بسم الله الرحمن الرحيم
Al-Azhar ash-Sharif in its Golden and Modern Eras
Many Muslims, particularly those living in south and south east Asia, assume that the current Azhar University of Egypt is itself the great Jami’ ul-Azhar of old. This assumption is wrong as the Jami’ ul-Azhar has been transformed into a modern university, consisting of various scientific faculties where the study of Shariah sciences is just one amongst other faculties. Hence it is not correct to say that modern day Azhar University is specialized for the study of Shariah sciences. Instead, it is like the rest of the current universities in the Muslim World, having a faculty of so-called “Shariah and religious sciences.” The transformation of Jami’ ul-Azhar into the university began within the era of colonialization, when colonialists invaded and dominated Muslim Lands, such that Egypt was occupied and agent rulers were installed. Most of their actions were declarations of war against Islam and Muslims.
Hence, by the end of the nineteenth century and the beginning of twentieth century, the Jami’ ul-Azhar had witnessed the initial transformation. The intention was to transform the al-Azhar ash-Sharif into an educational institution embracing modern reforms. Many scholars led this reformation, headed by Muhammed Abduh, the student of Jamal ud-Din Al-Afghani, who was a member of a masonic lodge. On 6 Rajab 1312 AH, the first governing body for this institution was formed. It was followed by the issuance of Law No. 8 in the year 1911, to organize the study into stages. Its transformation continued when Law No. 49 was issued in the year 1930, under which three faculties of Al-Azhar were established. Those three faculties were Fundamentals of Religion, Shariah and Arabic Language. The law also stipulated the possibility of expansion through establishing other faculties. Hence, non-Shariah sciences such as mathematics, natural sciences and social studies were introduced in the Al-Azhar institute. Then Law No. 26 was enacted in the year 1936, whereby a fourth stage was developed with complete post-graduation, just like the rest of modern universities that award academic degrees in three stages. This transformation was undertaken under the law called Development Law. On 5 July 1961, Law No.103 was issued for reorganizing Al-Azhar whereby Al-Azhar was entirely transformed from a madrassah or Islamic university into a university of science, embracing various science faculties for the first time such as, commerce, medicine, engineering and agriculture. In addition, the university opened its doors to women for the study of medicine, commerce, science, Arabic and Islamic studies and humanitarian studies.
As for the origin of Al-Azhar Ash-Sharif and the centuries within which it had contributed in the graduation of Ulema (Scholars) and Fuqaha (Jurists), the purpose of its establishment was initially to call to the Shi’ah Madhab. It then turned to a university for teaching Islam in all of its schools of thought. The study circles were actually conducted in Al-Azhar Mosque in the late era of Al-Mu’iz Li Dinillah Al-Fatimi, when the Chief Justice (Qadi Al-Quda’a) Abul Hasan Bin Nu’man Al-Maghrabi sat in the first study circle in the year 365 H, which was followed by various study circles. It was named as Al-Azhar in relation to Fatima uz-Zahra (rah) to whom the Fatimid had affiliation. The most famous scholars whose names are linked to Al-Azhar ash-Sharif are, Ibn Khaldun, Ibn Hajr Al-Asqalanai, Sakhawi, Ibn Tha’zi Bardi, Moosa bin Maimoon, Al-Hasan bin Al-Haythami, Muhammed bin Yunus Al-Misri and Al-Qalqashandi.
The mission of Al-Azhar has changed from graduating the true scholars who understand their Deen and work to elevate it, into graduating the scholars who are more likely to be clergy. The saying of RasulAllah ﷺ said,
«وَإِنَّ الْعُلَمَاءَ وَرَثَةُ الأَنْبِيَاءِ وَإِنَّ الأَنْبِيَاءَ لَمْ يُوَرِّثُوا دِينَارًا وَلاَ دِرْهَمًا وَرَّثُوا الْعِلْمَ فَمَنْ أَخَذَهُ أَخَذَ بِحَظٍّ وَافِرٍ»
“The learned are the heirs of the Prophets, and the Prophets leave neither dinar nor dirham, leaving only knowledge, and he who takes it takes an abundant portion.” [Abu Dawood] does not apply to them. The mission of Al-Azhar today is stated in its website as follows: “… in the modern era, since the initiation of revival by Mohamed Ali, students and graduates of this university were the only nuclei for various educational institutions that were established to teach on the basis of the modern European model of education. They were also the nuclei of the mission for European education to convey modern knowledge… the education systems of university have expanded and have not stopped with the limitation of place and time. It has moved in the course of modernization and its mission is no longer restricted to preaching, guidance and education alone. Rather it has risen above the horizon to lead scientific research, serving the Islamic Ummah, protecting it from issues and spreading moderate Islam in confrontation with the trends of radicalization and extremism around the world.”
