Raheel-Nawaz Regime Policy For North Waziristan Will Only Strengthen American Mischief
Press Briefing
US Presence is the Cause of the Bombings & Chaos
Raheel-Nawaz Regime Policy For North Waziristan Will Only Strengthen American Mischief
Respectable members of the press! Asalaamo alaykum
The Media Office of Hizb ut-Tahrir in Pakistan has issued the following press briefing regarding the Raheel-Nawaz regime’s flawed and false policy regarding North Waziristan. We wish to make clear the following points: 1. America is behind the bombings and chaos 2. North Waziristan Operations are to secure America’s control and presence in Afghanistan 3. Islam forbids any alliance with the American enemy and it is mandatory to end the American presence in Pakistan
1. America is behind the bombings and chaos
As for the evil campaign of bombings in Pakistan, those who are well informed of matters know well that American intelligence has infiltrated the loose tribal networks many years ago. This campaign of chaos is the direct outcome of American foreign policy, specifically the policies of low intensity conflict and covert, “black” operations. It is such low intensity conflict which destroys internal stability, strains our capability, strangulates our potential and justifies repeated American interference to ask us to “do more.” And it is the covert operations, such as “false flag” attacks in the name of the enemy, which are an American ploy, practiced by its intelligence agencies all over the world from Latin America to South East Asia, to make sure that conflict continues by burning the country in the fires of confusion and insecurity. This is actually why on 1 December 2009, US President Obama declared, “There have been those who have said fighting against extremism is not their fight… as innocents have been killed from Karachi to Islamabad, it has become clear that it is the Pakistani people who are the most endangered by extremism.” Then again, after nearly three years of bombings and assassinations, on 12 October 2012, Victoria Nuland, the US State Department’s spokesperson, said, “So obviously, the degree to which the Pakistani people turn against them help their government to go after them. That would be, perhaps, a silver lining from this horrible tragedy.”
Such chaos in Pakistan benefits America alone. It wants the Pakistan military to target tribal fighters who are crossing the border with Afghanistan to fight the American occupation in Afghanistan. America instigates such chaos as it knows well about the strong Islamic sentiments in Pakistan’s armed forces which motivated it to play a major role in causing the collapse of the super power of its time, the Soviet Russia, by supporting the tribal Muslims against the Russian occupation of Afghanistan. However, having occupied Afghanistan itself, America now regards this goodness as a grave and imminent threat to its occupation in Afghanistan.
2. Operations are to secure America’s control and presence in Afghanistan
As for the timings behind the latest spate of killings and assassinations of the militants operating in Afghanistan or the Afghan Taliban, these are orchestrated by America and those who collaborate with her and this is linked to the upcoming provincial and presidential elections to be held in April 2014 in Afghanistan. America desires to inflame the conflict in Pakistan’s tribal areas to put pressure on the militants who are present there and who are fighting in Afghanistan. By this America aims to reduce the ability of the Afghan Taliban to disrupt the Presidential elections in Afghanistan and to force them in to a settlement with America whereby they accept a permanent US presence in Afghanistan in the form of military bases. The American withdrawal is partial only and this matter is clear. On 23rd May 2013, US President Obama said “we will work with the Afghan government to train security forces, and sustain a counter-terrorism force.” On 3 December 2013, Assistant Secretary of State for South and Central Asia, Nisha Desai Biswal declared, “Our engagement with the Pak-Afghan region is an enduring one. We are not going away. We are not going anywhere.” And these statements come as America seeks to secure a permanent military presence in Afghanistan. On 7 December US Defence Secretary Chuck Hagel said that “he had received assurances during a visit to Kabul that a deal allowing US troops to stay in Afghanistan after 2014 would be signed “in a timely manner.” The American plan to stay in the region includes nine military bases in Afghanistan, a huge fortress disguised as an embassy in Islamabad, its “Raymond Davis network” which orchestrates bombings and assassinations throughout the country in addition to another 100,000 of its personnel in both Afghanistan and Pakistan, disguised as private security contractors.
