقی ترکستان کے ایغور مسلمانوں سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کا بدلا لے گی اور ان کو کفاز کے ظلم سے نجات دلائے گی۔
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس