Words of Truth Book Launched
Free Naveed Butt campaign
Words of Truth Book Launched
The subject of this book, “Words of Truth” are the press releases of the media spokesman of Hizb ut-Tahrir in Pakistan, Naveed Butt. By profession he is an engineer. Hizb ut-Tahrir was officially launched in Pakistan in 1999 and Naveed was appointed as the Spokesman of Hizb ut-Tahrir in Pakistan. It is released as the anniversary of his abduction nears. On 11th of May 2012, when he had just arrived home after picking his children from school, General Kayani’s thugs abducted him and his whereabouts are still unknown.
On 19 September 2001, at 20:30 Pakistan Standard Time, President General Musharraf made an address to the nation, broadcasted over Pakistan Television and Radio Pakistan. In the light of the preparations for America’s invasion of Afghanistan, the nation was asked to ally with America. Musharraf said, “In this situation if we make the wrong decisions it can be very bad for us. Our critical concerns are our sovereignty, second our economy, third our strategic assets (nuclear and missiles), and forth our Kashmir cause. All four will be harmed if we make the wrong decision.” Immediately, Hizb ut-Tahrir mobilized to expose the treachery and harm that traitors in Pakistan’s leadership had unleashed.
Thus began the struggle between men of truth and the tyrants. On the one hand are those who advocate Khilafah and on the other those who have bound the nation to US slavery. Devoid of a single word of truth on their side, these tyrants sent their agencies to arrest Naveed and in that process filed many false cases against him. Naveed Butt was constantly on the move with his wife and small children. There were many close calls when on multiple occasions agencies tried to abduct Naveed. But despite these hardships, he was patient on Truth.
Time has confirmed what the Deen of Islam has affirmed. On the one hand, alliance with America has established an American Raj in Pakistan which has violated our sovereignty, destroyed our economy, has compromised our nuclear assets and buried the Kashmir cause under the rise of the Hindu State. Whilst on the other hands Hizb ut-Tahrir has earned its place in the hearts of the Muslims of Pakistan as a deserving and righteous leadership. Under its leadership, the demand of the people for the Khilafah grew immensely. And throughout this time, Naveed Butt was the foremost public leader of the Hizb. Moreover, the mark of leadership is what occurs in its absence and since the abduction of its most prominent and foremost advocate in Pakistan, Naveed Butt, the call for Khilafah has only grown even further.
This book chronicles Naveed’s struggle against the tyrants, quoting from his press releases. It is an inspiration for those who are striving for his release and for the establishment of the Khilafah Rashida. For Naveed’s life is a practical manifestation of the saying of Prophet (SAW),أَفْضَلَ الْجِهَادِ كَلِمَةُ حَقٍّ عِنْدَ سُلْطَانٍ جَائِرٍ “the best jihad is raising the word of truth against a tyrant ruler.”
Note: This book can be down loaded from this link http://pk.tl/1bnL
Media office of Hizb ut-Tahrir in Pakistan
بسم الله الرحمن الرحيم
اتوار،10جمادی الثانی ، 1434 ھ 21/04/2013 نمبر PN13043 :