The timing of the attacks also coincides with the lull in the fighting season i.e. by targeting key members of the Afghan Taleban and Haqqani network in winter, America is hoping to disrupt their ability to mount an offensive against the elections when the polls open in April i.e. when the summer fighting season commences. Both the Afghan Taleban and the Haqqani network remain opposed to foreign occupation, and are preventing America from concluding some sort of a peace deal. Because of this reason, the Obama administration, Karzai’s government and the Raheel-Nawaz regime are collaborating to weaken both parties through drone strikes, assassinations and via offers to join Karzai’s government.
America regards the Haqqani network of North Waziristan the most dangerous of all. In 2011 Col. Christopher Toner, commander of the U.S. military brigade in the eastern Afghan province described Haqqani group as: “Haqqani is the most resilient enemy network out there.” (J. Partlow, “Haqqani insurgent group proves resilient foe in Afghan war”, The Washington Post, (May 30, 2011)). In 2012, The Institute for the Study of War had this to say about the Haqqani network: “The Haqqani Network is the most lethal terrorist network operating in Afghanistan. It has been linked to several of the most high-profile attacks on U.S. and foreign personnel and is responsible for most spectacular attacks and high level assassinations in Kabul and northern Afghanistan. Formerly led by aging patriarch Jalaluddin Haqqani, the Haqqani Network is currently run by his sons, Sirajuddin, Badruddin and Nasiruddin and their uncle, Ibrahim” (J. Dressler,”The Haqqani Network: A foreign terrorist organisation”, Institute for the Study of War, (Sep 5 , 2012)). The group has around 10,000 to 15000 men fighting American and NATO forces in Afghanistan (R. Don, V. Brown, “The Haqqani Nexus and the Evolution of al-Qaida”, Harmony Program (Combating Terrorism Center), (14 July 2011)).
America has even placed a bounty on Sirajuddin Haqqani the head of the organisation, which amounts to 5 million dollars, and unlike Hizb-e-Islami the Haqqani Network was designated a terrorist organisation in September , 2012 by the United States. Consequently, the US is determined to see the network destroyed and several of its key members have either been killed or arrested over the past few years. For instance Badruddin Haqqani was killed in August 2012 and Haji Mali Khan was apprehended by ISAF forces in September 2011. And the high profile killings of Sangeen Zadran in September 2013, and the assassination of Nasiruddin Haqqani and Maulvi Ahmad Jan in November 2013 are all part of America’s campaign to destroy or severely weaken the movement. Maulvi Ahmad Jan was killed by a US drone strike in Hangu district in Khyber Pakhtunkhwa province, and Nasiruddin was gunned down in broad daylight in Islamabad.
As for the operations in North Waziristan themselves, America needs them now more than ever. With its economy collapsing if it has not collapsed completely already, its armed forces demoralized and steeped in cowardice, America is desperate to secure a permanent presence for itself in Afghanistan through negotiations, after a limited withdrawal. That is why it has mobilized traitors within the leadership of Pakistan to raise hue and cry for operations and negotiations. Not only does America seek to achieve a victory that it could never achieve for itself, Muslims suffer further losses for the sake of America’s security, just as they suffered during previous operations. Muslims are displaced from their homes, the country is plunged into insecurity and the largest Muslim army, with hundreds of thousands of brave men, yearning for martyrdom or victory, will be reduced to a mercenary force to defend the cowardly American military forces from certain humiliation. And Muslims on both sides kill Muslims yet again to advance the aims of the kuffar, earning the anger of Allah سبحانه وتعالى. Allah سبحانه وتعالى said, وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمً “And whoever kills a believer intentionally, his Recompense is Hell to abide therein, and the Wrath and the Curse of Allâh are upon him, and a great punishment is prepared for Him.” [Surah An-Nisa 4:93] And RasulAllahصلى الله عليه و سلم said, إذا التقى المسلمان بسيفيهما فالقاتل والمقتول في النار , قلنا يا رسول الله هذا القاتل فما بال المقتول قال انه كان حريصا على قتل صاحبه “When two Muslims face each other in fighting and one kills the other, then both the killer and the killed are in the hell-fire.” The Companions asked, “O Messenger of Allah, this is the killer – what about the poor person who has been killed?” The Prophet,صلى الله عليه و سلم , said “He had the intention to kill his companion.”
3. Islam forbids any alliance with the American enemy
We will never know of peace whilst America maintains its presence amongst us. The traitors in our leadership point here and there to deceive us on behalf of their American masters, but they will never point out the root cause, which is the American presence. Moreover, know that America will never leave on its own, for it views our lands and resources as its own, to pillage and plunder as its wishes. It must be ejected, backed by force and strength. For whenever America has the upper hand over us, even if it were by a single military base, consulate or intelligence office, it spares no evil. Allah (swt) said, ((يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ تُلْقُونَ إِلَيْهِمْ بِالْمَوَدَّةِ – إِنْ يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوءِ وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ)) “O you who believe! Take not My enemies and your enemies as allies, showing affection towards them. – Should they gain the upper hand over you, they would behave to you as enemies, and stretch forth their hands and their tongues against you with evil, and they desire that you should disbelieve.” [Surah Al-Mumtahina: 1-2]
The political orientation of the Islamic commander in chief of the armed forces, the Khaleefah, is radically different to the current political slaves to America. The focus of the state, its political actions, its media discourse and military actions will all be for achieving three key objectives in foreign policy:
The Khaleefah will treat hostile non-Muslim states with a war stance. These are nations who have occupied Muslim Land or committed other acts of similar aggression. The Khaleefah will focus the resources of the Ummah upon liberating occupied Islamic Lands, such as Kashmir and Palestine. It will also diminish the threat from the hostile states by ending the presence of all their bases, embassies and personnel within Muslim Lands. It will sever all political and military contact with hostile states, who use such contact to order and forbid their agents within the military and political leadership and fish for new agents. As in the past, the Khilafah will not compromise on this matter, even if it would take decades to achieve, such as the liberation of Masjid Al-Aqsa from the crusaders.
As Hizb ut-Tahrir has adopted in its “Introduction to the Constitution,” in Article 189, “States with whom we do not have treaties, and the actual imperialist states, such as Britain, America and France, and those states that have designs on the State, such as Russia, are legally considered to be belligerent states. All precautions must be taken towards them and it would be wrong to establish diplomatic relations with them.” And in the same article’s Clause 4 it has stated, States that are actually belligerent states, such as Israel for example, a state of war must be taken as the basis for all dealings with them. They must be dealt with as if a real war existed between us – irrespective of whether an armistice exists between us or not – and all their subjects are prevented from entering the State.