This is how the mission of Al-Azhar became consistent with the global trend of the war against Islam, consistent with the policies of current secular regimes that fight against Islam and work against it in the name of fighting against terrorism and combating extremism in the Muslim World. The teaching method has also changed. Previously, here had been a method of teaching to acquire the correct thought, whereby thinkers and mujtahideen graduated. The objective of learning was for the sake of “action through knowledge.” However, this method has changed into the academic method that depends on teaching the syllabus and memorizing merely for the sake of passing examinations. The website of Al-Azhar states as follows, “Study circles is the method and base of study in Al-Azhar, where the teacher sits to read his lesson in front of his students and listeners, who are circled around him. Similarly Fuqaha sit in a place reserved for them in his corridor. A teacher is not recognized for teaching unless his teachers grant him a permit, according to the examination system, all of which are viva voce in eleven sciences. Subsequently, a certificate of approval to teach is issued for him by the representative.”
As for the curriculum by which Fuqaha (Jurists) graduate in Al-Azhar, it has also changed such that it only produces Imams for masajid. Most of their efforts are for leading people in prayer and reciting Quran on occasions, even though it is permissible even for a boy to lead Salah! They do not understand of Islam, except what students in elementary schools can understand. Their education is limited to Jurisprudence and its sciences related to rulings on Tahaara (Purity), Salah and other similar matters, such as organizing marital relationships and rulings on inheritance. They do not study the system of Islam comprehensively in terms of its ruling system, economic system, punishment system, social system and so on. Matters worsened when Al-Azhar resorted to ‘modernize’ the educational curriculum in a way that pleases the West such that Islam has no role in life’s affairs and its laws do not contradict that of capitalism. So Al-Azhar resorted to teach Islam on the basis of Western measure of ‘modernity.’ This is emphasized in the website of Al-Azhar “…in the faculty of Sharia science, students are taught with new curriculum. They are: “modern issues” that address all the recent issues and scholarly writings that are recorded in the university to address these issues…this is how we grow in Al-Azhar where Jurisprudence is written in all the period. It is necessary to write appropriate jurisprudence for each time as the University believes that legal texts are limited whereas the realities are unlimited i.e. it is necessary to assimilate legal texts for each realities and developments.”
The changes in education policy, its objective, curriculum and method of teaching have disfigured the true nature of al-Azhar ash-Sharif. Instead of being a beacon of knowledge to lead the Islamic Ummah and carry Islam as a global message, the once luminous guiding star, Al-Azhar, has been converted into an academic institution that justifies the West and its agents in their actions of fighting against Islam and Muslims. The prominent Fatawa of Al-Azhar affirming that it is at the hands of treacherous rulers are, its infamous fatwa supporting the Camp David Peace Accord concluded by Egyptian President Anwar Sadat with the Jewish entity, which occupies the blessed land of Palestine, its fatwa of allowing banks to deal with riba (interest), its fatwa prohibiting revolt against the rulers who rule with other than what Allah (swt) has revealed, its fatwa against Islamic groups who work to overthrow these agent rulers and its fatwa permitting the Egyptian regime to joining the crusader war led by America to occupy Iraq. It has also been involved in the campaign of interfaith dialogue intended to equate Islam with distorted religions, such as Judaism and Christianity. The latest innovations are the stance of the Grand Imam of Al-Azhar, Ahmed Tayyib, that whoever opposes the Egyptian military ruler, Sisi, must be killed and the stance that Sisi is like a prophet of this era, for which refuge with Allah (swt) must be sought. Many Fatawa drew criticism amongst the Ulema and learned people. If Al-Azhar was aware of the meaning of Allah’s saying,
إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ
“Only those fear Allah, from among His servants, who have knowledge. Indeed, Allah is Exalted in Might and Forgiving.” [Surah Faatir 35:28], it would have not dared to disagree with the Legal Rulings of this Deen that are QaT’I (قطعي Definite) and Known from the Deen through Necessity (المعلومة من الدين بالضرورة).