نوید بٹ کی رہائی کی مہم
کتاب ”سچائی کے الفاظ”جاری کردی گئی
کتاب ”سچائی کے الفاظ” ،پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کی جاری کردہ پریس ریلیزز سے اقتباسات پر مبنی ہے ۔ پیشے کے اعتبار سے نوید بٹ ایک انجینئر ہیں۔پاکستان میں حزب التحریرنے اپنا کام 1999میں شروع کیا اور نوید بٹ کو پاکستان میں حزب التحریرکاترجمان نامزد کیا گیا۔ یہ کتاب اس وقت جاری کی جاری ہے جب ان کے اغوا کو ایک سال مکمل ہونے والے ہیں۔ 11مئی2012کو نوید بٹ کو اس وقت جنرل کیانی کے غنڈوں نے اغوا کرلیا تھا جب وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لے کر گھر پہنچے ہی تھے اور آج تک وہ لاپتہ ہیں۔
19ستمبر2001کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات آٹھ بج کر تیس منٹ پر جنرل پرویز مشرف نے قوم سے خطاب کیا ۔ امریکہ کی افغانستان پر حملے کی تیاریوں کے حوالے سے قوم سے یہ کہا گیا کہ وہ امریکہ کا ساتھ دے۔ مشرف نے کہا کہ ”اس صورتحال میں اگر ہم نے غلط فیصلہ کیا تو وہ ہمارے لیے انتہائی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ ہماری اہم ترجیحات ہماری خودمختاری، ہماری معیشت، ہمارے اسٹریٹیجک اثاثے(ایٹمی ہتھیار اور میزائل) اور مسئلہ کشمیر ہے۔ ان چاروں ترجیحات کو نقصان پہنچے گا اگر ہم نے غلط فیصلہ کیا”۔ اس اعلان کے فوراً بعد حزب التحریرحرکت میں آئی اور پاکستان کی قیادت کی جانب سے کی جانے والی غداری اور اس سے ملک کو پہنچنے والے نقصان کو بے نقاب کیا۔
اور پھر جابروں اور سچائی کے علمبرداروں کے درمیان ایک شدید جدوجہد شروع ہو گئی۔ ایک طرف وہ لوگ تھے جو خلافت کے قیام کے داعی تھے جبکہ دوسری جانب وہ تھے جنھوں نے قوم کو امریکہ کا غلام بنادیا تھا۔ ان جابروں نے ،جن کے پاس اپنے موقف کے حق میں سچائی کا ایک بھی لفظ نہ تھا ،اپنی ایجنسیز کو نوید بٹ کو گرفتار کرنے کے لیے ان کے پیچھے لگادیااور ان کے خلاف کئی جھوٹے مقدمات بھی دائر کیے گئے۔اس صورتحال میں نوید بٹ اپنی بیوی اور چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ مسلسل گھربدلنے پر مجبور رہے۔ اس کشمکش کے دوران کئی ایسے مواقع آئے جب ایجنسیز انھیں گرفتار کرنے کے بہت قریب پہنچ گئی۔ لیکن اس تمام ترکٹھن صورتحال کے باوجودنوید بٹ صبر و استقامت کے ساتھ حق و سچائی پر ڈٹے رہے۔
دین کی باتوںکو وقت نے سچ ثابت کیا ۔ امریکہ سے اتحاد کے نتیجے میں پاکستان پر امریکہ اپنا راج قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا جس نے ہماری خودمختاری کی دھجیاں اڑادیں،ہماری معیشت کا جنازہ نکال دیا ،ہمارے ایٹمی ہتھیار اور میزائل پروگرام غیر محفوظ ہوگئے اور مسئلہ کشمیر دفن ہوگیا۔اپنی حق پرمبنی جدوجہد کی بدولت حزب التحریرنے پاکستان کے مسلمانوں کے دلوں میں عزت اور متبادل قیادت کا مقام حاصل کیا۔پاکستان میں، حزب کی قیادت تلے خلافت کے قیام کی خواہش میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ اور اس تمام تر جدوجہد کے دوران نوید بٹ عوام کے سامنے حزب کے سب سے نمایاں لیڈررہے۔ اس کے علاوہ لیڈرشپ کی ایک پہچان یہ بھی ہے کہ اس کی غیر موجودوگی میں کیا صورتحال رونما ہوتی ہے اور جب سے پاکستان میں خلافت کے سب سے بڑے داعی نوید بٹ کو اغوا کیا گیا ہے خلافت کی دعوت میں مزید اضافہ ہی ہوا ہے۔
یہ کتاب نوید بٹ کی پریس ریلیزز سے ماخوذہے اور جابروں کے خلاف ان کی سیاسی و فکری جدوجہد کو بیان کرتی ہے ۔یہ ان لوگوں کے لیے تقویت کا باعث ہو گی جو ان کی رہائی کی کوشش اور خلافت راشدہ کے قیام کی جدوجہد کررہے ہیں۔ نوید بٹ کی زندگی رسول اللہ ۖ کی اس حدیث کی ایک زندہ مثال ہے کہ نبی ۖ نے فرمایا((أفضل الجھاد کلمة حق عند سلطان جائر))”افضل جہاد جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے”۔
نوٹ: اس کتاب کو http://pk.tl/1bnL پر دیکھا جاسکتا ہے۔
پاکستان میں حزب التحریرکا میڈیا آفس