Asalaamo alaykum wa Rahmatullah
Media Office of Hizb ut-Tahrir in Pakistan
پریس بریفینگ
خطے میں امریکہ کی موجودگی بم دھماکوں اور انتشار کی بنیادی وجہ ہے
شمالی وزیرستان کے لیے راحیل-نواز حکومت کی پالیسی صرف اور صرف امریکی سازشوں کوکامیاب بنانے کا ذریعہ بنے گی
صحافی برادری کے معزز حضرات
اسلام علیکم
حزب التحریر ولایہ پاکستان نے شمالی وزیرستان کے حوالے سے راحیل-نواز حکومت کی پُر نقص اور پُر فریب پالیسی کو بے نقاب کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پریس بریفینگ جاری کی ہے۔ ہم مندرجہ ذیل نکات کو واضح کرنا چاہتے ہیں: 1۔ بم دھماکوں اور انتشار کوپیدا کرنے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے، 2۔ شمالی وزیرستان کے آپریشن کا مقصد افغانستان پر امریکی کنٹرول کو مستحکم کرنا اور اس کی موجودگی یقینی بنانا ہے، 3۔ اسلام، دشمن امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدے کی اجازت نہیں دیتا اور پاکستان سے امریکہ کی موجودگی کا خاتمہ کرنا لازم ہے۔
1۔ بم دھماکوں اور انتشار کو پیدا کرنے کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے
جہاں تک پاکستان میں ہونے والے شیطانی بم دھماکوں کی مہم کا تعلق ہے تو وہ لوگ جو معاملات سے پوری طرح با خبر ہیں اس بات سے آگاہ ہیں کہ امریکی انٹیلی جنس کئی سال قبل ڈھیلے ڈھالے قبائلی نیٹ ورک میں داخل ہوچکی ہے۔ یہ افراتفری پھیلانے کی مہم امریکہ کی خارجہ پالیسی کا براہ راست نتیجہ ہے،خصوصاًکم شدت کی عسکری لڑائیوں کوفروغ دینے اور خفیہ “بلیک آپریشن” کرنےکی امریکی پالیسی۔ یہ وہ کم شدت کی عسکری لڑائیاں ہیں جو ملک کے اندرونی استحکام کوتباہ و برباد کر رہی ہیں، ہماری صلاحیتوں کو محدود کر رہی ہیں، ہماری استعداد کو نقصان پہنچا رہی ہیں،اور امریکہ کو اس بات کا جواز فراہم کرتی ہیں کہ وہ ہم سےڈومورکامطالبہ کرے۔ یہی وہ خفیہ آپریشن اور False Flag حملے ہیں جنھیں امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنے مکروہ چہرے کو چھپانے اور کسی اور کو دشمن کے طور پر پیش کرنے کے لیے کرتی ہیں۔ یہ ہتھکنڈے امریکہ کی انٹیلی جنس ایجنسیاں لاطینی امریکہ سے لے کر جنوب مشرقی ایشیا تک دنیابھر میں استعمال کرتی ہیں تاکہ اس بات کویقینی بنایا جائے کہ جنگ کی آگ سلگتی رہے اور ملک عدم تحفظ کی آگ میں جلتا رہے۔ یکم دسمبر 2009 کو امریکی صدر اوبامہ نے اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ اعلان کیا تھا کہ “ماضی میں پاکستان میں ایسے لوگ رہے ہیں جو یہ کہتے تھے کہ انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد ان کی جنگ نہیں …لیکن جب معصوم لوگ کراچی سے اسلام آباد تک قتل ہوئے تو یہ واضح ہوگیا کہ یہ پاکستان کے عوام ہیں جن کو انتہاپسندی سے سب سے زیادہ خطرہ ہے”۔
تقریباً تین سال بم دھماکوں اور قتل و غارت گری کے واقعات ہونے کے بعد ایک بار پھر 12 اکتوبر 2012 کو امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ “تو ظاہر ہے جتنا پاکستان کے عوام ان کے خلاف ہوتے ہیں اتنا ہی حکومت کو مدد ملتی ہے کہ وہ ان کے خلاف حرکت میں آئے۔ شاید کہ یہ اس خوفناک سانحے سے امید کی ایک کرن ہو”۔