Educational institutions have great significance in Islam and it is the only means to build Islamic personalities, statesmen and Dawah carriers for the world. Their graduates are those who lead the Ummah by the correct intellectual leadership. It is their obligation in first place. They are the true leaders and pillars of the legitimate intellectual revival for the Ummah. The best are those who know the rulings of the Legislator and the related sciences. Allah (swt) said,
قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الْأَلْبَابِ
“Are those who know equal to those who do not know?” Only they will remember [who are] people of understanding.”
[Surah az-Zumar 39:9]
Hence, it is obligation upon the state which rules by Islam to take care of these institutions. In contrast, the states that do not rule by Islam, as is the case with the current states in the Muslim World, they only use educational institutions for Westernization and spreading secular thought. It utilizes the government scholars and institutions who wear the garbs of religion to justify the evil rulers and their actions and to deceive the people in their religious affairs in completely consistency with George Bush’s American project, the “Broader Middle East Initiative.” It is the initiative that stipulates the need for secularizing the Muslim World, starting with the corruption of the Masjid and the Madrassah. So the Masjid was monitored, lectures that were given in it were fixed and prescribed by central speeches sent by agent governments, whose major concerns are the war against Islam and Muslims, alienation of Muslims from their religion and making them ignorant of it. As for Madrassah and the university, they became void of education curricula to produce scholars, innovators and thinkers. Their education policies produced failed generations who do not succeed either in world or in religion. In addition to this, universities and schools were transformed into sports or night clubs, where boys and girls mixed flagrantly.
The only way to save Al-Azhar ash-Sharif is by freeing it from the hands of those who control it from amongst the Ruwaibidhah rulers and government scholars. It must be restored by what it was before, by adopting an education curriculum that produces Fuqaha and mujtahideen, by appointing competent Ulema who do not fear the blame of the blamers for the sake of Allah (swt) and by allocating adequate budgets to teach the enrolled students free of cost, with less premiums and expenses, unlike what happens today. This is conceivable only after the establishment of the Islamic state which rules by Islam, whose policy is to produce Ulema and Fuqaha who teach the people the affairs of their Deen to elevate the Islamic society, whose foreign policy is to carry Islam as a global message to the whole world, which requires Ulema to realize its objective. So let the competitors compete. Imam Ghazzali (rh) said,
“الدين والسلطان توأمان، ولهذا قيل الدين أس والسلطان حارس، فما لا أس له فمهدوم وما لا حارس له فضائع”
“Deen and Sultan are twins and it is therefore Deen is said to be foundation and sultan as guardian. If there is no foundation, then it is ruined and if there is no guardian, then it is lost.”
Bilal Al-Muhajir – Pakistan
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جامع الازہر الشریف، حال اور ماضی کے آئینے میں
بہت سے مسلمان، بالخصوص مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کے مسلمان، یہ سمجھتے ہیں کہ مصر کا موجودہ جامعۃ الازہر ہی قدیمی ” جامع الازہر الشریف “ہے، لیکن بات ایسی نہیں۔ بلکہ قدیم “جامع الازہر” کوایک جدید یونیورسٹی میں تبدیل کیا گیا ہے، جو مختلف ایجوکیشنل شعبہ جات پر مشتمل ہے اور شرعی علوم کی تدریس بھی انہی شعبہ جات میں کی جاتی ہے۔ لہٰذا یہ کہنا درست نہیں کہ آج کا جامعۃ الازہر شرعی علوم کی تدریس کے لیے ہی مخصوص ہے، بلکہ عالم اسلام کی دوسری یونیورسٹیوں کی مانند یہ بھی ایک یونیورسٹی ہے، جہاں ایک شعبہ “کلیۃ الشریعۃ و علوم الدین “کے نام سے موجود ہے۔ “جامع الازہر الشریف” کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا کام اس وقت شروع ہوا جب مسلم ممالک پر استعماری ممالک نے یلغار کرکے اپنا تسلط قائم کرنا شروع کیا تھا۔ ان استعماری ممالک نے مصر پر قبضہ کر کے اپنے ایجنٹ حکمرانوں کو مقرر کیا،جن کا اصل کام اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ تھا۔اُنیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے آغاز کے ساتھ ہی “جامع الازہر” کی تبدیلی کا کام شروع ہوا، جس کا مقصد “الازہر الشریف” کو ایک ایسے تعلیمی ڈھانچے کے حامل ادارے میں بدل دینا تھا جہاں جدید نظاموں کو پنپنے دیا جائے۔ تبدیلی کے اس عمل کی سربراہی کئی علماء نے کی ۔ ان علماءکا پیشرو محمد عبدہٗ تھا ، وہ جمال الدین الافغانی کا شاگرد اور میسونک لاج کا ممبر تھا۔ انہوں نے ہی 6رجب 1312 ھ میں اس ادارے کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیا تھا۔ اس کے بعد 1911ء میں قانون نمبر 10 کا اجرا ہوا، محمد عبدہٗ نے یہاں تعلیم کو منظم کیا اور اس کے لیے پیریڈز متعین کیے۔ تبدیلی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے1930ء میں قانون نمبر 49 کااجرا کیا گیا۔ اسی قانون کے تقاضے کے پیش نظر الازہر کے تین شعبہ جات قائم کیے گئے؛کلیۃ اصول الدین، کلیۃ الشریعۃ اور کلیۃ اللغۃالعربیۃ۔ یہ قانون دیگر شعبہ جات کے قیام میں توسیع کے امکانات کی بات کرتا ہے،چنانچہ الازہر کی اکیڈیمیز میں ریاضیات،سائنس،اور معاشرتی علوم جیسے دوسرے علوم داخل کیے گئے۔ اس کے بعد 1936ء میں قانون نمبر 26 نافذ کیا گیا،اور ہائیر ایجوکیشنز کادورانیہ بڑھادیا گیا، بالکل جیسے عصری یونیورسٹیو ں میں ہوتا ہے ،جو تینوں مرحلوں کے اکیڈیمک سرٹیفیکٹ جاری کرتی ہیں۔ تبدیلی کےاس دور میں ڈیویلپمنٹ لاء کے نام سے ایک قانون متعارف کرایا گیا، یہ جولائی1961 میں قانون نمبر103 کے تحت نافذ کیا گیا،اس کا تعلق بھی الازہر کی تنظیم نو کے ساتھ تھا۔ اس قانون کے مطابق ” الازہر الشریف” جامع یا اسلامی یونیورسٹی سے مکمل طور پر ایک تعلیمی یونیورسٹی میں بدل گئی، جہاں پہلی بار کئی تعلیمی کالجز ؛ تجارت، میڈیکل، انجنئیرنگ، اور ایگریکلچر کالج قائم کیے گئے۔ یوں الازہر یونیورسٹی میں لڑکیوں کے لیے بھی ایک شعبہ قائم کیا گیا،اس میں میڈیکل، تجارت، سائنس ،عربی و اسلامی اور انسانی علوم و معارف کو شامل کیا گیا –