پاکستان میں اس قسم کی افراتفری صرف اور صرف امریکہ کے لیے فائدہ مند ہے۔ امریکہ یہ چاہتا ہے کہ پاکستان کی فوج ان قبائلی جنگجوؤں کو نشانہ بنائے جو پاک افغان سرحد پار کر کے افغانستان پر قابض امریکہ کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ امریکہ ہی اس قسم کی ابتری اور افراتفری پیدا کرتا ہے کیونکہ وہ افواج پاکستان میں ان مضبوط اسلامی جذبات اور احساسات سے بخوبی واقف ہے جس نے انھیں اپنے وقت کی سپر پاور سوویت یونین کو ختم کرنے کی طرف ابھارا جب انھوں نے افغانستان پر سوویت یونین کے قبضے کے خلاف قبائلی مسلمانوں کی حمائت کی اور انھیں بھر پور معاونت فراہم کی ۔ لیکن اب چونکہ امریکہ خود افغانستان پر قابض ہے لہٰذا امریکہ افواج پاکستان میں موجود اس خیر کو افغانستان پر اپنے قبضے کے خلاف انتہائی تشویش ناک اور خطرناک تصور کرتا ہے۔
2۔ شمالی وزیرستان کے آپریشن کا مقصد افغانستان پر امریکی کنٹرول کو مستحکم کرنا اور اس کی موجودگی یقینی بنانا ہے
جہاں تک حالیہ دنوں میں افغانستان میں لڑنے والے جنگجوؤں اور افغان طالبان کی قتل کی وارداتوں کی ٹائمنگ کا تعلق ہے تو یہ امریکہ اور ان کی کارگزاری ہے جو اس کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور یہ واقعات اپریل 2014 میں افغانستان میں ہونے والے صوبائی اور صدارتی انتخابات سے جڑے ہوئے ہیں۔ امریکہ یہ چاہتا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آگ بھڑکے تا کہ ان جنگجوؤں پر دباؤ ڈالے جو افغانستان میں امریکہ کے خلاف لڑتے ہیں۔ اس طرح امریکہ یہ مقصد حاصل کرنا چاہتا ہے کہ وہ افغان طالبان کی صلاحیت کو کمزور کردے تاکہ وہ افغانستان میں ہونے والے صدراتی انتخابات کی راہ میں مشکلات پیدا کرنے سے قاصر ہو جائیں اور وہ امریکہ کے ساتھ ایک معاہدہ کرنے پر مجبور جائیں جس کے تحت طالبان افغانستان میں مستقل فوجی اڈوں کی صورت میں امریکہ کی موجودگی کو تسلیم کرلیں۔ امریکہ کا انخلاء محض محدود نوعیت کا ہے اور یہ معاملہ اب بالکل واضح ہوچکا ہے۔ 23 مارچ 2013 کو امریکی صدر اوبامہ نے کہا کہ “سکیورٹی فورسز کی تربیت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والی قوت کو برقرار رکھنے کے لیے ہم افغان حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے”۔ پھر 3 دسمبر 2013 کو جنوب اور وسطی ایشیا کے لیے امریکہ کی نائب سیکریٹری خارجہ نیشا ڈیسائی بسوال نے اعلان کیا کہ “پاک افغان خطے سے ہماری وابستگی دائمی ہے ۔ ہم جا نہیں رہے۔ ہم کہیں نہیں جارہے”۔ یہ بیانات اس تناظر میں آئے جبکہ امریکہ افغانستان میں مستقل فوجی اڈوں کے حصول کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ اسی طرح 7 دسمبر 2013 کو امریکی سیکریٹری دفاع چک ہیگل نے کہا کہ “میرے کابل کے دورے کے دوران مجھے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ایک ایسے معاہدے پر، جو اس بات کی اجازت دے گا کہ 2014 کے بعد بھی امریکی افواج افغانستان میں قیام کر سکیں گی، کسی ‘مناسب وقت پر’ دستخط ہوجائیں گے”۔ خطے میں امریکہ کی اپنی موجودگی کو برقرار رکھنے کے اس منصوبے میں افغانستان میں نو امریکی اڈوں کا قیام ، اسلام آباد میں سفارت خانے کی عمارت کی آڑ میں ایک بہت بڑے قلعے کا قیام، اس کے “ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک” کا تسلسل جو ملک بھر میں ہونے والے بم دھماکوں اور قتل و غارت گری کی منصوبہ بندی کرتا ہے اور اس نیٹ ورک سے ہٹ کر افغانستان اور پاکستان میں نجی سیکورٹی کنٹریکٹروں کے پردے میں ایک لاکھ امریکیوں کی تعیناتی ،شامل ہے۔