جہاں تک “الازہر الشریف ” کی بات ہے، تویہ کئی صدیوں تک امت کو فقہا اور علماء سےنوازتا رہا۔ ابتدا میں اس کے قیام کی غرض شیعہ مذہب کی طرف دعوت تھی لیکن تھوڑے عرصے بعد یہ تمام اسلامی مسالک کے مطابق کلی اسلام کی تعلیمی یونیورسٹی بن گئی۔ پہلے پہل المعز الدین اللہ الفاطمی کے آخری ادوار میں جامع الازہر میں عملی طور پر درس و تدریس کا آغاز کیا گیا۔ 365ھ میں قاضی القضاۃ ابو الحسن بن النعمان المغربی نے پہلا علمی و تعلیمی حلقہ قائم کیا۔ ان کے بعد علمی حلقات کے قیام کا سلسلہ شروع ہوا۔ سیدہ فاطمۃ الزہرا ء رضی اللہ عنہا کی نسبت سے اس کا نام الجامع الازہر رکھا گیا ، اسی کی طرف فاطمیوں کی نسبت کی جاتی ہے۔ الازہر کے ساتھ جن مشہور ترین علماء کی نسبت ہے ، ان میں سے ابن خلدونؒ، ابن حجرؒ عسقلانی، سخاویؒ، ابن تغری بردیؒ ، موسیٰ بن میمونؒ، الحسن بن الہیثمؒ،محمد بن یونس المصریؒ اور قلقشندی ؒوغیر ہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
الازہر کا ھدف حقیقی علماء کی تیاری سے ہٹ کر ایسے علماء تیار کرنے میں بدل گیا جو دین کی فقاہت رکھنے والے اور اس کی سربلندی کے لیے کام کرنے والے علما ءکی بنسبت رجال دین کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔ ایسے علماء جو رسول اللہﷺ کے اس قول مبارک کے مصداق نہیں ،آپ ﷺ نے فرمایا:
(( وَإِنَّ العُلَمَاءَ وَرَثَةُ الأَنْبِيَاءِ، وَإِنَّ الأَنْبِيَاءَ لَمْ يُوَرِّثُوا دِينَارًا وَلَا دِرْهَمًا، إِنَّمَا وَرَّثُوا العِلْمَ، فَمَنْ أَخَذَهُ أَخَذَ بِحَظٍّ وَافِرٍ))
” اور بیشک علماء انبیاء کے وارث ہیں، بے شک انبیاء نے میراث میں دینار و درہم نہیں چھوڑے، انہوں نے تو علم ہی چھوڑا، سو جس نے علم حاصل کیا اس نے بہت بڑا حصہ پایا”۔
الازہر کے صفحے پر الازہر کے پیغام کی پہچان کچھ اس طرح کرائی گئی ہے”۔۔۔۔ دورِ جدید میں محمد علی کی شروع کردہ تشکیل نو کو دیکھتے ہوئے،صرف طلباء اور اس جامعہ کے سند یافتہ اشخاص تیار کیے جاتے ہیں،جو ایسے مختلف تعلیمی اداروں کے لیے سنگ بنیاد ثابت ہوں ،جو جدید مغربی طرز کی تعلیمی درسگاہوں کے طور پر قائم کیا گیا ہے، یہی اشخاص جدید علوم نقل کرکے لانے کے لیے یورپی تعلیمی وفود کے لیے بیج بن سکیں گے۔۔۔۔”۔ یونیورسٹی میں تعلیمی نظاموں میں وسعت آئی ،یہ وسعت زمان و مکان کی قید سے آزاد تھی،یہ نظام جدید عصری نقطہ نظر کی طرف منتقل ہوئے، اب اس کا پیغام وعظ و ارشاد اور تعلیم پر منحصر نہیں رہا، بلکہ اس کا اُفق وسیع سے وسیع تر ہوتا گیا تاکہ علمی تحقیق ، اُمت مسلمہ کی خدمت ، اس کے مسائل کے دفاع اور دنیا کے مختلف گوشوں میں تشدد اور انتہاء پسندی کے رجحانات کا راستہ روکنے کے لیے اعتدال پسند اسلام کی ترویج و اشاعت میں اسے (الازہرکو) قیادت حاصل ہو۔”
اس بنا پر الازہر کا پیغام اسلام مخالف جنگ میں عالمی رجحانات سے ہم آہنگ ہے،نیز عالم اسلام میں موجود سیکولر نظاموں کی پالیسیوں سے بھی ہم آہنگ ہےجن کی جنگ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جنگ کے نام پر اسلام اور اس کے لیے کام کرنے والوں سے ہے۔