اس کے علاوہ یہ حملے اس وقت کیے گئے ہیں جب افغانستان میں ان دنوں جنگ کی شدت میں کمی ہے، اس طرح امریکہ نے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے اہم افراد کو سرد موسم میں نشانہ بنایا ہے اور امریکہ یہ امید رکھتا ہے کہ وہ اس طرح، جب اپریل میں افغان صدارتی انتخابات ہوں گے، تو افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کی افغان صدارتی انتخابات کو سبو تاژ کرنے کی صلاحیت کمزور پڑ چکی ہو گی اور یہ وہ وقت ہوگا جب گرمیوں کا موسم شروع ہوچکا ہوتا ہے اور ساتھ ہی جنگ میں بھی تیزی آجاتی ہے۔ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک، دونوں ہی افغانستان پر غیر ملکی قبضے کے خلاف ہیں اور امن معاہدے کی امریکی خواہش میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ اسی لیے اوبامہ انتظامیہ، کرزئی حکومت اور راحیل-نواز حکومت ایک ساتھ مل کر ڈرون حملوں ، قاتلانہ حملوں اور افغان حکومت میں شمولیت کی دعوت کے ذریعے افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو کمزور کرنے کی کشش کررہے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں موجود حقانی نیٹ ورک کو امریکہ سب سے زیادہ خطرناک تصور کرتا ہے۔ کرنل کرسٹوفر ٹونر، جو مشرقی افغان صوبے میں امریکی فوجی بریگیڈ کا کمانڈر ہے ، نے 2011 میں یہ کہا تھا کہ “یہاں حقانی،سب سے بڑھ کر پلٹ کر حملہ کرنے والا، دشمن نیٹ ورک ہے” (جے.پارٹلو۔ “افغان جنگ میں حقانی مزاحمتی گروپ مضبوط دشمن ثابت ہوا ہے”، دی واشنگٹن پوسٹ، 30 مئی 2011)۔ اسی طرح 2012 میں، انسٹیٹیوٹ فار دی سٹڈی آف وار نے حقانی نیٹ ورک کے متعلق یہ کہا کہ “حقانی نیٹ ورک افغانستان میں کام کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورک میں سب سے زیادہ مہلک ہے۔ یہ نیٹ ورک امریکہ اور غیر ملکی افراد پر ہونے والے اہم ترین حملوں میں ملوث ہے اور کابل اور شمالی افغانستان میں ہونے والے اکثر قابل ذکر حملوں اور اعلیٰ شخصیات کے قتل کا ذمہ دار بھی ہے۔ حقانی نیٹ ورک، ماضی میں جس کی سربراہی ایک عمر رسیدہ شخص جلال الدین حقانی کرتا تھا، اب اس کے بیٹے سراج الدین، بدرالدین ، ناصر الدین اور ان کے چچا ابراہیم چلا رہے ہیں” (جے.ڈریسلر۔ “حقانی نیٹ ورک: ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم”، انسٹیٹیوٹ فار دی سٹڈی آف وار، 5 ستمبر 2012)۔ اس گروپ میں تقریباً دس ہزار سے پندرہ ہزار لوگ شامل ہیں جو افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج سے لڑ رہے ہیں (آر.ڈون، وی.براؤن، “حقانی نیکسس اور القاعدہ کا ظہور”، ہارمونی پروگرام (ادارہ برائے دہشت گردی کے خلاف لڑائی)، 14 جولائی 2011))۔
امریکی نے اس تنظیم کے سربراہ سراج الدین کے قتل کی قیمت پانچ ملین ڈالر مقرر کی ہوئی ہے اور حزب اسلامی کے بر خلاف ستمبر 2012 کو امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا۔ لہٰذا امریکہ اس بات کا تہیہ کیے ہوئے ہے کہ وہ اس نیٹ ورک کو تباہ کردے اور اس لیے پچھلے چند سالوں میں اس گروہ کے کئی اہم لوگوں کو یا تو قتل یا پھر گرفتار کیا جاچکا ہے۔ مثال کے طور پر بدرالدین حقانی کو 2012 میں قتل کردیا گیا اور حاجی مالی خان کو ستمبر 2011 میں ایساف فورسز نے گرفتار کر لیا۔ سنگین زدران کو ستمبر 2013 میں، ناصر الدین حقانی اور مولوی احمد جان کو نومبر 2013 میں قتل کردیا گیا۔ اس تمام قتل و غارت گری کی امریکی مہم کا مقصد اس نیٹ ورک کو کمزور کرنا ہے۔ مولوی احمد جان کو خیبر پختونخواہ صوبے کے ضلع ہنگو میں ایک ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا جبکہ ناصر الدین کو دن دہاڑے اسلام آباد میں قتل کردیا گیا۔