جہاں تک طرز تعلیم کی بات ہے تو یہ بھی بدل گیا ہے۔ اس سے پہلے جبکہ تعلیم و تدریس میں فکری تعلیم کا درست طریقہ اپنا یا جاتا تھا، جس کے ذریعے مفکرین و مجتہدین پیدا کیے جاتے تھے، اس کی وجہ یہ تھی کہ پڑھائی سیکھے ہوئے علم پر عمل کرنے کے لیے ہوتی تھی، یہ طرز تعلیم اکیڈیمک طرز میں بدل گیا، جس میں امتحانات میں پاس ہونے کے لیے فقط نصاب پڑھانے اور اسے یاد کرنے پر توجہ دی جاتی ہے، الازہر ہی کے صفحے پر موجود ہے: “الازہر میں پڑھائی کی بنیاد اور طریقۂ کار تدریسی حلقے ہوا کرتے تھے، جہاں ایک استاداپنے شاگردوں اور سامعین کے درمیان بیٹھ کر ان کو درس دیتا تھا، اسی طرح فقہاء “الازہر “کی گیلریوں میں مخصوص جگہ بیٹھتے تھے،کسی استاد کو درس و تدریس کی ذمہ داری صرف اس وقت ہی سپرد کی جاتی تھی، جب الازہر کے اساتذہ کی طرف سے اجازت ملتی، اور اس کے لیے گیارہ علوم میں باقاعدہ زبانی امتحان کے نظام پر عمل کیا جاتا تھا ،پھر خلیفہ کی جانب سے پڑھانے حکم جاری کیا جاتا تھا۔
الازہر کا طریقہ کار جو فقہاء پیدا کرتا تھا، وہ بھی بدل گیا، حتیٰ کہ اب وہ صرف مساجد کے لیے امام تیار کرنے لگا، ان کا بڑا کام نمازوں میں لوگوں کی امامت کرانا یا تقریبات میں قرآن خوانی ہوتا ہے، باوجودیکہ نماز میں چھوٹے بچے کی امامت بھی جائز ہے! یہ آئمہ اسلام کے بارے میں اتنا کچھ ہی جانتے ہیں جتنا ایک سکول کی ابتدائی کلاسوں کے طلباء جانتے ہیں۔ ان کی فقہ اور اس کے متعلقہ علوم کی تعلیم پاکی و ناپاکی ،نماز اور ازدواجی تعلقات اور وراثت کے چند احکامات تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ یہاں اب مکمل اسلامی نظام کی تدریس نہیں کی جاتی،جس میں نظامِ حکومت، نظام ِمعیشت و اقتصاد،فوجداری نظام اور معاشرتی نظام پڑھائے جائیں۔۔۔۔الخ، بلکہ معاملہ اس وقت مزید ابتر ہوا جب الازہر کو اپنے منہجِ تعلیم کی تجدید کرنی پڑی تاکہ وہ یورپ کی پسند کے مطابق ہوجائے۔ یورپ کو ایسا دین پسند ہے جس کا زندگی میں کوئی عمل دخل نہ ہو، ایسا دین جس کے احکامات سرمایہ دارانہ نظام سے نہ ٹکراتے ہوں، نتیجتاً الازہر کو “معاصر”مغربی پیمانے کے مطابق اسلام کی تعلیم دینی پڑرہی ہے۔ اس بات کی تائید الازہر کے صفحے پر ان الفاظ سے ہوتی ہے۔”۔۔۔۔ شریعت کے شعبہ جات میں طلباء کو جو جدید منہج پڑھایا جاتا ہے، وہ ہے: ” موجودہ مسائل” جس میں تمام نئے مسائل شامل ہیں، اور جامعہ میں ریکارڈ کیے جانے والے تعلیمی میگزین ان مسائل پر بات کرتے ہیں……….الازہر میں ہم یہی دیکھتے آئے ہیں کہ فقہ ہر زمانے میں لکھی گئی ، یہ ضروری ہے کہ ہر زمانے میں ایسی فقہ لکھی جائے جو اس سے ہم آہنگ ہو، جامعہ اس پر بھی یقین رکھتا ہے کہ نصوص محدود اور واقعات اور حالات لا محدود ہیں، یعنی یہ ضروری نہیں کہ نصوص تمام واقعات اور تمام جدید مسائل کا احاطہ کیے ہوئے ہوں۔”