اور جہاں تک وزیرستان میں فوجی آپریشن کا تعلق ہے تو امریکہ کو اس کی جتنی اشد ضرورت اب ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ معاشی لحاظ سے تباہ ہوتا ہوا امریکہ اور اس کی بزدل افواج کا گرتا ہوا حوصلہ امریکہ کو اس بات پر مجبور کررہا ہے کہ وہ محدود انخلاء کے بعد افغانستان میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات کا سہارا لے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے پاکستان کی قیادت میں موجود غداروں کو متحرک کیا ہے کہ وہ مذاکرات اور آپریشن کے متعلق خوب شور مچائیں۔ اس طرح امریکہ افغانستان میں فتح کا خواہش مند ہے، ایک ایسی فتح جو وہ خود اپنے بل بوتے پر کسی صورت حاصل نہیں کرسکتا تھا۔ لیکن امریکہ کو تحفظ فراہم کرنے کی صورت میں مسلمان مزید نقصان اٹھائیں گے جیسا کہ وہ اس سے قبل ماضی کے فوجی آپریشنز میں اٹھاچکے ہیں۔ قبائلی مسلمان اپنے گھروں سے بے دخل ہوجائیں گے، ملک عدم تحفظ کا شکار ہوجائے گا اور مسلمانوں کی سب سے بڑی فوج جس میں لاکھوں بہادر جوان موجود ہیں جو شہادت یا کامیابی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ، وہ ایک کرائے کی فوج کی شکل اختیار کرلیں گے جس کا مقصد بزدل امریکی افواج کی حفاظت کرنا ہوگا تا کہ انھیں ایک ذلت آمیز شکست سے بچا سکیں ۔ دونوں جانب سے مسلمان ہی مسلمان کو قتل کرے گا جس سے ایک طرف تو کفار کے مفادات کو تحفظ حاصل ہوگا تو دوسری جانب ہم اللہ سبحانہ و تعالٰی کے غضب کے حق دار بھی بن جائیں گے، اللہ سبحانہ و تعالٰی فرماتے ہیں (وَمَنْ يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا وَغَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِ وَلَعَنَهُ وَأَعَدَّ لَهُ عَذَابًا عَظِيمً) “اور جو کوئی کسی مؤمن کو قصداً قتل کر ڈالے، اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اس پر اللہ تعالیٰ کا غضب ہے، اسے اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے اور اس کے لیے بڑا دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے” (النساء: 93)۔ اور رسول اللہﷺ نے فرمایا: ((إذا التقى المسلمان بسيفيهما فالقاتل والمقتول في النار، قلنا يا رسول الله هذا القاتل فما بال المقتول قال انه كان حريصا على قتل صاحبه)) “جب دو مسلمان لڑائی میں ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں اور (ان میں سے) ایک دوسرے کو قتل کردیتا ہے، تو قاتل اور مقتول دونوں ہی جہنم کی آگ میں جائیں گے، صحابہ نے پوچھا ، اے اللہ کے پیغمبر ایک تو قاتل ہے لیکن جس کو قتل کیا گیا اس کے متعلق بھی یہی فیصلہ ہے؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا کیونکہ اس کا بھی اپنے ساتھی کو قتل کرنے کا ارادہ تھا”۔
3۔ اسلام دشمن امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے معاہدےکی اجازت نہیں دیتا