تعلیمی پالیسی ،اس کا مقصد، طرز تعلیم اور طریقۂ تدریس میں تبدیلی سے “الازہر الشریف “کے لیے سانحوں نے جنم لیا۔ ان میں سے واضح ترین سانحہ یہ تھا کہ الازہر کا بحیثیت ایک علمی مینار ہونے کے ستارہ ڈوبنے لگا۔الازہر الشریف جو اسلام کے ساتھ اُمت کی قیادت کرتا تھا، اور ایک عالمی پیغام کی حیثیت سے اسلام کو پیش کرتا تھا، ایک اکیڈیمک ادارے میں تبدیل ہوگیا جس کا کام مغرب اور اس کے ایجنٹوں کے کارناموں کو جواز فراہم کرنا رہ گیا، جنہیں وہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ الازہر کے مشہور فتوے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ ایک ایسا ادارہ ہے جو خائن حکمرانوں کے ہاتھوں میں گروی رہ گیا ہے۔ اس کے مشہور فتویٰ پر مصر کے صدر انور السادات نے دستخط کیے، یہ فتویٰ “کیمپ ڈیوڈ ” امن معاہدے سے متعلق تھا ۔ یہ معاہدہ یہودیوں کے ساتھ تھا جنہوں نے فلسطین کی مبارک سرزمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس کا مشہور فتویٰ بینکاری نظام اور سودی معاملات کو جائز قرار دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ان حکمرانوں کے خلاف جو اللہ کے نازل کردہ نظام کے مطابق حکومت نہیں کرتے ، خروج کی حرمت کی بات کرتا ہے، الازہر نے ان تمام اسلامی جماعتوں کے خلاف فتویٰ صادر کیا جو ان ایجنٹ حکمرانوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ عراق پر قبضے کے لیے امریکی قیادت تلے صلیبی حملے میں مصری حکومت کی شمولیت کا فتویٰ صادر کیا، مکالمہ بین المذاہب کی مہم میں الازہر کا انہماک ، جس کا مقصد تحریف شدہ یہودی و عیسائی ادیان اور دین اسلام کے درمیان مساوات ہے، اس کی تازہ ترین بدعت شیخ الازہر احمد الطیب کا مصر کے فوجی حکمران ” السیسی ” سے اپنے ہر مخالف کے قتل کا مطالبہ ہے، اس کے ساتھ یہ دعویٰ کہ سیسی اس دور کا نبی ہے،العیاذ باللہ! اس کے علاوہ اس کے متعدد فتاویٰ کی وجہ سے علماء اور طلباء کے درمیان بحث و مناظرے پھوٹ پڑے۔ اگر الازہر والوں کو اللہ تعالیٰ کا یہ قول:
(إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ إِنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ غَفُورٌ)
“اللہ سے وہی بندے ڈرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں، بے شک اللہ غالب اور بخشنے والا ہے۔”(فاطر : 28)
یاد ہوتا تو شریعت کے قطعی اور دین کے معلوم بالضرورۃ احکامات کی مخالفت پر یوں جرأت نہ دکھاتے ۔
بے شک علمی ادارے اسلام کے حوالے سے عظیم کردار رکھتے ہیں، یہی واحد ذریعہ ہیں جہاں اسلامی شخصیات ،سٹیٹسمین اور حاملین دعوت کی تربیت و تیاری کا کام کیا جاتا ہے،ان اداروں کے سند یافتہ اشخاص ہی وہ لوگ ہوتے ہیں جو امت کی درست فکری قیادت کرتے ہیں، ان کی اولین ذمہ داری یہی ہے، وہی امت کے حقیقی قائد ہیں وہ امت جس کی نشاۃِ ثانیہ اور تشکیل جدید کا سہارا شرعی فکر و عقیدہ ہے، احکام شرع اورعلوم شریعت کو یہی لوگ سب سے بہتر جاننے والے ہوتے ہیں۔
(قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُولُو الْأَلْبَابِ)
“کہہ دیجیے کیا علم والے اور بے علم برابر ہوسکتے ہیں، بے شک عقل والے ہی نصیحت حاصل کرتے ہیں”۔(الزمر: 9)
اس لیے اسلام کے ذریعے حکومت کرنے والی ریاست کا ان اداروں پر توجہ دینا لازمی ہے۔ اس کے برعکس وہ ریاستیں جو اسلام کے ذریعے حکمرانی نہیں کرتیں، تو ایسی ریاستیں تعلیمی اداروں کو مغربیت اور سیکولر افکار پھیلانے کے لیے استعمال کرتی ہیں، عالم اسلام میں موجود اکثر ریاستوں کی یہی صورتحال ہے۔ نیز درباری علماء اور وہ ادارے جو دین کا لبادہ اُوڑھے ہوئے ہوتے ہیں، ان کا استعمال اس طرح کیا جاتا ہے کہ وہ حکمران کو اس کے برے اعمال کا سرٹیفکیٹ فراہم کریں، اور لوگوں کو ان کے دینی امور میں شک و شبہ میں ڈال دیں۔ یہ سب کچھ سابق امریکی صدر جارج بش کے ” عظیم مشرق وسطیٰ” پلان کے مطابق انجام دیا جاتاہے، جس نے عالم اسلام کی سیکولرائزیشن اور مسجد و مدرسہ کی بربادی سے شروعات کرنے کی ضرورت کی بات کی تھا۔ایسا ہی ہوا ، اب ہر وقت مساجد اور وہاں کی جانے والی باتوں کی نگرانی کی جاتی ہے، اور ان کو ایجنٹ حکومتوں کی طرف سے بھیجی جانےوالی تقریروں کو نشر کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے، جن کا اصل کام اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ کرنا اور مسلمانوں کو ان کے دین سے دور کرنا اور اس سے جاہل بنا کر رکھناہے۔ جہاں تک اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی بات ہے، اب ان کے پاس وہ تعلیمی طریقہ کار ناپید ہوچکے ہیں، جو سائنسدان ، مفکرین اور تخلیق کار پیدا کرتے ہیں، ان کے طریقہ ہائے تعلیم بانجھ ہیں، ان کی تعلیمی پالیسیاں ایسی ناکام نسلوں کی تیاری پر کام کرتی ہیں جو دنیا میں بھی ناکام اور آخرت میں بھی ناکام ہوں گی۔ مزید یہ کہ یونیورسٹیوں اور سکولوں کو جمناسٹک کلبوں یا نائٹ کلبوں جیسے بنادیا گیا ہے، جہاں شرمناک طریقے سے نوجوان لڑکے لڑکیاں گھل مل کر رہتے ہیں۔
الازہر الشریف کے بچاؤ کا طریقہ صرف یہ ہے کہ اس پر سے گھٹیا حکمرانوں اور درباری علماء کے ہاتھ اُکھاڑ دیے جائیں،اور اس کی گزشتہ حیثیت بحال کردی جائے، جوفقہا و مجتہدین پیدا کرنے والے طرزہائے تعلیم پر توجہ دینے اور ایسے قابل علماء کو مقرر کرنے سے ہوگا جو اللہ کے بارے میں کسی کی ملامت پر کان نہیں دھرتے،اس کے لیے درکار بجٹ کا تعین بھی ضروری ہے تاکہ اس میں داخل ہونے والے طلبہ کو ٹیوشن فیس اورمہنگے اخراجات کے بغیر ، جیسا کہ آج کل ہورہا ہے، مفت تعلیم دی جاسکے۔ یقینا ًان سب کا تصور صرف اس وقت ہی کیا جاسکتا ہے جب اسلام کے ذریعے حکمرانی کرنے والی اسلامی ریاست قائم ہوجائے،جس کی پالیسی ایسے علماء و فقہاکو تیارکرنا ہوگی جو لوگوں کے اندر دینی امور کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کرتے ہیں، اور اس کی خارجہ پالیسی پوری دنیا تک پیغامِ اسلام پہنچانے کی پالیسی پر مبنی ہوگی،اس ریاست کو اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے علماء کی ضرورت ہوگی۔ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، امام غزالیؒ نے فرمایا: دین اور سلطان جڑواں ہیں،اس لیے کہتے ہیں کہ دین معاشرتی عمارت کی بنیاد ہے اورسلطان اس کا چوکیدار ہے ، جس عمارت کی بنیاد نہ ہو وہ گرجاتی ہے اور جس کا چوکیدار نہ ہو وہ ضائع ہوجاتی ہے۔”
حزب التحریرکے مرکزی میڈیا آفس کے لیے
بلال المہاجر پاکستا نی کا مراسلہ