جب تک امریکہ ہمارے درمیان موجود ہے، امن کا قیام تو دور کی بات ہم امن کا تصور بھی نہیں کرسکیں گے۔ ہماری قیادت میں موجود غدار اس صورتحال کی ذمہ داری کبھی کسی پر ڈالتےہیں تو کبھی کسی پر، تاکہ اپنے آقا امریکہ کی خواہش پر ہمیں دھوکہ دے سکیں لیکن یہ کبھی اس بنیادی وجہ کی نشان دہی نہیں کریں گے جو کہ خطے میں امریکہ کی موجودگی ہے۔ مزیدبرآں یہ غدار اس بات کو جاننے کے باوجود امریکہ کی خواہشات کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں جبکہ امریکہ اپنے آپ یہاں سے نہیں جائے گا کیونکہ وہ ہماری سر زمین اور اس میں موجود وسائل کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے۔ اسے لازمی طور قوت اور صلاحیت کے بل بوتے پر نکال باہر کیاجانا چاہیے ۔ کیونکہ جب بھی امریکہ کو ہم پر بالادستی حاصل ہو گی، چاہے وہ ایک فوجی اڈہ، قونصل خانہ یا انٹیلی جنس آفس ہی کیوں نہ ہو، وہ اپنی شیطانی سے باز نہیں آئے گا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں، (يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا عَدُوِّي وَعَدُوَّكُمْ أَوْلِيَاءَ – إِنْ يَثْقَفُوكُمْ يَكُونُوا لَكُمْ أَعْدَاءً وَيَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ وَأَلْسِنَتَهُمْ بِالسُّوءِ وَوَدُّوا لَوْ تَكْفُرُونَ) “اے لوگو جو ایمان لائے ہو! میرے اور خود اپنے دشمنوں کو اپنا دوست نہ بناؤ۔ اگر یہ کافر تم پر قدرت پالیں تو تمھارے دشمن ہو جائیں اور ایذا کے لیے تم پر ہاتھ پاؤں چلائیں اور زبانیں بھی اور چاہتے ہیں کہ تم کسی طرح کافر ہو جاؤ” (الممتحنہ: 1-2)۔
خلیفہ، جو مسلح افواج کا سپہ سالار اعظم ہوتا ہے ، کی سیاسی ترجیحات ان امریکی سیاسی غلاموں کےمقابلہ میں یکسر مختلف ہوتی ہے ۔ ریاست، اس کی سیاسی چال، اس کے میڈیا بیانات اور فوجی اقدامات، ان تمام کا مقصد ریاست خلافت کی خارجہ پالیسی کے تین اہداف کو حاصل کرنا ہو گا:
خلیفہ غیر مسلم حربی ریاستوں کے ساتھ حالت جنگ کا معاملہ کرے گا۔ یہ وہ ممالک ہیں جنھوں نے مسلم ممالک پر قبضہ کیا ہوا ہے یا انھوں نے اس سے ملتے جلتے دوسرے جرائم کا ارتکاب کیا ہوا ہے۔ خلیفہ امت کے وسائل کو کشمیر اور فلسطین جیسے مقبوضہ علاقوں کو آزاد کروانے کے لیے استعمال کرے گا۔ خلیفہ حربی ریاستوں کی جانب سے درپیش سلامتی کے خطرے کو مسلم علاقوں میں حربی کفار کے تمام فوجی اڈوں ، سفارت خانوں اور سفارتی و غیر سفارتی اہلکاروں کی موجودگی کے خاتمے سے دور کرے گا۔ خلیفہ ان کافر حربی ریاستوں سے تمام سیاسی و فوجی تعلقات کو توڑ دے گا جو ان سیاسی و فوجی معاہدوں کو استعمال کرتے ہوئے سیاسی و فوجی قیادت میں موجود اپنے ایجنٹوں سے رابطہ کرتے ہیں ، ان کو احکامات جاری کرتے ہیں اور نئے ایجنٹ تلاش کرتے ہیں۔ ماضی کی طرح آج بھی خلیفہ اس معاملے پر کوئی کمزوری نہیں دِکھائے گا چاہے اس مقصد کے حصول کے لیے کئی دہائیوں تک انتظار ہی کیوں نہ کرنا پڑے جیسا کہ مسجد الاقصیٰ کا صلیبیوں سے آزادی کا معاملہ تھا۔
حزب التحریر نے ریاست خلافت کے مجوزہ آئین کی دفعہ 189 میں کہا ہے کہ “وہ ریاستیں جن کے ساتھ ہمارے کوئی معاملات نہیں یا استعماری ممالک جیسا کہ برطانیہ، امریکا اور فرانس یا وہ ممالک جو ہمارے علاقوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں جیسا کہ روس۔ یہ ریاستیں ہمارے ساتھ حکماً متحارب(جنگی حالت میں) ہیں۔ ان کے حوالے سے ہر طرح کی احتیاط برتی جائے گی۔ ان کے ساتھ کسی بھی قسم کے سفارتی تعلقات استوار کرنا صحیح نہیں ہو گا”۔ اسی طرح اسی دفعہ کی شق 4 میں کہا گیا ہے کہ “وہ ریاستیں جو ہمارے خلاف عملاً حالت جنگ میں ہیں جیسا کہ اسرائیل، ان کے ساتھ ہر حوالے سے حالت جنگ کا ہی معاملہ کیا جائے گا۔ ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا جائے گا گویا ہماری اور ان کی جنگ ہورہی ہے اگرچہ ہمارے اور ان کے درمیان جنگ بندی ہو اور ان کا کوئی بھی شہری ہمارے علاقے میں داخل نہیں ہوسکتا”۔
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریرکا میڈیا آفس